Express News:
2025-08-11@21:12:15 GMT

کراچی میں ایک اور ٹریفک حادثے میں 12 سالہ بچہ جاں بحق

اشاعت کی تاریخ: 11th, August 2025 GMT

شہر قائد کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں تیز رفتار لوڈنگ مزدا کی ٹکر سے کم عمر بچہ جاں بحق ہوگیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق شہر قائد کے ڈسٹرکٹ کیماڑی  کے علاقے  بلدیہ ٹاون میں تھانہ مدینہ کالونی کی حدود میں ڈبہ  موڑ  کے قریب  تیز رفتار لوڈنگ مزدا ٹرک کی ٹکرسے 12سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق متوفی کی شناخت ذیشان کے نام سے ہوئی جس کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کیلیے سول اسپتال منتقل کیا گیا اور پھر قانونی کارروائی کے بعد لاش لواحقین کے حوالے کردی گئی۔

ایس ایس پی کیماڑی فیضان علی کے مطابق  پولیس نے حادثے کے ذمہ دار ٹرک ڈرائیور ذر نویش  خان کو گرفتار کرکے لوڈنگ مزدا ٹرک قبضے میں  لے لیا۔

پولیس کو ابتدائی جانچ میں معلوم ہوا کہ متوفی ڈبہ موڑ کےقریب ایک کھڑے ہوئے رکشے میں  کھیل رہا تھا اس دوران بچہ رکشہ سے باہر گرا تو گزرنے والے تیز رفتار لوڈنگ مزدا ٹرک کی زد میں آگیا۔

متوفی  ڈبہ موڑ کے قریب سوات کالونی کا رہائشی تھا جبکہ پولیس واقعے سے متعلق مزید تحقیقات کررہی ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: لوڈنگ مزدا

پڑھیں:

راولپنڈی؛ کنویں کی صفائی کے دوران 2مزدور دم گھٹنے سے جاں بحق

راولپنڈی:

نیو افضل ٹاؤن چکلالہ میں کنویں کی صفائی کرتے ہوئے گیس کے باعث بے ہوش ہونے والے دونوں محنت کش دم توڑ گئے۔

تفصیلات کے مطابق کنویں کی گہرائی 50 سے 60 فٹ تھی اور 5 سے 6 فٹ پانی بھی موجود تھا۔

ریسکیو 1122 نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کیں، مزدوروں کو کنویں سے نکال کر اسپتال منتقل کیا گیا تاہم دونوں جانبر نہ ہو سکے اور دم توڑ گئے۔

جاں بحق مزدوروں کی شناخت 28 سالہ ممریز اور 19 سالہ کامران رمضان کے نام سے ہوئی جو میانوالی کے رہائشی تھے۔

پولیس کے مطابق دونوں کی میتیں ان کے لواحقین کے حوالے کر دی گئیں۔

متعلقہ مضامین

  • چین میں شہری نے جِم کی 300 سالہ ممبرشپ حاصل کرلی
  • کراچی میں ٹریفک حادثے کے بعد 7 ڈمپر نذر آتش کرنے پر 2 مقدمات درج، دہشت گردی کی دفعات شامل
  • راولپنڈی؛ کنویں کی صفائی کے دوران 2مزدور دم گھٹنے سے جاں بحق
  • کراچی میں ڈمپر کی ٹکر سے بہن بھائی کے جاں بحق ہونے کا مقدمہ درج
  • پشاور سے کراچی جانیوالی مسافر ٹرین پٹری سے اتر گئی
  • کراچی، قاتل ہیوی ٹریفک نے ماہ نور کو شادی سے پہلے ہی موت کا کفن پہنا دیا
  • کراچی کے حالات کشیدہ، واٹر ٹینکر حادثے کے بعد ڈمپر ایسوسی ایشن نے سپر ہائی وے بند کر دی
  • جاپان، آبادی میں کمی کی رفتار تیز تر، کم شرح پیدائش بڑا مسئلہ بن گیا
  • کراچی میں رواں سال کے 7 ماہ کے دوران ٹریفک حادثات میں 546 شہری جاں بحق