پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ بھارت نے رات کے اندھیرے میں حملہ کر کے جنگ شروع کی مگر پھر اسے مکمل پاکستان نے کیا۔

بھٹ شاہ میں شاہ عبد الطیف بھٹائی کے عرس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ بھارت نے رات کے اندھیرے میں جنگ چھیڑی اور حملہ کیا مگر پاکستان نے بھارت کو ہر محاذ پر شکست دی اور پھر جنگ کو مکمل کیا۔

انہوں نے کہا کہ پوری قوم نے مسلح افواج کے ساتھ ملکر بھارت کو جواب دیا جبکہ نوجوانوں نے سوشل میڈیا پر بھارت کا ڈٹ کر مقابلہ کیا۔ بلاول کا کہنا تھا کہ بھارت سندھ طاس معاہدہ ختم نہیں کرسکتا، جب بھارت نے یہ اعلان کیا تو میں نے سندھو دریا کے کنارے کھڑے ہوکر اعلان اور وعدہ کیا تھا کہ مودی کو پوری دنیا میں بے نقاب کروں گا اور ہم نے یہ کر کے دکھایا۔ 

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ ہم نے امریکا سے لے کر تمام دنیا کو بھارت کے جھوٹ کے بارے میں بتایا اور مودی کو بری طرح سے بے نقاب کیا۔

انہوں نے کہا کہ ماضی میں پاک بھارت جنگیں ہوئیں مگر کسی نے سندھو پر حملہ کیا اور نہ ہی ڈیم کا اعلان کیا، ہم سندھ طاس معاہدے کیخلاف ورزی پر دنیا بھر میں آواز اٹھائی۔

بلاول نے کہا کہ مجھے سندھ طاس معاہدے کیلیے آپ کی ضرورت ہے تاکہ ہم ملکر اس ظلم کو روکیں، عوام میں اتنی طاقت ہے کہ جنگ اور چھ دریا واپس لے سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے جنگ نہیں چھیڑی، ہم نے ہمیشہ امن کے بارے میں بات کی اور دنیا میں بھی اسی مؤقف کو پیش کیا۔

انہوں نے کہا کہ میں ایک بار پھر واضح کرنا چاہتا ہوں کہ اگر بھارت کی جانب سے جنگ چھیڑی گئی تو بھٹائی کی دھرتی سے بتاتا ہوں ہم نہ پیچھے ہٹیں گے اور نہ ہی جھکیں گے۔ اگر بھارت سندھو پر حملے کا سوچے گا تو پاکستان کے ہر صوبے کے عوام مودی کا مقابلہ کریں گے۔
 

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: انہوں نے کہا کہ پاکستان نے بلاول بھٹو بھارت نے

پڑھیں:

مستونگ میں سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ فائرنگ میں شہید، گن مین بھی جاں بحق

بلوچستان کے ضلع مستونگ میں قومی شاہراہ پر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور ان کے گن مین شہید ہوگئے، جبکہ ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری سمیت دو افراد شدید زخمی ہو گئے۔ واقعے کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر حملہ آوروں کی تلاش اور تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر مستونگ بہرام سلیم کے مطابق سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ کوئٹہ سے مستونگ جا رہے تھے کہ قومی شاہراہ پر نامعلوم مسلح افراد نے ان کی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔ حملے کے نتیجے میں سیشن جج اور ان کے گن مین موقع پر ہی شہید ہوگئے، جبکہ گاڑی میں سوار ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری سمیت دو افراد شدید زخمی ہوئے۔

واقعے کے فوری بعد شہداء اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ سکیورٹی فورسز نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کیے اور حملہ آوروں کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔

دوسری جانب بلوچستان بار کونسل نے حملے کو نظامِ انصاف پر دہشت گردانہ حملہ قرار دیتے ہوئے شدید مذمت کی ہے۔ بار کونسل نے واقعے کے خلاف صوبہ بھر میں دو روزہ عدالتی ہڑتال اور تین روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔ اعلامیے میں ججز، وکلا اور شہریوں کی سکیورٹی یقینی بنانے، حملے میں ملوث عناصر کی فوری گرفتاری اور انہیں قانون کے مطابق سزا دینے کا مطالبہ بھی کیا گیا۔

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے بھی واقعے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے شہداء کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا۔ انہوں نے متعلقہ اداروں کو حملہ آوروں کی فوری گرفتاری اور واقعے کی جامع تحقیقات کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ذمہ دار عناصر کو قانون کی گرفت سے نہیں بچنے دیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • سونم وانگچک نے 26 روز تک جاری رہنے والی اپنی بھوک ہڑتال ختم کر دی
  • 25 جولائی کو گریٹر اقبال پارک میں پیپلز پارٹی کے جلسہ ؛ بلاول بھٹو ویڈیو لنک سے خطاب کریں گے ؛فیصل میر
  • بلاول بھٹو نے مظفرآباد اور دیگر علاقوں میں بھی انٹرنیٹ پابندیاں جلد ختم ہونے کی امید ظاہر کر دی
  • مستونگ میں سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ فائرنگ میں شہید، گن مین بھی جاں بحق
  • اہم ٹیلیفونک رابطہ، پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا، سہیل آفریدی پر الزام، مریم نواز اور بلاول کے ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • حکومت نے نیشنل امیگریشن اینڈ ویلفیئر پالیسی 2026 کا اجرا کر دیا
  • سیلابی صورتِ حال کو ہتھیار بنانا بھارت کی آبی جارحیت کا ثبوت ہے:سینیٹر شیری رحمان
  • مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشیں، بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا
  • رائیونڈ کا ایک شہری اب آزاد کشمیر کا وزیراعظم بننا چاہتا ہے، بلاول بھٹو