وزیراعلیٰ سندھ کا یومِ اربعین امام حسینؑ پر عقیدت و احترام کا اظہار
اشاعت کی تاریخ: 15th, August 2025 GMT
اپنے پیغام میں مراد علی شاہ نے کہا کہ حضرت امام حسینؑ نے امت کو عزت و وقار کے ساتھ جینے کا درس دیا، کربلا حق و باطل کی ابدی جدوجہد کی علامت ہے اور امام حسینؑ کا صبر و استقلال تا قیامت انسانیت کے لیے مشعلِ راہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے یومِ اربعین امام حسینؑ کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ حضرت امام حسینؑ کا چہلم وفا، ایثار اور قربانی کی یاد کا دن ہے۔ انہوں نے کہا کہ امام عالی مقام نے حق و انصاف کی سربلندی کے لیے اپنا سب کچھ قربان کر دیا اور کربلا صبر، وفا اور سچائی کی سب سے عظیم داستان ہے۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ حضرت امام حسینؑ نے امت کو عزت و وقار کے ساتھ جینے کا درس دیا، کربلا حق و باطل کی ابدی جدوجہد کی علامت ہے اور امام حسینؑ کا صبر و استقلال تا قیامت انسانیت کے لیے مشعلِ راہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ کربلا کا پیغام ہمیں ظلم کے خلاف ڈٹ کر کھڑے رہنے اور حق کا ساتھ دینے کی تلقین کرتا ہے۔ انہوں نے اس موقع پر تمام شہریوں سے اپیل کی کہ یومِ اربعین پر امن، بھائی چارے اور اتحاد کا پیغام عام کریں۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے بتایا کہ عزادارانِ حسینؑ کی سہولت اور سیکیورٹی کے لیے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ آخر میں انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ہمیں حضرت امام حسینؑ کے پیغام پر عمل کی توفیق عطا فرمائے۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: نے کہا کہ انہوں نے کے لیے
پڑھیں:
چیف جسٹس سپریم کورٹ کا ضلع و سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ کی شہادت پر اظہار افسوس
چیف جسٹس آف پاکستان نے ضلع و سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور ان کے سیکیورٹی اہلکار کی شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔
چیف جسٹس آف پاکستان نے پاکستان کی عدلیہ کی جانب سے شہدا کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔
ضلع و سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور ان کے سیکیورٹی اہلکار مستونگ میں دورانِ ڈیوٹی دہشت گرد حملے میں شہید ہوئے تھے۔
چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی نے کہا کہ پاکستان کی عدلیہ اس ناقابلِ تلافی سانحے پر سوگوار خاندانوں کے ساتھ کھڑی ہے۔ چیف جسٹس آف پاکستان نے شہداء کے درجات کی بلندی اور اہلِ خانہ کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔
مزید پڑھیںمستونگ: قومی شاہراہ پر فائرنگ، سیشن جج گن مین سمیت شہید، ایڈیشنل سیشن جج سمیت 2 افراد شدید زخمی
چیف جسٹس آف پاکستان نے زخمی ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری اور جوڈیشل مجسٹریٹ کی جلد صحت یابی کی دعا کی جبکہ شہداء سے اظہارِ عقیدت اور بلوچستان کی ضلعی عدلیہ سے اظہارِ یکجہتی کے لیے 25 جولائی کو شیڈول جوڈیشل ویلبیئنگ کانفرنس مؤخر کر دی گئی۔
چیف جسٹس نے کہا پاکستان کی عدلیہ بلاخوف و خطر انصاف کی فراہمی کے عزم پر قائم ہے، تشدد اور دہشت گردی کے واقعات قانون کی حکمرانی کے لیے ہمارے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی عدلیہ ہر حال میں انصاف کی بالادستی اور عدلیہ کی آزادی کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔