اسلام آباد میں مسجد کی شہادت پر علما کمیٹی کا تعمیر نو کا اعلان، پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں
اشاعت کی تاریخ: 15th, August 2025 GMT
اسلام آباد میں مسجد کی شہادت پر علما کمیٹی کا تعمیر نو کا اعلان، پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں WhatsAppFacebookTwitter 0 15 August, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(سب نیوز)وفاقی دارالحکومت میں مدنی مسجد کی شہادت کے بعد علما ایکشن کمیٹی نے تعمیر نو کا اعلان کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق علما ایکشن کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ مدنی مسجد کو ازسرِنو تعمیر کیا جائے گا اور آج مسجد ے مقام پر نماز جمعہ بھی ادا کی جائے گی۔ اس موقع پر اسلام آباد پولیس اور ایف سی کی بھاری نفری مدنی مسجد کے قمام پر پہنچی جب کہ خواتین پولیس کی بھی بڑی تعداد موقع پر موجود ہے۔
ذرائع کے مطابق واٹر کینن اور آنسو گیس کے شیل بھی پولیس کے پاس موجود ہیں جب کہ احتجاج کے پیش نظر مرکزی شاہراہ کو بند بھی کیا جا سکتا ہے۔اس موقع پر مسجد کے مقام پر آنے والے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے پولیس نے شیلنگ شروع کردی جب کہ مظاہرین کی جانب سے پولیس پر پتھرا وکیا جا رہا ہے۔ مری روڈ پر بڑی تعداد میں مظاہرین موجود ہیں، جنہوں نے سڑک بلاک کردی ہے اور گاڑیوں کو روک دیا گیا ہے۔
پولیس اور مظاہرین کے درمیان شدید تصادم کی وجہ سے صورت حال کشیدہ ہے جب کہ نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد اجتماع کو منتشر کرنے کے لیے پولیس کی جانب سے لاٹھی چارج بھی کیا گیا ہے، جس کے جواب میں مظاہرین نے مزاحمت کرتے ہوئے پولیس پر پتھرا وکیا۔ اس موقع پر نماز کے لیے آئے ہوئے نمازیوں نے پولیس کارروائی پر شدید احتجاج کیا۔احتجاج کے موقع پر جمعیت علمائے اسلام (ف)کی ذیلی تنظیم انصار الاسلام کا کارکن بھی موقع پر موجود تھے۔
بعد ازاں قیادت کی جانب سے کارکنان کو واپس جانے کی ہدایت کی گئی۔ رہنماوں نے کہا کہ ہماری حکومت سے بات چیت چل رہی ہے۔ اگر معاملات طے نہ ہوئے تو آئندہ ایک دو روز میں اگلا لائحہ عمل بتائیں گے، جس کے بعد مظاہرین نے مری روڈ کو کھول دیا اور واپس روانہ ہو گئے۔مسجد کی تعمیر کے اعلان کے حوالے سے مذہبی جماعتوں کے کارکنوں کی بڑی تعداد موجود تھی، جو تعمیراتی میٹریل سے بھری گاڑیاں لے کر پہنچے تھے، جہاں کارکنوں نے موقع پر بلاک رکھ کر مسجد کی دوبارہ تعمیر کا آغاز کردیا اورایک ٹرالی بلاکس سے مسجد کی حدبندی کردی گئی ہے۔ اس موقع پر کارکنوں کی آمد کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپختونخوا میں سیلابی ریلوں سے تباہی، 4اضلاع آفت زدہ قرار، 146سے زائد جاں بحق، صرف بونیر میں 75اموات کی تصدیق پختونخوا میں سیلابی ریلوں سے تباہی، 4اضلاع آفت زدہ قرار، 146سے زائد جاں بحق، صرف بونیر میں 75اموات کی تصدیق امدادی سرگرمیوں میں مصروف خیبرپختونخوا حکومت کا ہیلی کاپٹرکریش کرگیا، 3 افراد شہید کے پی، جی بی، آزاد کشمیر میں لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب سے تباہی؛ 78 افراد جاں بحق، ایمرجنسی نافذ خیبرپختونخوا میں بارشوں اور سیلاب نے تباہی مچادی، اموات کی تعداد 46 ہوگئی گلگت بلتستان میں گلیشیئرز تیزی سے پگھلنے کی وارننگ، سیلاب کا سنگین خطرہ پاکستان منی لانڈرنگ اسکیموں کی مؤثر روک تھام میں ناکام رہا، آئی ایم ایفCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: اسلام آباد پولیس اور مسجد کی
پڑھیں:
حیسکو میں ایک ارب 6 کروڑ سے زائد کی کرپشن کا انکشاف
حیدرآباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (حیسکو) میں تنخواہوں اور الاؤنسز کی مد میں ایک ارب 6 کروڑ سے زائد کرپشن کا انکشاف ہوا ہے۔
قومی اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس میں آڈٹ حکام نے انکشاف کیا کہ حیسکو میں گھوسٹ ملازمین، ڈبل تنخواہوں کے ذریعے قومی خزانے کو نقصان پہنچایا گیا اور وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)99 کروڑ 62 لاکھ کی مبینہ کرپشن کی تحقیقات کر رہا ہے۔
آڈٹ حکام نے مزید انکشاف کیا کہ حیسکو کی اندرونی انکوائری میں مزید 6 کروڑ 78 لاکھ روپے کی مشتبہ ادائیگیاں ہوئی ہیں۔
چیئرمین کمیٹی شاہدہ اختر کی زیرصدارت اجلاس میں ایف آئی اے حکام نے بتایا کہ اس معاملے میں ایف آئی آرز کی تعداد 5 ہوگئی تھی، 151 ملزمان تھے جن میں سے 14 کو گرفتار کیا گیا جبکہ دیگر ضمانت پر ہیں، ایک ارب روپے میں سے 13 کروڑ روپے کی ریکوری ہوئی ہے۔
رکن کمیٹی قاسم نون نے کہا کہ 13 کروڑ روپے کچھ بھی نہیں ہیں، سخت ایکشن لیا جائے، سید امین الحق نے کہا کہ گھوسٹ ملازمین کی تصدیق بھی کی گئی کہ وہ موجود ہیں۔
سینیٹر افنان اللہ خان نے کہا کہ وزارت کو چاہیے کہ وہ مداخلت کرے اور ذمہ داران کا تعین کرے۔
چیئرمین کمیٹی شاہد اختر نے کہا کہ یہ تو آڈٹ نے نشان دہی کر دی ہے، لگتا ہے کہ پاور ڈویژن کا کوئی چیک اینڈ بیلنس نہیں ہے، جس پر سی ای او حیسکو نے بتایا کہ 756 ملین روپے کی ذمہ داری بھی فکس ہو چکی ہے۔
شاہدہ اختر نے کہا کہ عدالت کے حکم تک یہ آڈٹ پیرا زیر التوا رہے گا، رکن کمیٹی سید حسین طارق نے سوال کیا کہ حیسکو میں بائیو میٹرک سسٹم کیوں نہیں ہے۔
پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کی رکن شازیہ مری نے کہا کہ ہم ڈسکوز کو یہاں کمنٹس کے لیے نہیں احتساب کے لیے بلاتے ہیں، یہ لوگوں کو چور کہتے ہیں اور اپنی پرفارمنس کے گیت گاتے نہیں تھکتے۔
پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے ہدایت کی کہ 13 کروڑ روپے کی ریکوری کی آڈٹ سے تصدیق کرائی جائے، جو ریکوری رہ گئی ہے وہ معاملہ زیر التوا رہے گا۔