مسلسل دوسرے روز سونے کی قیمت میں کمی ، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟
اشاعت کی تاریخ: 13th, August 2025 GMT
مسلسل دوسرے روز سونے کی قیمت میں کمی ، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟ WhatsAppFacebookTwitter 0 13 August, 2025 سب نیوز
کراچی (آئی پی ایس) مقامی و عالمی منڈی میں سونےکی قیمت میں مسلسل چوتھے روز کمی ریکارڈ کی جارہی ہے۔
آل صرافہ ایسوسی ایشن کےمطابق آج مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 200 روپےکی معمولی کمی ریکارڈ کی جارہی ہے،جس کے بعد فی تولہ سونا 3 لاکھ 58 ہزار 100 روپےپر آگیا ہے۔
اس کے علاوہ 10گرام سونےکی قیمت 171 روپے کم ہوکر 3 لاکھ 7 ہزار 13 روپے ہوگئی،دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں 2 ڈالرکی کمی سےفی اونس سونا 3354 ڈالر پر آگیا ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبربرکینا فاسو پاکستان کیلئے افریقہ کی وسیع ترین مارکیٹ تک رسائی کا موثر ذریعہ بن سکتا ہے،عاطف اکرام شیخ برکینا فاسو پاکستان کیلئے افریقہ کی وسیع ترین مارکیٹ تک رسائی کا موثر ذریعہ بن سکتا ہے،عاطف اکرام شیخ چین کی جامع دیہی احیاء پانچ ممالک پاکستان کے کروڑوں ڈالرز کے ڈیفالٹر نکلے، آڈٹ رپورٹ میں انکشاف کینیڈا سے درآمد شدہ کینولا سیڈ کی ڈمپنگ ہوئی ہے، چینی وزارت تجارت سونے کی قیمت میں آج بھی کمی، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیاCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: سونے کی قیمت میں فی تولہ
پڑھیں:
پارٹ ٹائم بولرز سے فل ٹائم کارکردگی کی آس مہنگی پڑنے لگی
کراچی:پاکستان کو ایک بار پھر سیریز بچانے کی چیلنج درپیش ہے، ویسٹ انڈیز کے خلاف تیسرا اور آخری ون ڈے انٹرنیشنل آج کھیلا جائے گا، پارٹ ٹائم بولرز سے فل ٹائم کارکردگی کی آس مہنگی پڑنے لگی۔
تفصیلات کے مطابق ویسٹ انڈیزنے بارش سے متاثرہ دوسرے ون ڈے میں پاکستان کو ڈی ایل میتھڈ پر 5 وکٹ سے شکست دے کر سیریز فی الحال 1-1 سے برابر کردی، جس کی وجہ سے منگل کو شیڈول تیسرا اور آخری میچ فیصلہ کن حیثیت حاصل کرگیا۔
اس سے قبل ٹی 20 سیریز بھی 1-1 سے برابر ہونے کے بعد گرین شرٹس نے تیسرا میچ جیت کر مختصر فارمیٹ کی ٹرافی اپنے نام کرلی تھیں ، اب ایک بار پھر گرین شرٹس کو سیریز بچانے کا چیلنج درپیش ہے۔
پارٹ ٹائم بولرز کو آزما کر اسپیشلسٹ بولر کم کرنے کی پالیسی اب نقصان پہنچانے لگی ہے،دوسرے میچ میں صائم ایوب اور سلمان آغا کو بالترتیب 4 اور 3 اوورز میں 33، 33 رنز کی پٹائی برداشت کرنا پڑی جس سے فتح کا خواب سراب بن گیا۔
پاکستان نے پہلے میچ کی فاتح الیون میں 3 تبدیلیاں کی تھیں، 3 وکٹیں لینے والے نسیم شاہ کو ڈراپ کرکے حسن علی کو میدان میں اتارا گیا، سفیان مقیم اور فہیم اشرف کی جگہ ابرار احمد اور محمد حارث کو الیون کا حصہ بنایا گیا تھا۔
اب سیریز داؤ پر لگی ہونے کی وجہ سے ایک بار پھر پلیئنگ الیون میں ردوبدل کے امکان کو رد نہیں کیا جاسکتا، اس بار بھی ٹاس کا کردار اہم ہوگا ، جس کے حق میں سکہ گرا وہ پہلے فیلڈنگ کو ترجیح دے سکتا ہے۔
موسم کی دخل اندازی کا خطرہ بدستور موجود ہوگا، بعد میں بولنگ کرنے والی ٹیم کو اوس کی وجہ سے دشواری کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے، پاکستانی ٹاپ آرڈر کو ذمہ داری کا احساس کرنا ہوگا جبکہ بولرز بھی کامیابی میں کردار ادا کرنے کیلیے پْرامید ہیں۔
بابراعظم دوسرے میچ میں 3 بالز کا سامنا کرتے ہوئے صفر پر آؤٹ ہوگئے تھے، ان پر بڑی اننگز سے اعتماد بحال کرنے کا چیلنج درپیش ہوگا، کپتان محمد رضوان نے پہلے میچ میں ففٹی اسکور کی تھی مگر دوسرے میں سست روی سے صرف 16 رنز بناکر میدان چھوڑ گئے تھے۔
دریں اثنا دوسرے ون ڈے میں پاکستانی بیٹنگ کے دوران بارش کی وجہ سے کھیل بار بار رکتا رہا، جب اسکور 7 وکٹ پر 171 تک پہنچا تو پھر بارش نے کھیل روک دیا، اس وقت حسن نواز 36 رنز پر بیٹنگ کررہے تھے، انھوں نے 30 بالز کا سامنا کیا اور 3 چھکے جڑے، محمد نواز 5 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے جبکہ شاہین آفریدی دوسرے اینڈ پر 11 رنز کے ساتھ موجود رہے، جیڈن سیلس نے 3 وکٹیں لیں۔
اسی اسکور پر پاکستان کی اننگز کا اختتام کرتے ہوئے ویسٹ انڈیز کو ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت 35 اوورز میں 181 رنز کا نظر ثانی شدہ ہدف دیا گیا، میزبان سائیڈ نے 33.2 اوورز میں ہی 5 وکٹ پر ہدف حاصل کرلیا۔
اس کامیابی میں مین آف دی میچ روسٹن چیس نے اہم کردار ادا کیا، انھوں نے 47 بالز پر 2 چھکوں اور 4 چوکوں کی مدد سے ناقابل شکست 49 رنز بنائے، جسٹن گریوس 26 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے، شرفین ردرفورڈ نے 33 بالز پر 3 چھکوں اور 4 چوکوں کی مدد سے 45 رنز بنائے ، کپتان شے ہوپ 32 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔
حسن علی اور محمد نواز نے 2، 2 وکٹیں لیں، شاہین آفریدی 6 اوورز میں 35 رنز دینے کے باوجود وکٹ حاصل نہیں کرپائے ۔