روشنیوں کے پیچھے چھپے زخم، اداکارہ سنگیتا کی زندگی کے تلخ انکشافات
اشاعت کی تاریخ: 16th, August 2025 GMT
پاکستان کی فلم اور ٹی وی انڈسٹری کی معروف اداکارہ اور ہدایتکارہ سنگیتا نے اپنی زندگی کے تلخ ترین پہلوؤں کا انکشاف کیا ہے۔ انہوں نے 100 سے زائد فلموں میں اداکاری کی اور اسی سے زیادہ فلموں کی کامیاب ہدایتکاری بھی کی، تاہم ذاتی زندگی میں انہیں کئی بڑے صدمات جھیلنے پڑے۔
سنگیتا حال ہی میں ٹی وی شو میں شریک ہوئیں جہاں انہوں نے بتایا کہ ان کی شادی ان کی زندگی کی سب سے بڑی غلطی اور پچھتاوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک بار ان کی والدہ فلم کے سیٹ پر آئیں اور سب کے سامنے انہیں سخت برا بھلا کہا۔
مزید پڑھیں: ’شادی کے کارڈ چھپ چکے تھے‘، سلمان خان کیساتھ تعلق پر سنگیتا بجلانی نے خاموشی توڑ دی
وہ اس قدر دل شکستہ ہوئیں کہ دریائے سوات میں کود کر خودکشی کرنے لگیں مگر فلم کے ہیرو ہمایوں قریشی نے انہیں بچالیا۔ اگلے دن ہمایوں قریشی کو شادی کی پیشکش کی اور والدین کی مخالفت کے باوجود شادی کرلی، لیکن یہ رشتہ صرف 3 سال قائم رہا۔ اس شادی سے ان کی 3 بیٹیاں ہیں جنہیں انہوں نے اکیلے پالا۔
اداکارہ نے ایک اور کربناک پہلو بھی بتایا کہ انہوں نے اپنی بڑی بیٹی کی شادی محض 16 برس کی عمر میں کردی، کیونکہ انہیں ڈر تھا کہ لوگ بطور اداکارہ کی بیٹی پر باتیں نہ بنائیں۔
مزید پڑھیں: بالی ووڈ اسٹار سلمان خان میری نقل کرتے تھے، گلوکار حسن جہانگیر
تاہم یہ فیصلہ ان کی بیٹی کے لیے تکلیف دہ ثابت ہوا اور سنگیتا آج بھی اسے اپنی زندگی کی سب سے بڑی غلطی مانتی ہیں۔ انہوں نے والدین کو نصیحت کی کہ وہ اپنے بچوں کے ساتھ سختی نہ کریں اور ماضی کی غلطیوں کو نہ دہرانے۔
سنگیتا نے بتایا کہ سال 2000 میں انہیں ہیپاٹائٹس سی ہوا جس کے بعد ڈاکٹرز نے انہیں موت کی خبر تک سنا دی۔ وہ پاکستان اور بھارت دونوں جگہ زیرِ علاج رہیں۔ انہوں نے ہمت نہ ہاری اور صحتیاب ہونے کے بعد دوسروں کو بھی پیغام دیا کہ بیماری سے لڑنا چاہیے اور امید کبھی نہیں چھوڑنی چاہیے۔
مزید پڑھیں: عدالت نے بالی ووڈ اسٹار عامر خان کے بیٹے کی فلم ریلیز ہونے سے کیوں روک دی؟
اپنے بھائی کے انتقال کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ وہ کینسر کے مرض میں مبتلا تھے۔ سنگیتا کے مطابق ان کے بھائی کی بیٹی بھارتی اداکارہ جیا خان تھیں، جو بھارت میں پراسرار حالات میں قتل ہوئیں۔ ان کے بھائی اپنی زندگی بھر بیٹی کے غم میں روتے رہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پاکستان ٹی وی فلم معروف اداکارہ اور ہدایتکارہ سنگیتا.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پاکستان ٹی وی فلم انہوں نے
پڑھیں:
اداکارہ شگفتہ اعجاز کے بھائی کا انتقال ہوگیا
پاکستان کی معروف اداکارہ شگفتہ اعجاز کے بھائی کا انتقال ہوگیا ہے، جس کی اطلاع اداکارہ نے سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کی۔ شگفتہ اعجاز ایک مرتبہ پھر گہرے صدمے سے دوچار ہیں، کیونکہ ان کے بھائی کا انتقال ہوگیا ہے۔ اداکارہ نے اس افسوسناک خبر کو اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کرتے ہوئے مرحوم کے لیے دعا کی اپیل کی ہے۔ یہ خبر شگفتہ اعجاز کے لیے ایک اور بڑا سانحہ ہے، کیونکہ گزشتہ برس ان کے شوہر یحییٰ صدیقی کا کینسر کے باعث انتقال ہوگیا تھا، جس کے بعد انہوں نے کچھ وقت کے لیے شوبز اور سوشل میڈیا سے دوری اختیار کر لی تھی۔ شگفتہ اعجاز کے بھائی کے انتقال پر ساتھی فنکاروں جنید خان، خالد انعم، ژالے سرحدی، لیلیٰ واسطی اور سائمہ قریشی سمیت متعدد دیگر فنکاروں اور مداحوں نے مرحوم کے لیے دعائے مغفرت کی اور شگفتہ اعجاز اور ان کے اہلِ خانہ کے لیے صبر کی دعا کی ہے۔