پنجاب میں جشنِ آزادی پر 41 اضلاع میں بیک وقت آتشبازی
اشاعت کی تاریخ: 14th, August 2025 GMT
ویب ڈیسک: 79ویں یومِ آزادی کے موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایت پر پنجاب بھر میں جشنِ آزادی ایک نئی تاریخ کے طور پر منایا گیا۔یہ پہلا موقع تھا کہ صوبے کے تمام 41 اضلاع میں بیک وقت آتش بازی، لیزر شوز، میوزک کنسرٹس اور ڈرون شوز کا انعقاد کیا گیا، جس نے رات کے اندھیروں کو رنگ و روشنی سے بھر دیا۔
رات 12 بجتے ہی لاہور، راولپنڈی، مری، ملتان، فیصل آباد اور دیگر تمام اضلاع کی فضاؤں میں رنگ و نور کے نظارے بکھر گئے، آسمان رنگین روشنیوں سے جگمگا اُٹھا اور شہریوں نے بچوں و اہل خانہ کے ساتھ اس تاریخی لمحے کو خوشی سے منایا۔
پاک فوج خطرات سے نمٹنے کیلئے تیار، آزادی و خودمختاری پر کبھی سمجھوتہ نہیں کریں گے: فیلڈ مارشل
یہ پہلا موقع تھا کہ سرکاری سطح پر اتنی بڑی تعداد میں اور بیک وقت تقریبات منعقد کی گئیں، جن میں ہزاروں شہریوں نے جوش و جذبے کے ساتھ شرکت کی، اس موقع پر شاندار ڈرون شوز اور ڈیجیٹل لائٹ پرفارمنسز نے بھی عوام کی بھرپور توجہ حاصل کی، خصوصاً بچوں اور خواتین نے ان مناظر سے خوب لطف اٹھایا۔
تقریبات میں معروف فنکاروں نے "دل دل پاکستان" سمیت مقبول ملی نغمے پیش کئے، جن پر حاضرین جھوم اٹھے، مختلف اضلاع میں میوزک کنسرٹس بھی منعقد کئے گئے، جبکہ پارکس، بازاروں، چوراہوں، سرکاری و نجی عمارتوں کو خوبصورتی سے سجایا گیا۔
یوم آزادی کے موقع پر گوگل کا ڈوڈل تبدیل
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی اپیل پر عوام نے بھی پرجوش انداز میں شرکت کی، گھروں، گاڑیوں اور موٹر بائیکس پر قومی پرچم لہرائے گئے، ہر طرف حب الوطنی کا جذبہ نمایاں نظر آیا۔
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
جشن آزادی کے موقع پر فلم ’ویلکم ٹو پنجاب‘ کا رنگارنگ پریمیئر، نامور فنکاروں کی شرکت
لاہور: جشن آزادی پر ریلیز ہونے والی فلم ’ویلکم ٹو پنجاب‘ کا رنگارنگ پریمیئر لاہور کے مقامی سینما میں منعقد کیا گیا جس میں انڈسٹری کے نامور فنکاروں نے شرکت کی۔
فلم کے پریمیئر میں فلم کی مرکزی کاسٹ عادی خان، ہیروئین زارا حیات سمیت افتخار ٹھاکر، قیصر پیا، خاور خان، شاہزیب مرزا، اچھی خان، ممتاز بیگم، سینئر ڈائریکٹر سید نور، صفدر ملک، پرویز کلیم، مسعود بٹ، فلم اسٹار میرا، لیلیٰ، سہیل ملک، التمش بٹ، شاہد رانا، جاوید رضا، ذیڈاے زلفی، فریحہ جبیں، سوہانا راجپوت، طلعت شاہ، صدف راجپوت، ممتاز شبیر، فاروق بٹ اور دیگر شامل تھے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فلم ڈائریکٹر سید نور نے کہا کہ شہزاد رفیق اور صفدر ملک نے بہت اچھی فلم بنائی ہے میں ان کو مبارکباد دیتا ہوں۔ فلم کے ڈائریکٹر شہزاد رفیق نے کہا کہ انہوں نے فلم کہانی خود لکھی ہے جس میں بین الصوبائی ہم آہنگی دکھائی گئی ہے، ان کا کہنا تھا کہ میرے پروڈیوسر صفدر ملک نے مجھ پر اعتماد کیا انہوں نے فلم کی کاسٹ کا بھی شکریہ ادا کیا۔
ہدایتکار کا مزید کہنا تھا کہ فلم بنا دی اب یہ فلم بینوں پر ہے کہ وہ سینما گھروں میں جا کر فلم کو دیکھیں۔ یہ میڈ ان پاکستان فلم ہے جوبےحد بہترین انداز میں پیش کی گئی ہے۔
پروڈیوسر صفدر ملک نے کہا کہ شہزاد رفیق نے اچھی فلم بنائی ہے۔ فلم کی تمام کاسٹ جاوید شیخ، بشریٰ انصاری، ساجد حسن، فردوس جمال، یاسر نواز، عدنان صدیقی، گوشی خان سب نے بڑی محنت کی ہے۔ ممتاز بیگم نے کہا کہ ویلکم ٹو پنجاب ایک اچھی اور معیاری فلم ہے۔