مریم نوازشریف چیف منسٹربعد میں ہے پہلے میری بیٹی ہیں، خواجہ آصف
اشاعت کی تاریخ: 11th, August 2025 GMT
سیالکوٹ (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر دفاع خواجہ آصف نے ضمنی انتخابات سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ ابھی جومشاورت مری میں ہوئی ہے وہ ضمنی انتخابات سے متعلق تھی، پنجاب کی جوسیٹیں خالی ہوئی ہیں اس سے متعلق بات چیت ہوئی اور حتمی فیصلہ نوازشریف کا ہوگا اور مسلم لیگ ن میں فیصلوں کے تمام اختیارات نواز شریف کے پاس ہیں۔جیو نیوز کے مطابق خواجہ آصف نےکہاکہ نوازشریف میرا لیڈرہے، میرا قائد ہے، میری ساری زندگی اس کے ساتھ گزرگئی۔انہوں نے کہا کہ مریم نوازشریف چیف منسٹربعد میں ہے پہلے میری بیٹی ہیں اور اس کے لیے دعاگو ہوں، مریم نوازشریف ہماری آنے والی قیادت ہے، میں جتنی اپنی بیٹی کے لیے دعائیں کرتا ہوں اتنا مریم نواز کےلیےکرتا ہوں۔
لاہوریوں کے لیےمریم نوازکا تحفہ، 13اگست کولبرٹی چوک میں میوزیکل کنسرٹ کاانعقادکا فیصلہ
ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
میری ذاتی زندگی پر کسی کو رائے دینے کا حق نہیں،کنول آفتاب
لاہور (ویب ڈیسک) مشہور ٹک ٹاکر اور یوٹیوبر کنول آفتاب نے حال ہی میں انسٹاگرام پر ایک کھلا پیغام شیئر کرتے ہوئے اپنی نجی زندگی پر ہونے والی تنقید کا جواب دیا ہے۔
کنول کے مطابق کچھ لوگ انہیں لالچی قرار دیتے ہیں یا یہ تاثر دیتے ہیں کہ وہ اپنے شوہر، ذوالقرنین سکندر، کے ساتھ خوش نہیں ہیں اور صرف پیسہ کمانے کی فکر کرتی ہیں۔ اس پر ردعمل دیتے ہوئے کنول نے کہا کہ یہ ان کی ذاتی زندگی ہے اور کسی کو اس بات کی فکر نہیں ہونی چاہیے کہ وہ شوہر کے ساتھ خوش ہیں یا نہیں ہیں۔
انہوں نے واضح کیا کہ وہ اور ان کے شوہر دونوں اپنی محنت سے کما رہے ہیں، دونوں کی آمدنی برابر ہے، اور وہ اپنی زندگی سے مطمئن اور خوش ہیں۔ کنول نے یہ بھی کہا کہ لوگوں کو دوسروں کی نجی زندگی میں دخل اندازی یا تبصرہ کرنے کا کوئی حق نہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ وہ اپنی پیشہ ورانہ اور ذاتی زندگی کے درمیان توازن قائم رکھتی ہیں، اور چاہتی ہیں کہ لوگ بھی دوسروں کے بارے میں غیر ضروری قیاس آرائیاں کرنے کے بجائے اپنی زندگی پر توجہ دیں۔
Post Views: 2