ممالک پاکستان کے کروڑوں ڈالرز کے ڈیفالٹر ہیں. آڈٹ حکام کا انکشاف
اشاعت کی تاریخ: 12th, August 2025 GMT
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔12 اگست ۔2025 )سری لنکا،بنگلہ دیش، عراق،سوڈان اور گنی بساﺅ پاکستان کے کروڑوں ڈالر کے نادہندہ ہیں یہ انکشاف ا ٓڈٹ حکام نے رپورٹ میں کیا ہے دستاویز کے مطابق 40 سال گزرنے کے باوجود حکومت پاکستان ان پانچ ملکوں سے 30 کروڑ 45 لاکھ ڈالر واپس لینے میں ناکام رہے.
(جاری ہے)
آڈٹ رپورٹ کے مطابق پاکستان نے اسی اور نوے کی دہائی میں ایکسپورٹ کریڈٹ دیا تھا پاکستانی کرنسی میں قرض کی رقم 86 ارب روپے سے زیادہ بنتی ہے،عراق کے ذمے پاکستان کے سب سے زیادہ 23 کروڑ 13 لاکھ ڈالر واجب الادا ہے،پاکستان نے سوڈان سے 4 کروڑ 66 لاکھ ڈالر وصول کرنے ہیں،بنگلہ دیش کے ذمے شوگر پلانٹ اورسیمنٹ کی مد میں 2 کروڑ 14 لاکھ ڈالر ادا کرنے ہیں،پاکستان نے گنی بسا ﺅ سے بھی 36 لاکھ 53 ہزار ڈالر وصول کرنے ہیں،آڈیٹرجنرل آفس نے 07-2006 میں اس ریکوری کی نشاندہی کی تھی. وزارت اقتصادی امور کے حکام کاکہنا ہے کہ دفترخارجہ کے ذریعے ریکوری کیلئے کوشاں ہیں،ڈپلومیٹک چینل اور مشترکہ وزارتی کمیٹیز کے ذریعے بھی کوششیں کی گئیں،ان پانچ ملکوں کو یاددہانی کے خط اور ڈیمانڈ نوٹسزبھی بھجوائے گئے،آڈیٹر جنرل کی رقم ریکور کرنے کیلئے معاملہ مناسب سطح پر اٹھانے کی سفارش کی گئی ہے.
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے لاکھ ڈالر
پڑھیں:
کراچی، آن لائن فراڈ اور سوشل میڈیا ویب کے ذریعے جوا کھیلنے کا ملزم گرفتار
ملزم کے قبضے سے 3 موبائل فون، کمپیوٹر اور ایک رجسٹر برآمد ہوا ہے، جس میں فراڈ سے متعلق کئی امور کا اندراج موجود ہے۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کے حکام نے چھاپہ مار کر اہم ملزم کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔ ملزم ساگر کمار کو کراچی کے علاقے پی ای سی ایچ ایس سے گرفتار کیا گیا، وہ اسی علاقے میں خالد بن ولید روڈ پر واقع عمارت کے ایک فلیٹ کا رہائشی بتایا گیا ہے۔ ساگر کمار پر آن لائن مالیاتی فراڈ اور سوشل میڈیا ویب کے ذریعے جوا کھیلنے کا الزام ہے۔ اس کے قبضے سے 3 موبائل فون، کمپیوٹر اور ایک رجسٹر برآمد ہوا ہے، جس میں فراڈ سے متعلق کئی امور کا اندراج موجود ہے۔ ساگر کمار پر پیکا ترمیمی ایکٹ کی شق 13 اور 14 کے تحت ایف آئی آر نمبر 107/ 25 درج کر لی گئی۔ حکام کے مطابق ساگر جوا کھیلنے کی ویب سائٹس چلاتا اور سائبر اسپیس کے ذریعے جوئے کیلئے ایڈمن اکاؤنٹس کھولتا اور آپریٹ کرتا تھا۔
حکام نے بتایا ہے کہ ساگر نے دورانِ تفتیش آن لائن فراڈ میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا اور برآمد اشیاء سے بھی اس کا فراڈ سے تعلق ثابت ہوا ہے۔ نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی حکام کا کہنا ہے کہ خفیہ اطلاع پر چھاپہ مفرور ملزم عامر علو کی گرفتاری کیلئے مارا تھا، ملزم ساگر نے بتایا کہ عامر علو کارروائی سے پہلے ہی فرار ہو گیا تھا۔ دورانِ تفتیش ساگر نے دعویٰ کیا کہ سشی کمار، سلمان، ظفر اور دیگر بھی فراڈ میں ملوث ہیں۔ ملزمان کے خلاف مزید تحقیقات کیلئے اعلیٰ افسر کو مقرر کر دیا گیا۔