پاکستان بھر میں 911 ہیلپ لائن فعال کر دی گئی
اشاعت کی تاریخ: 16th, August 2025 GMT
ویب ڈیسک:وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کمیونیکیشن نے ملک بھر میں 911 ہیلپ لائن فوری طور پر فعال کر دی۔
ترجمان کے مطابق 911 سروس اس صورت میں بھی کام کرے گی جب کسی علاقے میں صارف کے اپنے موبائل نیٹ ورک کے ٹاورز متاثر یا غیر فعال ہوں۔
اس نظام کے تحت متاثرہ شہری 911 پر رابطہ کرکے ہنگامی مدد حاصل کر سکیں گے۔
شہری کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری رابطے کے لیے 911 ڈائل کریں۔
مائع قدرتی گیس کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان
غیر متاثرہ شہریوں سے التماس ہے کہ غیر ضروری کالز سے گریز کریں تا کہ جن کو مدد درکار ہے، یہ سہولت ان کے کام آ سکے۔
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
وفاقی وزیر احسن اقبال کا چین کے سب سے بڑے اخبار ، پیپلز ڈیلی کے آن لائن ایڈیشن کو اہم انٹرویو
پاکستان کے وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ، اصلاحات و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال نے چین کے سب سے بڑے اخبار، پیپلز ڈیلی کے آن لائن ایڈیشن کو دیے گئے انٹرویو میں پاکستان اور چین کے درمیان جاری خلائی تعاون اور سی پیک سے متعلق اہم گفتگو کی ہے۔ تفصیلی انٹرویو کے لیے پیپلزڈیلی آن لائن کے درج ذیل لنک پر کلک کریں:
https://urdu.people.cn/n3/2025/0811/c518782-20351293.html
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں