ہانیہ عامر دنیا کی ٹاپ 10 خوبصورت ترین اداکاراؤں کی فہرست میں شامل
اشاعت کی تاریخ: 16th, August 2025 GMT
عالمی شہرت یافتہ پاکستانی ڈمپل کوئین ہانیہ عامر نے 2025 سے 2026 کے لیے دنیا کی 10 خوبصورت ترین اداکاراؤں کی فہرست میں جگہ بنالی ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سوشل میڈیا پر متحرک رہنے والی شوخ و چنچل اداکارہ ہانیہ نے عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا۔یہ فہرست فلموں، ڈراموں اور ویب سیریز کو ریٹنگ دینے اور شوبز شخصیات کے پروفائلز بنانے والی ویب سائٹ ’انٹرنیٹ مووی ڈیٹا بیس‘ (آئی ایم بی ڈی) کی جانب سے جاری کی گئی ہے۔خوبصورت اداکاراؤں کی اس فہرست میں 35 سالہ آسٹریلوی اداکارہ مارگوٹ روبی سر فہرست ہیں جبکہ امریکی اداکارہ شیلنی وڈلے، چینی اداکارہ دلرابا دلمورت، جنوبی کورین اداکارہ نینسی مکڈونی باالترتیب دوسرے، تیسرے اور چوتھے نمبر پر ہیں۔پانچویں نمبر پر بالی ووڈ اداکارہ کرتی سنن جبکہ چھٹے نمبر پر ہانیہ عامر برجمان ہیں، اس کے بعد ساتویں نمبر پر آنا دی آرمس، آٹھویں نمبر پر 35 سالہ اداکارہ و پروڈیوسر ایما واٹسن ، نویں نمبر پر 39 سالہ ہالی ووڈ اداکارہ امبر ہرڈ اور دسویں نمبر پر 24 سالہ ترک اداکارہ و ماڈل ہاندے آرچل ہیں۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
کراچی میں بچوں کی لڑائی میں بڑے کود پڑے، 19 سالہ نوجوان چھریوں کے وار سے جاں بحق
شیریں جناح کالونی میں بچوں کی لڑائی بڑوں میں پہنچنے کے نتیجے میں چھریوں کے وار سے 19 سالہ نوجوان جاں بحق ہوگیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق تھانہ بوٹ بیسن کے علاقے شیریں جناح کالونی سلاطین ہوٹل کے قریب تیز دھار آلے کے وار سے نوجوان جاں بحق ہوگیا۔
مقتول کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کیلیے جناح اسپتال منتقل کیا گیا جہاں شناخت 19 سالہ حماد اللہ کے نام سے ہوئی۔
اس حوالے سے ایس ایچ او بوٹ بیسن راشد علی کے مطابق مقتول کی شناخت 19 سالہ حماد اللہ کے نام سے کی گئی جبکہ واقعہ بچوں میں ہونے والی لڑائی میں بڑوں کے کودنے کی وجہ سے پیش آیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر 4 افراد کو حراست میں لے لیا اور ان سے واقعے سے متعلق مزید تفتیش کا عمل جاری ہے۔
ذرائع کے مطابق مقتول پیش امام کا بیٹا جبکہ پاکستان پیپلزپارٹی ڈسٹرکٹ ساؤتھ کے ڈپٹی جنرل سیکریٹری پرویز اعوان کا بھتیجا تھا۔