Nawaiwaqt:
2025-08-16@20:35:11 GMT

معرکہ حق، جشن آزادی  75 روپے کا یادگاری سکہ جاری 

اشاعت کی تاریخ: 16th, August 2025 GMT

معرکہ حق، جشن آزادی  75 روپے کا یادگاری سکہ جاری 

کراچی (کامرس رپورٹر) وفاقی حکومت نے معرکہ حق میں مسلح افواج  کی بہادری کو خراج تحسین پیش کرنے اور جشن آزادی کے موقع پر 75 روپے کا یادگاری سکہ جاری  کر دیا۔ سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری ہونے والا سکہ دھاتی ساخت، خوب صورت شکل اور خصوصیات کا حامل ہے۔ سکے کی دھاتی ساخت میں نکل  اور پیتل، تانبہ 79 فیصد، زنک 20 فیصد اور نکل ایک فیصد  ہے۔ اس کا قطر 30 ملی میٹر اور وزن  13.

5 گرام ہے۔ سکے کے سامنے کے رخ پر وسط میں بڑھتا ہوا ہلال اور پانچ نوکوں کا ابھرتا ہوا ستارہ ہے۔  ستارے اور ہلال کے اوپر سکے کے  کنارے کے ساتھ ساتھ اردو میں ’’اسلامی جمہوریہ پاکستان‘‘ کے الفاظ کندہ ہیں۔ ستارے اور ہلال کے دائیں اور بائیں جانب  جلی اعداد میں ’’75 ‘‘ اور اردو رسم الخط میں ’’روپیہ‘‘ تحریر ہے۔ سکے  کے پچھلے رخ پر وسط  میں اردو میں ’’معرکہ حق‘‘ اور ہندسوں میں ’’2025 ‘‘ کے الفاظ درج ہیں۔  سکے کے بالائی کناروں پر اردو میں ’’پاکستان ہمیشہ زندہ باد‘‘ رقم ہے،  (دائیں اور بائیں جانب) دو لڑاکا طیارے،  بحری جہاز، ملٹی پل راکٹ لانچر سسٹم  ابھرے ہوئے دکھائی دیتے ہیں۔ مذکورہ سکہ سٹیٹ بینک بینکنگ سروسز کارپوریشن کے فیلڈ دفاتر  کے ایکسچینج کائونٹرز پر 15 اگست 2025 سے دستیاب ہے۔

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کا اعلان

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 اگست 2025ء) حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کا اعلان، حکومت کی جانب سے پٹرول کی قیمت برقرار رکھنے کا فیصلہ، ڈیزل کی قیمت میں کمی کر دی گئی، پٹرول کی قیمت 264 روپے پر برقرار رہے گی، ڈیزل کی قیمت میں 12 روپے 84 پیسے کمی کر دی گئی، ڈیزل کی نئی فی لیٹر قیمت 272 روپے 99 پیسے ہو گی۔ اس سے قبل بتایا گیا تھا کہ حکومت کی جانب سے آج ملک میں فی لیٹر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا امکان ہے۔

میڈیا کے مطابق اوگرا کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی سمری حکومت کو بھجوائی گئی۔ پیٹرول کی قیمت میں 1 روپے 40 پیسے فی لیٹر اضافے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 11 روپے 50 پیسے کمی ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا۔

(جاری ہے)

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردو بدل کے بعد نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات بارہ بجے سے کیا جائے گا۔ نئی اعلان کردہ قیمتوں کا اطلاق 31 اگست تک کیلئے ہو گا۔

دوسری جانب نیوز ایجنسی کے مطابق عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں جمعہ کو تقریباً 2 فیصد بڑھ کر ایک ہفتے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں، اس اضافے کی بڑی وجہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی روسی صدر ولادی میر پیوٹن کے ساتھ مذاکرات کی ناکامی کی صورت میں "سنگین نتائج" کی وارننگ اور آئندہ ماہ امریکہ کی جانب سے شرح سود میں کٹوتی کے امکان کو قرار دیا جا رہا ہے۔

کیو این اے کی رپورٹ کے مطابق جمعہ کو عالمی منڈی میں کاروباری سرگرمیوں کے دوران برینٹ کروڈ فیوچرز کی قیمت 1.21 ڈالر (1.8 فیصد) بڑھ کر 66.84 ڈالر فی بیرل پر بند ہوئی جبکہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کے سودے 1.31 ڈالر (2.1 فیصد) اضافے سے 63.96 ڈالر فی بیرل میں طے پائے۔منگل کو برینٹ کروڈ کی قیمت 5 جون کے بعد کی کم ترین سطح پر جبکہ ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کی قیمت 2 جون کے بعد کی کم ترین سطح پرآ گئی تھی۔

امریکی توانائی انفارمیشن ایڈمنسٹریشن اور انٹرنیشنل انرجی ایجنسی کے مطابق قیمتوں میں حالیہ بحالی کی ایک وجہ ذخائر اور سپلائی میں کمی بھی ہے۔علاوہ ازیں، جولائی میں افراط زر میں معمولی اضافے کے بعد امریکی فیڈرل ریزرو کی جانب سے ستمبر میں شرح سود میں کمی کے امکانات نے بھی خام تیل کی قیمتوں کو سہارا دیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • سوات کے سیلاب میں جانیں بچانے والے نوجوانوں کے لیے 10،10 لاکھ روپے انعام
  • حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کا اعلان
  • عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں 2 فیصد تک بڑھ کر ہفتے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں
  • وفاقی وزیر پاور سردار اویس احمد خان لغاری کو ہلال امتیاز عطا کرنے کا اعلان
  • اسٹیٹ بینک نے جشن معرکہ حق کے موقع پر 75روپے کا یادگاری سکہ جاری کردیا
  • اسٹیٹ بینک نے جشن معرکۂ حق کے موقع پر 75 روپے کا یادگاری سکّہ جاری کردیا
  • جشن معرکہ حق 75 روپے کا یادگاری سکے کا اجرا کردیا گیا 
  • معرکہ حق میں جرأت اور جنگی مہارت کا اعتراف، فیلڈ مارشل کیلئے ہلال جرأت کا اعزاز
  • جشن آزادی، پاکستان پوسٹ نے یادگاری ٹکٹ جاری کر دیا