سابقہ اداکارہ اریج فاطمہ نے کینسر میں مبتلا ہوکر کیا محسوس کیا؟
اشاعت کی تاریخ: 12th, August 2025 GMT
سابقہ اداکارہ اریج فاطمہ نے مہلک کینسر کی تشخیص اور پھر اس ے صحتیاب ہونے کا انکشاف کیا ہے، انہوں نے اس مشکل سفر کی تفصیلات بھی مداحوں سے شیئر کیں۔
اریج فاطمہ نے حال ہی میں فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو جاری کی، جس میں انہوں نے کینسر کی تشخیص، اس کے علاج اور مشکلات کے حوالے سے بتایا۔
یہ بھی پڑھیں: معروف پاکستانی اداکارہ کا حجاب لینے کا فیصلہ، سوشل میڈیا پوسٹ میں کیا کہا؟
اداکارہ نے بتایا کہ میری زندگی بہت اچھی گزر رہی تھی، لگتا تھا بہت لمبی زندگی چلے گی میں زندگی سے لطف اندوز ہو رہی تھی، نمازیں مؤخر کرتی تھی لیکن پھر ایک دن چند گھنٹوں میں ہی میری زندگی بدل گئی جب میں زندگی کے لیے جنگ لڑ رہی تھی۔
View this post on Instagram
A post shared by Arij Fatyma (@arijfatymajafri)
انہوں نے بتایا کہ میں اس کے بارے میں بات نہیں کرنا چاہتی تھی کیونکہ لوگ مذاق اڑاتے اور کچھ لوگ کہتے کہ میری غلطی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آخری چار مہینے میرے اور میرے خاندان کے لیے مشکل ترین وقت تھا کیونکہ مجھ میں کینسر کی تشخیص ہوئی اور میں بہت بڑی سرجری سے گزری۔
انہوں نے کہا کہ مجھے صرف دو چیزوں کی فکر تھی کہ میں اپنے رب کا سامنا کیسے کروں گی اور میرے خاندان کا کیا ہو گا۔ آج جو میں زندہ ہوں یہ میری دوسری زندگی ہے۔ اداکارہ نے بتایا کہ میں آن لائن صرف اپنے دل کو بہلانے آتی تھی جبکہ میرا خاندان تکلیف میں تھا۔
یہ بھی پڑھیں: ’ حجاب کا مطلب صرف سر چھپانا نہیں‘، اداکارہ نمرہ خان کی جدید حجاب پر تنقید
اریج کے مطابق یہ سب کچھ شیئر کرنے کے دو مقاصد ہیں، پہلا یہ کہ کسی کو بھی اس کی ظاہری تصویر سے مت پرکھیں اور دوسرا اپنا طبی معائنہ ضرور کرائیں، انہوں نے کہا کہ میری وجہ سے وہ ایک سبق سیکھیں کہ اپنی صحت کو کبھی نظر انداز نہ کریں اور اگر کسی چیز کی علامات ظاہر ہوں تو دیسی ٹوٹکوں سے اس کا علاج نہ کریں۔
واضح رہے کہ ڈراما سیریل ’حسد ‘، ’گستاخِ دل‘ اور ’ تم میرے پاس رہو‘ سمیت متعدد ہٹ سیریلز میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھانے والی اریج فاطمہ نے کرئیر کے عروج پر ہی شادی کرنے کا فیصلہ لیا تھا اور سال 2017 میں ڈاکٹر عزیر علی سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئی تھیں، اب دو بیٹوں کی والدہ ہیں۔
اریج فاطمہ امریکی ریاست اوہائیو میں مقیم ہیں ان کے انسٹاگرام پر1.
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اریج فاطمہ اریج فاطمہ حجاب اریج فاطمہ کینسر کینسرذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اریج فاطمہ اریج فاطمہ حجاب اریج فاطمہ کینسر کینسر اریج فاطمہ نے کینسر کی انہوں نے
پڑھیں:
بلوچستان: مختلف اضلاع میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 5 ریکارڈ
ویب ڈیسک : بلوچستان کے مختلف اضلاع میں رات گئے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جن کی شدت زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر 5 اعشاریہ صفر ریکارڈ کی گئی۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلہ رات 2 بج کر 45 منٹ پر آیا، جس کے جھٹکے زیارت، ہرنائی، زردالو، کھوسٹ، شاہرگ، مسلم باغ، خانوزئی، کان مہترزئی، رود ملازئی اور سرخاب سمیت کئی علاقوں میں محسوس کیے گئے۔
اس کے علاوہ صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے بعض علاقوں میں بھی ہلکے جھٹکے محسوس کیے گئے، تاہم زلزلے کے باعث کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
ڈالر کی قیمت میں کمی