سونے کی قیمت میں بڑی کمی، فی تولہ 900 روپے سستا
اشاعت کی تاریخ: 16th, August 2025 GMT
کراچی (کامرس ڈیسک) عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری ہے اور آج بھی اس میں کمی ریکارڈ کی گئی۔
رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونا 9 ڈالر سستا ہو کر 3 ہزار 335 ڈالر کی سطح پر آ گیا، جس کے اثرات مقامی صرافہ مارکیٹوں پر بھی مرتب ہوئے اور ہفتے کو سونے کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی۔
مقامی مارکیٹ میں 24 قیراط فی تولہ سونا 900 روپے کمی کے بعد 3 لاکھ 56 ہزار 200 روپے کا ہو گیا، جبکہ فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی 771 روپے کم ہو کر 3 لاکھ 5 ہزار 384 روپے رہ گئی۔
اسی طرح فی تولہ چاندی 41 روپے کمی کے ساتھ 4 ہزار 31 روپے اور 10 گرام چاندی 36 روپے کمی کے بعد 3 ہزار 455 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔
Post Views: 6.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: سونے کی
پڑھیں:
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں اضافہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">