دہشتگردوں نے خیبر پختونخوا پولیس پر ایک اور بزدلانہ وار کر دیا، پولیس کی جوابی کارروائی جاری
اشاعت کی تاریخ: 15th, August 2025 GMT
سٹی42: ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشتگردوں nنے خیبر پختونخوا پولیس پر ایک اور بزدلانہ وار کر دیا۔ پولیس نے بھرپور انداز میں فوری جواب دیا۔ پولیس کے جوانوں کی جوابی فائرنگ سے ایک دہشتگرد ہلاک ہو گیا اور 3 زخمی ہو گئے۔
آج جمعہ کی شام موصول ہونے والی تفصیلات کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقہ کولاچی میں دہشتگردوں اور پولیس کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے، پولیس کی جوابی فائرنگ سے ایک دہشتگرد ہلاک اور 3 زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔
مائع قدرتی گیس کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان
ابتدائی اطلاعات میں بتایا گیا کہ ایس ایچ او کلاچی بھی دہشتگردوں کی فائرنگ سے زخمی ہوئے ہیں۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ اسماعیل خان ایلیٹ فورس اور RRF کے ساتھ پولیس فورس کی دیگر پولیس ٹیموں کو لے کر موقع پر پہنچ گئے ۔پولیس نے قریبی جنگلات کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کردیا ۔
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
خیبر پختونخوا میں دہشتگردی کا حل مذاکرات سے مشروط
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
پشاور: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا ( کے پی کے ) علی امین گنڈاپور کاکہنا ہے کہ دہشتگردی کے مسئلے کا پائیدار اور دیرپا حل صرف مذاکرات کے ذریعے ہی ممکن ہے اور اس مقصد کے لیے افغانستان کے ساتھ بامقصد اور سنجیدہ بات چیت ناگزیر ہے۔
میڈیا رپورٹس کےمطابق نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے نیشنل سیکیورٹی اینڈ وارکورس کے شرکا نے وزیراعلیٰ ہاؤس کا دورہ کیا، جہاں علی امین گنڈاپور سے ملاقات میں ملکی سلامتی، خطے کی مجموعی صورتحال اور صوبے کو درپیش چیلنجز پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیراعلیٰ کے پی کے نے کہا کہ خوش آئند بات ہے کہ وفاقی حکومت نے بھی ان کی اس تجویز سے اتفاق کر لیا ہے کہ افغانستان کے ساتھ بات چیت کے ذریعے ہی دیرپا امن قائم کیا جا سکتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ افغان مہاجرین کی واپسی باعزت اور مرحلہ وار طریقے سے ہونی چاہیے تاکہ انسانی ہمدردی کے تقاضے بھی پورے ہوں اور خطے میں امن کا عمل بھی متاثر نہ ہو۔
علی امین گنڈاپور نے مزید کہا کہ افغانستان میں جاری عدم استحکام کے اثرات براہ راست خیبر پختونخوا پر پڑتے ہیں، جس کے باعث صوبے کو امن و امان کے سنگین مسائل کا سامنا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں مسلح افواج، پولیس اور عوام نے بے شمار قربانیاں دی ہیں جنہیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، خیبرپختونخوا حکومت وفاق کے ساتھ مل کر صوبے میں دیرپا امن کے قیام اور عوام کو محفوظ ماحول فراہم کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کرے گی۔