لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 اگست2025ء) آج جیو پاک انٹرنیشنل اسپتال میں یومِ آزادی کے موقع پر ایک شاندار اور پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کی صدارت اسپتال کے چیف ایگزیکٹو آفیسر، جناب محمد شکور، اور کارپوریٹ ڈائریکٹر، ڈاکٹر زین، نے کی۔ اس موقع پر سی ای او اور کارپوریٹ ڈائریکٹر نے اسپتال کے تمام اسٹاف، بشمول اقلیتی برادری کے اراکین، کے ساتھ مل کر قومی پرچم لہرایا۔

(جاری ہے)

جیو پاک انٹرنیشنل اسپتال ہمیشہ سے تمام مذاہب اور برادریوں کے احترام اور یکجہتی پر یقین رکھتا ہے، اسی جذبے کے تحت آج کی تقریب میں اقلیتی برادری اور ٹرانسجینڈرز کو بھرپور طریقے سے شامل کیا گیا، تاکہ قومی یکجہتی اور ہم آہنگی کا پیغام عام ہو۔ پرچم کشائی کے بعد کیک کاٹنے کی تقریب منعقد ہوئی جس میں اسپتال کے تمام شعبہ جات کے نمائندوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر پاکستان کی ترقی، خوشحالی اور روشن مستقبل کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔شرکاء نے عہد کیا کہ وہ اپنے وطن کی خدمت اور ترقی کے لیے بلا تفریق مذہب اور برادری، سب کے ساتھ مل کر کام کرتے رہیں گے۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے

پڑھیں:

کراچی کی تاجر برادری پاک فوج کو سلام پیش کرتی ہے‘سہیل احمد

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی (بزنس رپورٹر) آرام باغ ٹریڈر الائنس کے صدر سہیل احمد نے کہا ہے کہ کراچی کی تاجر برادری پاک فوج کو سلام پیش کرتی ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے آل پاکستان انجمن تاجران کے ترجمان محمد اسماعیل لالپوریہ اور آرام باغ ٹریڈرز الائنس کے نمائندہ کاشف قریشی کے ہمراہ پاکستان آرمی سلیکشن اینڈ ریکروٹمنٹ سینٹر کراچی میں منعقدہ میڈیا مہم سیشن میں شرکت کے بعد کیا۔تاجر رہنما اور آرام باغ ٹریڈرز الائنس کے صدر سہیل احمد نے مزیدکہا کہ نوجوانوں کو فوج میں شمولیت کی ترغیب دینا وقت کی اہم ضرورت ہے تاکہ ملک کے دفاع کو مزید مضبوط بنایا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج کی قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں اور تاجر برادری ہر سطح پر مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ سہیل احمد نے اس بات پر زور دیا کہ غیر معیاری اور غیر مستند خبروں کو سوشل میڈیا اور میڈیا پر پھیلانے سے گریز کیا جائے کیونکہ اس سے قومی یکجہتی اور اداروں کی ساکھ کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔ دورے کے آخر میں پاک فوج کے افسران نے تمام معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور انہیں اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔ دورے کے موقع پر افسران نے کہا کہ کاروباری حضرات کی مشکلات میں ان کے ساتھ ہیں۔اس موقع پر تمام رہنماؤں اور افسران نے اس عزم کا اظہار کیا کہ قومی یکجہتی اور استحکام کے لیے تاجر برادری اور مسلح افواج شانہ بشانہ اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔

 

کامرس رپورٹر

متعلقہ مضامین

  • چلو پھر سے دل جلائیں
  • ماتلی: اسسٹنٹ کمشنر کے تبادلے پر شاندار الوداعی تقریب کا انعقاد
  • اساتذہ کی عزت، عظمت اور وقار کا اعتراف
  • کراچی میں قومی اسپنر ابرار احمد کی شادی کی تیاریاں مکمل
  • پاکستان کشمیری عوام کے وقار اور حقوق کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے؛دفتر خارجہ
  • کراچی کی تاجر برادری پاک فوج کو سلام پیش کرتی ہے‘سہیل احمد
  • اسرائیلی جارحیت: آئرلینڈ کے صدر کی عالمی برادری کو جھنجھوڑنے کی اپیل
  • متاثرین سیلاب کیلیے قائم الخدمت خیمہ بستی میں شادی کی تقریب
  • 408 پوزیشن ہولڈرز کے اعزاز میں شاندار تقریب، وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی خصوصی شرکت
  • لاہور: سیلاب متاثرین کی خیمہ بستی میں شادی کی تقریب