ہانیہ عامر دنیا کی خوبصورت ترین اداکاراؤں کی فہرست میں شامل
اشاعت کی تاریخ: 16th, August 2025 GMT
پاکستان کی اداکارہ و ماڈل ہانیہ عامر 2025-2026 کیلئے دنیا کی 10 خوبصورت ترین اداکاراؤں کی فہرست میں شامل ہوگئیں۔
رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں بےحد کم وقت میں مشہور ہونے والی اداکارہ ہانیہ عامر نے خوبصورتی میں ہالی ووڈ اسٹارز امبر ہرڈ اور ایما واٹسن کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
فلموں، ڈراموں اور ویب سیریز کو ریٹنگ دینے اور شوبز شخصیات کی رینکنگ پیش کرنے والی ویب سائٹ ’انٹرنیٹ مووی ڈیٹا بیس‘ (آئی ایم بی ڈی) کی جانب سے جاری کی گئی فہرست میں ہانیہ عامر کو دنیا کی خوبصورت ترین اداکاراؤں میں چھٹا نمبر دیا گیا ہے۔
اس فہرست میں پہلے نمبر پر 35 سالہ آسٹریلوی اداکارہ مارگوٹ روبی، دوسرے نمبر پر امریکی اداکارہ شیلنی وڈلے تیسرے نمبر پر چینی اداکارہ دلرابا دلمورت، چوتھے نمبر پر کورین اسٹار نینسی مکڈونی پانچویں نمبر پر بھارتی اداکارہ کرتی سینن جبکہ چھٹے پر ہانیہ عامر شامل ہیں۔
ساتویں نمبر پر ہالی ووڈ اداکارہ اور ٹام کروز کی مبینہ گرل فرینڈ آنا دی آرمس، آٹھویں نمبر پر 35 سالہ اداکارہ و پروڈیوسر ایما واٹسن، نویں نمبر پر امبر ہرڈ اور دسویں نمبر پر 24 سالہ ترک اداکارہ و ماڈل ہاندے آرچل براجمان ہیں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ہانیہ عامر فہرست میں
پڑھیں:
کیا آپ بغیر سم کارڈ کے واٹس ایپ کا استعمال جانتے ہیں؟
کیا آپ جانتے ہیں کہ دنیا کی مقبول ترین میسیجنگ ایپ واٹس ایپ کا استعمال بغیر سم کارڈ بھی ممکن ہے؟
جی ہاں! اگر آپ بغیر کسی فون نمبر یا سم کارڈ کے واٹس ایپ استعمال کرنا چاہتے ہیں تو اس کیلئے ایک نہیں کئی طریقے کار ہیں۔
اگرچہ یہ حقیقت ہے کہ واٹس ایپ کو بغیر سم کارڈ کے استعمال کیا جا سکتا ہے لیکن اس کے باوجود ابتدائی تصدیق کیلئے آپ کو ایک نمبر کے اندراج کی ضرورت ہوگی لیکن ضروری نہیں کہ یہ نمبر آپ کے موبائل میں موجود سم کا ہی ہو، آپ تصدیق کے لیے لینڈ لائن نمبر، ورچوئل فون نمبرز یا پھر کسی دوسری ایکٹو سم رکھنے والی ڈیوائس کو بھی استعمال کرسکتے ہیں۔
ایک بار واٹس ایپ ایکٹیویٹ ہو جانے کے بعد، آپ کو اس ایپ کا استعمال جاری رکھنے کیلئے سم کارڈ کی ضرورت نہیں پڑے گی کیونکہ اس کے بعد یہ وائی فائی یا کسی بھی انٹرنیٹ کنکشن پر استعمال کیا جاسکتا ہے۔
لینڈ لائن نمبر کااستعمال
آپ اپنا واٹس ایپ ایکٹویٹ کرنے کے لیے لینڈ لائن نمبر کا استعمال کر سکتے ہیں اس کیلئے سب سے پہلے گوگل پلے یا ایپل اسٹور سے واٹس ایپ ڈاؤن لوڈ کریں، موبائل نمبر طلب کیے جانے پر اپنا لینڈ لائن نمبر درج کریں، اب ایس ایم ایس ویریفکیشن فیل ہونے کا انتظار کریں (چونکہ آپ کا لینڈ لائن نمبر ایس ایم ایس پیغامات وصول نہیں کر سکتا)۔
تصدیقی کوڈ کیلئے “call me ” کے آپشن کو منتخب کریں، سیٹ اپ مکمل کرنے کے لیے کوڈ درج کریں، ایک بار ویریفکیشن مکمل ہوجانے کے بعد آپ اپنے لینڈ لائن نمبر کے ذریعے واٹس ایپ استعمال کرسکیں گے۔
کیا آپ بغیر سم کارڈ کے واٹس ایپ کا استعمال جانتے ہیں؟
ورچوئل فون نمبر کا استعمال
بغیر سم کارڈ کے واٹس ایپ استعمال کرنے کا دوسرا طریقہ ورچوئل نمبر ہے ، یہ ورچوئل نمبر آن لائن کام کرتے ہیں ان نمبرز کے ذریعے بھی آپ ایس ایم ایس اور کالز وصول کر سکتے ہیں۔
Google Voice ، TextNow ، Dingtone کے ذریعے ورچوئل فون نمبر سروس سائن اپ کریں، اب ایک ورچوئل فون نمبر حاصل کرکے اسے نوٹ کرلیں اور واٹس ایپ اوپن کرکے نوٹ کیا گیا ورچوئل نمبر درج کریں، تصدیقی ایس ایم ایس کا انتظار کریں (یا ایس ایم ایس کی ویریفکیشن فیل ہونے پر “call me ” کو منتخب کریں) واٹس ایپ ایکٹو کرنے کیلئے موصول ہونے والا کوڈ درج کرکے بغیر سم واٹس ایپ استعمال کریں۔
دوست یا فیملی ممبر کا نمبر استعمال
اگر آپ کے پاس لینڈ لائن یا ورچوئل فون نمبر نہیں تو گھبرائیں نہیں آپ واٹس ایپ ویریفکیشن کیلئے کسی دوست یا فیملی ممبر کا فون نمبر بھی استعمال کر سکتے ہیں۔
سب سے پہلے کسی قابل بھروسہ دوست یا رشتے دار سے اجازت لیں کہ کیا آپ ویریفکیشن کیلئے ان کا فون نمبر استعمال کر سکتے ہیں، اب اپنی ڈیوائس پر انسٹال کیے گئے واٹس ایپ میں ان کا نمبر درج کریں، بذریعہ ایس ایم ایس تصدیقی کوڈ کے موصول ہونے کا انتظار کریں ،اور پھر یہ کوڈ واٹس ایپ پر درج کریں، واٹس ایپ کا استعمال شروع کریں لیکن دوسری ویریفکیشن سے بچنے کے لیے ایپ کو ری سیٹ یا دوبارہ انسٹال کرنے سے گریز کریں۔
اگر آپ واٹس ایپ کو بغیر سم کارڈ استعمال کرنا چاہتے ہیں تو یہ طریقہ سب سے کارآمد ہے، لیکن خیال رہے کہ اگر کسی دوسری ڈیوائس پر اس نمبر کی دوبارہ تصدیق کی گئی تو آپ کا واٹس ایپ لاگ آؤٹ ہو سکتاہے۔
دوسری ڈیوائس پر واٹس ایپ ویب یا لنکڈ ڈیوائسز کے ذریعے
واٹس ایپ لنکڈ ڈیوائسز کا فیچر متعارف کرواچکا ہے، لنکڈ ڈیوائسز فیچر کے تحت صارفین متعدد ڈیوائسز کو (بغیر سم کارڈ کے سیکنڈری ڈیوائس ) ایک ہی واٹس ایپ اکاؤنٹ سے منسلک کرسکتے ہیں۔