پنجاب کیلئے شہباز اسپیڈ اور کراچی کو شہباز سلو مل گیا، بلاول بھٹو کا وزیراعظم پر طنز WhatsAppFacebookTwitter 0 13 August, 2025 سب نیوز

کراچی (سب نیوز)چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ کے فور منصوبے پر وزیر اعظم شہباز شریف سے امیدیں وابستہ کی تھیں، وزیراعظم صاحب پنچاب میں شہباز اسپیڈ بن جاتے ہیں لیکن کراچی میں شہباز سلو، ایسا تو نہیں سکتا ہے کہ آپ لاہو رکے لیے شہباز اسپیڈ اور کراچی کیلئے شہباز سلو بن جائیں۔
نیو حب کنال کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ کراچی کو 100 ملین گیلن (ایم جی ڈی)پانی دینے کے قابل ہو چکے ہیں، جس کا براہ راست فائدہ ڈسٹرک سنٹرل، ایسٹ اور کیماڑی کو پہنچے گا، منصوبے سے لیاری والوں کو بھی مستفید کرنے کے لیے پی سی ون تیار کر لیا ہے۔
انہوں نے وزیراعظم سے درخواست کرتے ہوئے کہا کہ اگر شہباز شریف حب کنال منصوبے میں 100 ایم جی ڈی پانی کے اضافے کی منظوری دلاتے ہیں تو اگلے سال تک ہم کراچی کو مزید 100 ایم جی ڈی پانی دینے کے منصوبے کو بھی مکمل کر نے کے قابل ہو جائیں گے، انہوں نے وزیراعظم شہباز شریف سے کے 4 منصوبے پر کیے گئے وعدوں کو جلد پورا کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔
بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ پانی کراچی والوں کا ایک دیرینہ مسئلہ رہا ہے جسے حل کرنا ضروری ہے، پرانی حب کنال کی تزئین و آرائش جاری ہے۔چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ سندھ اور بلدیاتی حکومت کے ایک ساتھ مل کر کام کرنے سے عوام کو فائدہ ہو رہا ہے، پبلک پرائیوٹ پارٹنر شپ کے تحت سمندر کے کھارے پانی کو میٹھا بنانے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ کے ایم سی کا ادارہ اب نفرت کے بجائے شہر کی ترقی پر دھیان دے رہا ہے، نفرت پھیلانے والے سیاستدانوں کا طریقہ کار ایک ہی ہے، عام انتخابات میں ہم نے ان لوگوں کو شکست دی ہے، امید ہے آئندہ انتخابات میں بھی کام کرنے والوں کو ووٹ ملے گا نہ کہ نفرت کی سیاست پھیلانے والوں کو۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان نے بھارت کو نہ صرف میدان جنگ بلکہ سفارتی سطح پر بھی شکست سے دو چار کیا ہے، بھارت اپنی شکست پر شرمندہ ہے، اب وہ مزید بزدلانہ حرکتوں پر دھیان دے رہے ہیں، وہ قوم پرستوں اور دہشت گردوں کے سہولت کار بنے ہوئے ہیں، بھارت بی ایل اے اور مجید بریگیڈ کو فنڈنگ کر رہا ہے تاکہ وہ دہشت گرد معصوموں کا خون بہا سکیں۔اس موقع پر وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہر سال حب ڈیم بھر جاتا ہے، ڈیم کی گنجائش کو بڑھانے کا کام کر رہے ہیں، امید ہے رواں برس دسمبر تک کام مکمل کرلیں گے، ڈیم کی گنجائش بڑھنے کے بعد ہم وفاقی حکومت سے کراچی والوں کے لیے اضافی 100 ایم جی ڈی پانی کی درخواست کریں گے۔
مراد علی شاہ نے بتایا کہ کراچی کو اس وقت 550 ملین گلین (ایم جی ڈی)پانی فراہم کیا جاتا ہے، 4 سے 5 ماہ بعد مزید 140 ایم جی ڈی پانی ہمیں مل جائے گا، سال 2026 کے آخر یا پھر 2027 کے پہلے کوارٹر میں مزید 260 ایم جی ڈی پانی فراہم کیا جائے گا، جس سے مجموعی طور پر کراچی والوں کو 950 ایم جی ڈی پانی ملے گا۔انہوں نے کہا کہ ہم کے فور کی اسپیڈ سے خوش نہیں، پروجیکٹ پر کام کرنے والی کمپنی کو جلد کام مکمل کرنے کا کہا ہے، ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پر بھی کام کر رہے ہیں، 35 ایم جی ڈی پانی کا منصوبہ ستمبر تک مکمل ہو جائے گا
وزیراعلی سندھ نے سابق وزیراعظم عمران خان کانام لیے بغیر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایک بار ایک وزیراعظم کراچی آئے تو انہوں نے شہر کے لیے 162 ارب روپے کے پیکج کا اعلان کیا، تاہم انہوں نے 162 روپے بھی نہیں دیئے، وہی وزیراعظم پھر کراچی آئے، اور پھر 1100 ارب روپے کے خصوصی پیکج کا اعلان کر دیا ، اس بار بھی انہوں نے 11 روپے بھی نہیں دیئے۔مراد علی شاہ نے مزید کہا کہ کراچی کے لیے پیپلز پارٹی نے وفاق سے پیسے لیے، ، پہلے وعدے ہوتے تھے اب کچھ نہ کچھ ڈلیوری ہو رہی ہے، ابھی بھی ہم خوش نہیں ہیں، ہم مزید کا حق رکھتے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرافواہوں پر توجہ نہ دیں، حکومت اپنی مدت پوری کریگی، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار افواہوں پر توجہ نہ دیں، حکومت اپنی مدت پوری کریگی، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار پنجاب حکومت نے اسکولوں کی چھٹیوں سے متعلق فیصلہ تبدل کردیا فیلڈ مارشل عاصم منیر کو آذربائیجان کے اعلی ترین پیٹریاٹک وار میڈل سے نواز دیا گیا ٹیکس فراڈکیسز کی تحقیقات، ایف بی آر کو اضافی اختیارات مل گئے پاکستان اور امریکا کا داعش، ٹی ٹی پی اور بی ایل اے سے مل کر لڑنے کا فیصلہ جشنِ آزادی: چیئرمین سی ڈی اے کی کیپیٹل ہسپتال میں خصوصی تقریب میں شرکت TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: شہباز اسپیڈ بلاول بھٹو شہباز سلو کراچی کو

پڑھیں:

اقوام متحدہ سے بھی بی ایل اے اور مجید بریگیڈ پر پابندی لگوائیں گے: بلاول بھٹو

حیدرآباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ دہشتگرد تنظیمیں عوام کو نشانہ بناتی ہیں، کالعدم بلوچستان لبریشن آرمی اور مجید بریگیڈ نے بھارت کا ساتھ دیا، اقوام متحدہ سے بھی ان دہشتگرد تنظیموں پر پابندی لگوانا چاہتے ہیں۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق حیدرآباد میں خان بہادر حسن علی آفندی پاک کے افتتاح کے بعد انہوں نے کہا کہ امریکا نے بی ایل اے اور مجید بریگیڈ کو دہشتگرد قرار دے کر پاکستان کے مؤقف کی تائید کی ہے، جو بڑی کامیابی ہے، یہ تنظیمیں مزدوروں اور معصوم شہریوں کو نشانہ بناتی ہیں، بی ایل اے اور مجید بریگیڈ نے حالیہ پاکستان بھارت تنازع میں کھل کر مودی کا ساتھ دینے کا اعلان بھی کیا تھا۔

لیسکو میں بہترین کارکردگی دکھانے والے افسران کے اعزاز میں تقریب، اہم شخصیات کی شرکت اور خطاب

چیئرمین پی پی پی نے کہا کہ مودی سرکار دریائے سندھ کا پانی روکنے کے اعلان سے باز نہیں آرہی، لیکن سندھ طاس معاہدے کے تحت بھارت کو پاکستان کو اس کے حق کا پانی دینا پڑے گا، دریائے سندھ پاکستانیوں کے لیے لائف لائن ہے، اس معاملے پر سندھ کے لوگوں کا ساتھ چاہئے، تمام پاکستانی اس پر یکساں آواز اٹھائیں، یہ پاکستان کے کروڑوں عوام کی زندگی کا سوال ہے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ بھارت پر سب سے زیادہ ٹیرف لگانے پر ٹرمپ کے شکرگزار ہیں، ہمیں پانی کی عالمی کمی کو مد نظر رکھتے ہوئے زراعت کے لیے جدید طریقے اپنانے ہوں گے، ڈریپ ایریگیشن سمیت جدید تکنیکس اپنا کر ہم پانی کو بچاسکتے ہیں۔

سپیکر قومی اسمبلی نے اپوزیشن کو حکومت سے مذاکرات کی دعوت دیدی

انہوں نے کہا کہ صوبوں کو ان کا حق دینا پڑے گا، ہم چاہتے ہیں کہ نئے این ایف سی کے لیے فوری طور پر اجلاس بلایا جانا چاہئے، آئین کے تحت ہر 5 سال بعد این ایف ایوارڈ دینا چاہئے، فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی جانب سے ٹیکس جمع نہ کرنے کی سزا صوبوں کو نہ دی جائے، اسلام آباد میں بیٹھے بابے اپنی ناکامی کی سزا صوبوں کو نہ دیں۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ حکومت یا کسی سیاسی جماعت نے ہم سے 27 ویں آئینی ترمیم کے لیے رابطہ نہیں کیا، 27 ویں ترمیم کی افواہیں چل رہی ہیں، یہ میڈیا کے دوستوں سے سن رہا ہوں، لیکن بطور سیاسی جماعت ہم سے حکومت نے اب تک اس حوالے سے کوئی مشاورت نہیں کی۔
 

اداکارہ امرخان کی نسیم وکی اورریمبو کیساتھ لالی ووڈ گانے پر رقص کرتے ویڈیو وائرل

مزید :

متعلقہ مضامین

  • مودی کو سندھ طاس معاہدہ ماننا پڑے گا ورنہ 6 دریاؤں کا پانی چھین لیں گے، بلاول بھٹو
  • کراچی کو روزانہ 100 ملین گیلن زیادہ پانی دینے کے قابل ہوگئے ہیں، بلاول بھٹو
  • مودی کو سندھ طاس معاہدہ ماننا پڑے گا ورنہ 6 دریاؤں کا پانی چھین لیں گے:بلاول بھٹو
  •  شہباز اسپیڈ اگر پنجاب کے لیے ہو تو کراچی کے لیے کیوں نہیں؟ بلاول بھٹو کا سوال 
  • پنجاب کے لیے شہباز اسپیڈ اگر کراچی آنے پر سلو ہوجائے تو یہ قبول نہیں، بلاول بھٹو
  • شہباز اسپیڈ نے 2 سال میں کراچی کے لیے کچھ نہیں کیا، مرتضیٰ وہاب وزیراعظم پر برس پڑے
  • بی ایل اے اور مجد بریگیڈ کیخلاف کیس اقوام متحدہ میں بھی لےجائیں گے، بلاول بھٹو
  • اقوام متحدہ سے بھی بی ایل اے اور مجید بریگیڈ پر پابندی لگوائیں گے: بلاول بھٹو
  • جنگ مسلط کی گئی تو مودی کو بتا دیں گے، ہم جھکنے والے نہیں، بلاول بھٹو