City 42:
2025-09-27@04:13:36 GMT

پانچ ممالک پاکستان کے کروڑوں ڈالر کے مقروض نکلے

اشاعت کی تاریخ: 12th, August 2025 GMT

ویب ڈیسک: پاکستان اگرچہ مختلف ممالک اور عالمی مالیاتی اداروں کا مقروض ہے، لیکن ایک حالیہ آڈٹ رپورٹ نے انکشاف کیا ہے کہ دنیا کے پانچ ممالک پاکستان کے بھی بڑے ڈیفالٹر ہیں۔ ان ممالک پر پاکستان کے کروڑوں ڈالر واجب الادا ہیں، جن کی ادائیگی گزشتہ چار دہائیوں سے التوا کا شکار ہے۔

 رپورٹ کے مطابق سری لنکا، بنگلا دیش، عراق، سوڈان اور گنی بساؤ پاکستان کے مجموعی طور پر 30 کروڑ 45 لاکھ ڈالر کے نادہندہ ہیں۔ ملکی کرنسی میں اس رقم کی مالیت 86 ارب روپے سے زائد بنتی ہے۔ یہ رقوم 1980 اور 1990 کی دہائی میں ان ممالک کو دیے گئے ایکسپورٹ کریڈٹ کے تحت واجب الادا ہیں۔

زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں ڈین تعیناتی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

اعداد و شمار کے مطابق عراق پر سب سے زیادہ 23 کروڑ 13 لاکھ ڈالر واجب الادا ہیں، جبکہ سوڈان سے 4 کروڑ 66 لاکھ ڈالر وصول کرنے ہیں۔ بنگلا دیش پر شوگر پلانٹ اور سیمنٹ کی مد میں 2 کروڑ 14 لاکھ ڈالر کا قرض ہے، جبکہ گنی بساؤ پر 36 لاکھ 53 ہزار ڈالر کی رقم باقی ہے۔

 آڈیٹر جنرل کے دفتر نے یہ ریکوری پہلی بار مالی سال 2006-07 میں نشاندہی کی تھی۔ وزارت اقتصادی امور کے حکام کا کہنا ہے کہ دفتر خارجہ کے ذریعے ڈپلومیٹک چینلز، مشترکہ وزارتی کمیٹیوں اور دیگر سفارتی ذرائع سے بارہا کوششیں کی گئیں۔ ان ممالک کو یاد دہانی کے خطوط اور ڈیمانڈ نوٹس بھی بھیجے گئے، تاہم اب تک کوئی خاطر خواہ پیشرفت نہیں ہو سکی۔

راولپنڈی میں ڈینگی کی شدت میں اضافہ۔ 58 نئے کیسز کی تصدیق

 رپورٹ میں سفارش کی گئی ہے کہ واجب الادا رقوم کی ریکوری کے لیے معاملہ اعلیٰ ترین سطح پر اٹھایا جائے تاکہ پاکستان اپنے مالی نقصانات کو کم کر سکے اور قومی خزانے میں یہ خطیر رقم واپس لائی جا سکے۔
 
 

.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: پاکستان کے واجب الادا لاکھ ڈالر

پڑھیں:

امریکی شہری نے 40ویں سالگرہ سے چند دن قبل 3 کروڑ 65 لاکھ روپے کا انعام جیت لیا

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

واشنگٹن: امریکی ریاست نارتھ کیرولائنا کے شہر کلنٹن سے تعلق رکھنے والے ایک خوش نصیب شخص نے اپنی 40ویں سالگرہ سے محض چند روز قبل کروڑوں روپے مالیت کا جیک پاٹ انعام جیت لیا۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق مقامی شہری کورے ہیملٹن نے بتایا کہ وہ روزمرہ کے معمول کے مطابق ساؤتھ ایسٹ بولیوارڈ کے ایک اسٹور پر رکے اور قسمت آزمانے کے لیے ایک لاٹری ٹکٹ خرید لیا۔

کورے ہیملٹن نے مزید کہا کہ اگلی صبح ساڑھے تین بجے جب انہوں نے قرعہ اندازی کے نتائج دیکھے تو انہیں معلوم ہوا کہ وہ 1 لاکھ 30 ہزار امریکی ڈالر یعنی تقریباً 3 کروڑ 65 لاکھ پاکستانی روپے کے انعامی رقم کے مالک بن چکے ہیں۔

ہیملٹن نے بتایا کہ جیت کا علم ہونے کے بعد وہ حیرت اور خوشی کے ملے جلے جذبات میں ڈوب گئے اور کچھ لمحوں کے لیے سمجھ ہی نہیں سکے کہ اپنے احساسات کا اظہار کس طرح کریں، یہ انعام میری زندگی میں ایسے وقت پر آیا ہے جب وہ اپنی 40ویں سالگرہ کی تیاری کر رہے ہیں، اس لیے یہ تحفہ ان کے لیے ایک یادگار سنگ میل ثابت ہوگا۔

امریکی میڈیا کے مطابق نارتھ کیرولائنا میں اس سے قبل بھی کئی افراد بڑی رقمیں جیت چکے ہیں، تاہم ہیملٹن کی یہ کامیابی اس لیے زیادہ توجہ حاصل کر رہی ہے کیونکہ وہ ایک عام شہری ہونے کے باوجود اچانک کروڑ پتی بن گئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ اس رقم کو اپنے خاندان کی ضروریات اور مستقبل کی منصوبہ بندی کے لیے استعمال کریں گے۔

دانیال عدنان

متعلقہ مضامین

  • پاکستان کا ہر شہری 3 لاکھ 18 ہزار 252 روپے کا مقروض ہے، معاشی تھنک ٹینک کی رپورٹ
  • پاکستان کا ہر شہری کتنے لاکھ کا مقروض ہے؟
  • کے الیکٹرک سمیت بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں پر کروڑوں روپے جرمانے
  • زرمبادلہ کے ذخائر میں بڑا اضافہ
  • زرمبادلہ کے ذخائر میں گزشتہ ہفتے کے دوران بڑا اضافہ
  • کے الیکٹرک سمیت بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں پر کروڑوں روپے جرمانہ، تفصیلات جاری
  • قطر اور سعودیہ کا شام کے لیے 89 ملین ڈالر امداد کا اعلان
  • نیب نے فراڈ متاثرین کے اکاؤنٹس میں 87 کروڑ 87 لاکھ روپے کی رقم منتقل کر دی
  • مصطفی کمال نے آئندہ پانچ سال میں 30 ارب ڈالر فارما ایکسپورٹ کا ہدف مقرر کر دیا
  • امریکی شہری نے 40ویں سالگرہ سے چند دن قبل 3 کروڑ 65 لاکھ روپے کا انعام جیت لیا