افغان فنکارہ کے انوکھے فن پارے، دنیا کو پاکستان سے محبت اور خواتین کی خودمختاری کا پیغام
اشاعت کی تاریخ: 15th, August 2025 GMT
رپورٹ: سعید وزیر
پشاور میں مقیم افغان فنکارہ سپوگمئی محسود حفیظی اپنے منفرد فن سے دیکھنے والوں کو حیران کر دیتی ہیں۔ وہ کیلوں اور دھاگے کے استعمال سے ایسے شاندار فن پارے تخلیق کرتی ہیں جو محض خوبصورتی ہی نہیں بلکہ خواتین کے حقوق اور خودمختاری کے لیے ایک طاقتور عالمی پیغام بھی لیے ہوتے ہیں۔ ان کے فن پارے نہ صرف بصری دلکشی رکھتے ہیں بلکہ ایک مضبوط سماجی پیغام کو بھی اجاگر کرتے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
.ذریعہ: WE News
پڑھیں:
یورپی یونین کے سفیروں نے یوم آزادی پر پاکستانیوں کے دل جیت لیے
یورپی یونین سفیروں کے اس محبت بھرے پیغام کو یورپی یونین کے وفد نے سوشل میڈیا پر ویڈیو کے ذریعے جاری کیا، یہ سب کچھ پاکستان کے عوام کے ساتھ یکجہتی، محبت اور دوستی کا اظہار ہے۔اس منفرد اور دل کو چھو لینے والی ویڈیو کو انکٹ اسٹوڈیو نے پروڈیوس کیا ہے، جبکہ اس منفرد ویڈیو کی ڈائریکشن امان احمد نے دی ہے۔یہ صرف موسیقی کی دھن نہیں. بلکہ یورپ کا پاکستان کیساتھ محبت کا اظہار ہے۔ڈاکٹر رینا کیونکا نے ٹرمپٹ پر پاکستانی قومی ترانے کی دھن بجاکر لوگوں کو مسحور کردیا، جبکہ خصوصی ویڈیو میں 20 یورپی سفیر بھی یومِ آزادی کی خوشیوں میں شریک نظر آ رہے ہیں۔