وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری نے بلوچستان لبریشن آرمی ( بی ایل اے ) اور دیگر تنظیموں پر پابندی کو سفارتی کامیابی قرار دے دیا۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے طلال چوہدری نے کا کہنا تھا کہ بی ایل اے اور دیگر تنظیموں پر پابندی سفارتی کامیابی ہے اور دفاع ہو یا ٹیرف کا معاملہ، پاکستان کو قلیل وقت میں بڑی کامیابیاں ملی ہیں۔
وزیر مملکت نے کہا کہ بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو سے لے کر جعفر ایکسپریس تک فراہم کردہ ثبوتوں کی بنا پر پابندیاں لگیں اور یہ دراصل فتنہتہ الہندوستان کی پراکسیز ہیں جن پر پابندی لگی ہے۔
طلال چوہدری نے کہا کہ پاکستان کا بیانیہ پوری دنیا نے تسلیم کر لیا ہے اور بھارت کو جنگ کے بعد ایک بار پھر شکست ہوئی اور منہ کی کھانا پڑی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس معاملے میں وزیراعظم شہبازشریف اور فیلڈ مارشل کا بڑا کردا رہے اور جنرل عاصم منیر کے امریکا کے دو دورے کامیاب رہے۔
انہوں نے کہا کہ ڈپٹی وزیر اعظم اسحاق ڈار کے امریکی حکام سے رابطے بھی کامیاب رہے۔
انہوں نے کہا  کہ وزیراعظم کی ٹیم نے ناصرف امریکا کے ساتھ تعلقات بحال کئے بلکہ نئی بلندی پر لے گئے۔

Post Views: 2.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: طلال چوہدری نے پر پابندی نے کہا کہ

پڑھیں:

تھانے پر حملہ کیس، ٹی ایل پی کے 8 کارکنوں کا جسمانی ریمانڈ دیدیا گیا

تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان کی شناخت پریڈ میں شناخت ہو گئی ہے۔ ملزمان کا 30 دن کا جسمانی ریمانڈ دیا جائے، ملزمان سے ڈنڈے، سوٹے اور اسلحہ برآمد کرنا ہے۔ عدالت نے ملزمان کا 17 دن کا جسمانی ریمانڈ منظور کرنے کا حکم دے دیا اور ملزمان کو 25 نومبر کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا۔ اسلام ٹائمز۔ لاہور پولیس نے تحریک لبیک پاکستان کے 8 کارکنان کو انسداد دہشتگردی عدالت لاہور میں پیش کیا۔ تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان کی شناخت پریڈ میں شناخت ہو گئی ہے۔ ملزمان کا 30 دن کا جسمانی ریمانڈ دیا جائے، ملزمان سے ڈنڈے، سوٹے اور اسلحہ برآمد کرنا ہے۔ عدالت نے ملزمان کا 17 دن کا جسمانی ریمانڈ منظور کرنے کا حکم دے دیا اور ملزمان کو 25 نومبر کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا۔
 
انسداد دہشتگردی عدالت لاہور کے جج منظرعلی گل نے سماعت کی۔ مقدمہ کی مطابق ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے تھانہ شاہدرہ ٹاؤن میں داخل ہوئے، ملزمان نے تھانہ کے اندر توڑ پھوڑ کی اور اہکاروں کو زخمی کیا۔ ملزمان نے تھانے کی الماریاں اور شیشے توڑ دیئے، تھانہ کے فرنٹ ڈیسک کے بھی شیشے توڑ دیئے۔ ملزمان نے وائرلیس سیٹ بھی توڑ دیئے۔ ملزمان تھانے میں موجود مال مقدمہ کی موٹر سائیکلیں بھی اُٹھا کر لے گئے۔ ملزمان نے پولیس اہکاروں کی جیبوں سے رقم بھی نکال لی۔

متعلقہ مضامین

  • بیرسٹر گوہر علی خان نے 27ویں آئینی ترمیم کو ’باكو ترمیم‘ قرار دیدیا
  • آپ نے تو جنرل باجوہ کو باپ بنا لیا تھا، خواجہ آصف کا پی ٹی آئی پر طنز
  • غزہ کے سائے میں دنیا: امن معاہدوں سے آگے کی حقیقت
  • 27ویں ترمیم، پی ٹی آئی سمیت پارلیمنٹ سے بھاگنے والی جماعتیں سیاست سے بھی دور ہوں گی، وزیر مملکت
  • پی ٹی آئی جتنا پارلیمنٹ سے دور جائے گی اتنا سیاست سے دور جائے گی؛ طلال چوہدری
  • پی ٹی آئی جتنا پارلیمنٹ سے دور جائیگی اتنا سیاست سے دور جائیگی،طلال چودھری
  • این اے 96جڑانوالہ ضمنی انتخابات،پیپلز پارٹی کا ن لیگ کی حمایت کا اعلان
  • چین نے امریکا کو نایاب معدنیات کی برآمد پر عائد پابندی عارضی طور پر ختم کر دی
  • بی جے پی اور بی آر ایس فرقہ وارانہ مسائل پر پروان چڑھ رہے ہیں، اظہر الدین
  • تھانے پر حملہ کیس، ٹی ایل پی کے 8 کارکنوں کا جسمانی ریمانڈ دیدیا گیا