پاکستان اسپورٹس بورڈ اور ہاکی فیڈریشن کے درمیان جاری تناؤ میں مزید شدت کا امکان
اشاعت کی تاریخ: 12th, August 2025 GMT
لاہور:
پاکستان اسپورٹس بورڈ اور ہاکی فیڈریشن کے درمیان جاری تناؤ میں مزید شدت کا امکان ہے۔
پاکستان اسپورٹس بورڈ نے صدر پی ایچ ایف کو سات الزامات پرمبنی خط کا سات دن میں جواب دینے کی ہدایت کی ہے۔
خط کے متن میں واضح کیا گیا ہے کہ بطور پی ایچ ایف کے صدر طارق بگٹی کا بنیادی مینڈیٹ انتخابات کرانا تھا لیکن ڈیڑھ سال میں بھی انتخابات کرانے میں ناکام رہے، اس کی وجوہات سے آگاہ کیا جائے۔
غیر مجاز سندھ بینک اکاؤنٹ کی تفصیلات تاحال فراہم نہ کرنے پر بھی سوال اٹھایا گیا ہے۔ پی ایچ ایف کی آمدن کی تفصیلات اور استعمال کا ریکارڈ بھی طلب کیا گیا ہے۔
ایک سال میں عہدیداران کے دوروں کے اخراجات اور فنڈز کے ذرائع کے بارے میں بھی پوچھا گیا ہے، فیڈریشن کا اسلام آباد میں الگ سے دفتر بنانے کی ضرورت کیوں پیش آئی اور اس کے اخراجات کہاں سے ادا کیے جاتے ہیں، اس بارے میں بھی جواب مانگا گیا ہے۔
عدم تعاون یا انکار کی صورت میں یہ معاملہ پیٹرن انچیف وزیر اعظم کے سامنے اٹھانے کا بھی خط میں ذکر کیا گیا ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: گیا ہے
پڑھیں:
پری ورلڈکپ کوالیفائر کے لیے پاکستان ہاکی ٹیم بنگلادیش روانہ
پری ورلڈکپ کوالیفائر کے لیے پاکستان ہاکی ٹیم بنگلادیش روانہ ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان تین میچز کی ہاکی سیریز ہوگی جس کے لیے 18 رکنی اسکواڈ لاہور سے ڈھاکا روانہ ہوگیا۔
ہیڈ کوچ طاہر زمان نے فیڈریشن کے ساتھ اختلافات کی وجہ سے ٹیم کے ساتھ جانے سے انکار کردیا۔
تین میچز پر مشتمل سیریز 13 سے 16 نومبر تک کھیلی جائے گی۔ اس سیریز کی فاتح ٹیم ایف آئی ایچ مینز ہاکی ورلڈ کپ کوالیفائنگ راؤنڈ میں رسائی حاصل کرے گی۔
عماد شکیل بٹ دورہ بنگلادیش میں ٹیم کی قیادت کریں گے۔
دیگر کھلاڑیوں میں عبدااللہ اشتیاق خان، منیب الرحمان، محمد سفیان خان، محمد عبداللہ، حمادالدین انجم، عبد المنان، معین شکیل، زکریا حیات، ارشد لیاقت، غضنفر علی، رانا عبدالوحید، افراز، عبد الحنان شاہد، عبدالرحمان، رانا محمد ولید، احمد ندیم اور جنید منظور شامل ہیں۔