بانی تحریک انقلاب پاکستان محمد عارف کی 78ویں یوم آزادی پر قوم کو مبارکباد
اشاعت کی تاریخ: 14th, August 2025 GMT
بانی تحریک انقلاب پاکستان محمد عارف کی 78ویں یوم آزادی پر قوم کو مبارکباد WhatsAppFacebookTwitter 0 14 August, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز)بانی تحریک انقلاب پاکستان محمد عارف نے 78ویں یوم آزادی پر قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ پوری قوم کو آزادی کا عظیم الشان دن مبارک ہو، یہ دن ہمیں اپنے آباو اجداد کی عظیم قربانیوں کی یاد دلاتا ہے، یہ دن ہمیں ان بہادروں کی بے مثال جدوجہد کی اہمیت کو سمجھنے کا موقع فراہم کرتا ہے جنہوں نے آزادی کی خاطر اپنی جانوں کی قربانی دی ، پرامن اور جمہوری جدوجہد کے ذریعے پاکستان کا قیام تاریخ کا ایک بے مثل اور بے نظیر باب ہے۔
یوم آزادی کے موقع پر جاری اپنے ایک بیان میں بانی تحریک انقلاب پاکستان محمد عارف نے کہا کہ قائد اعظم اور ان کے رفقا نے مسلمانوں کیلئے الگ وطن کے قیام کیلئے ناقابل فراموش جدوجہد کی،پاکستان کیلئے ان گنت قربانیاں دینے والے تحریک ِپاکستان کے رہنماوں، کارکنان اور اپنے آباو اجداد کو خراج ِعقیدت پیش کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آپریشن بنیان مرصوص اور معرکہ حق میں تاریخی فتح نے اس مرتبہ آزادی کی خوشیوںکو دوبالا کر دیا ہے ، بھارت کے ساتھ جنگ نے پوری قوم کو متحد کردیا ہے ،آپریشن بنیان مرصوص اور معرکہ حق نے ملکی دفاع کو بہت تقویت عطا کی ہے ، فیلڈ مارشل کی قیادت میں ازلی دشمن کیخلاف یہ جنگ جیتنے پر مسلح افواج کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ چیلنجز سے نمٹنے کیلئے اختلافات کو بالائے طاق رکھ کر کام کرنا ہوگا، ملکی اتحاد، سالمیت اور معاشی استحکام کیلئے پرعزم ہو کر کام کرنے کی ضرورت ہے، اگر پاکستان ہے تو ہم ہیں ،پاکستان ہماری شناخت ہے اور اسکے ساتھ ہمارے دل دھڑکتے ہیں ،آج کے دن ہم عہد کرتے ہیں کہ ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے اپنی تمام صلاحیتیں بروئے کار لاتے ہوئے دن رات محنت کرینگے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرزرعی ترقیاتی بینک میں یومِ آزادی کی پروقار تقریب ،پرچم کشائی، شجر کاری، کیک کاٹنے اور قومی خدمت کے عزم کی تجدید زرعی ترقیاتی بینک میں یومِ آزادی کی پروقار تقریب ،پرچم کشائی، شجر کاری، کیک کاٹنے اور قومی خدمت کے عزم کی تجدید وفاقی وزیر عطا اللہ تارڑ کونشان امتیاز ،سیکرٹری اطلاعات عنبرین جان ،مبشر حسن اور ارشد محمود ملک کو ستارہ امتیاز عطا ٹریڈنگ کارپوریشن نے 2لاکھ ٹن چینی کی درآمد کیلئے ایک اور ٹینڈر جاری کردیا چنیوٹ ، جشن آزادی پر وفاقی وزیر سرمایہ کاری بورڈ کا موٹرسائیکل سواروں کو مفت پیٹرول کا تحفہ بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا، کشمیریوں کی حمایت جاری رکھیں گے، امیر مقام انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں، امریکی رپورٹ نے مودی سرکار کا کچا چٹھا کھول دیاCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: بانی تحریک انقلاب پاکستان محمد عارف یوم آزادی قوم کو
پڑھیں:
پاکستان مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کیلئے فعال سفارتی کردار جاری رکھے ہوئے ہے، اسحاق ڈار
نائب وزیر اعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان آسیان ریجنل فورم کے ذریعے علاقائی امن، استحکام اور تعاون کے لیے پرعزم ہے اور مشرق وسطیٰ میں امن کے لیے فعال سفارتی کردار جاری رکھا ہوا ہے۔
فلپائن کے دارالحکومت منیلا میں آسیان ریجنل فورم کے وزارتی اجلاس سے خطاب میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان نے مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کے لیے فعال سفارتی کردار جاری رکھے ہو ئے ہے۔
انہوں نے زور دیا کہ تمام فریق تحمل کا مظاہرہ کریں اور سفارت کاری کے ذریعے مسائل حل کریں۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ جموں و کشمیرکے تنازع کا حل ہی جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کی بنیاد ہے، بھارت کا سندھ طاس معاہدہ معطل کرنا تشویش ناک اور اشتعال انگیز اقدام ہے۔
اسحاق ڈار نے فلسطینی عوام کے حق خودارادیت کے لیے غیرمتزلزل حمایت کا اعادہ کیا اور کہا کہ افغان سرزمین سے دہشت گردی پاکستان کے لیے سنگین خطرہ ہے۔