کراچی:

وفاقی حکومت معرکۂ حق میں مسلح افواج  کی بہادری کو خراج تحسین پیش کرنے اور جشنِ آزادی کے موقع پر 75 روپے کا یادگاری سکّہ جاری کر رہی ہے۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری ہونے والا سکہ دھاتی ساخت، خوب صورت شکل اور خصوصیات کا حامل ہے۔

سکے کی دھاتی ساخت میں نکل  اور پیتل، تانبہ 79 فیصد، زنک 20 فیصد اور نکل ایک فیصد  ہے، اس کا قطر 30 ملی میٹر اور وزن  13.

5 گرام ہے۔

سکے کے سامنے کے رخ پر وسط میں بڑھتا ہوا ہلال اور پانچ نوکوں کا ابھرتا ہوا ستارہ ہے، جس کا رخ شمال مغرب کی طرف ہے، ستارے اور ہلال کے اوپر سکّے کے  کنارے کے ساتھ ساتھ اردو میں ’’اسلامی جمہوریہ پاکستان‘‘ کے الفاظ کندہ ہیں۔

چاند کے نیچے اور گندم کی اوپر کی طرف خمیدہ دو بالیوں کے اوپر عددی صورت میں اجرا کا سال 2025 درج ہے، ستارے اور ہلال کے دائیں اور بائیں جانب بالترتیب سکّے کی مالیت جلی اعداد میں ’’75 ‘‘ اور اردو رسم الخط میں ’’روپیہ‘‘ تحریر ہے۔

سکے  کے پچھلے رخ پر وسط  میں اردو میں ’’معرکۂ حق‘‘ اور ہندسوں میں ’’2025 ‘‘کے الفاظ درج ہیں،  سکّے کے بالائی کناروں پر اردو میں ’’پاکستان ہمیشہ زندہ باد‘‘ رقم ہے، سکّے کے پچھلے رخ پر (دائیں اور بائیں جانب) دو لڑاکا طیارے،  بحری جہاز، ملٹی پل راکٹ لانچر سسٹم  ابھرے ہوئے دکھائی دیتے ہیں۔

مذکورہ سکہ اسٹیٹ بینک بینکنگ سروسز کارپوریشن کے فیلڈ دفاتر  کے ایکسچینج کاونٹرز پر 15 اگست 2025 سے دستیاب ہے۔

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں تجارتی خسارہ 32.92 فیصد بڑھ گیا

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد : رواں مالی سال 26-2025 کی پہلی سہ ماہی (جولائی تا ستمبر) میں پاکستان کا تجارتی خسارہ 32.92 فیصد اضافے سے 9 ارب 36 کروڑ 80 لاکھ ڈالرز پر پہنچ گیا جبکہ درآمدات بھی بڑھ گئیں، تاہم برآمدات میں کمی ہوئی۔

ادارہ شماریات کی جانب سے جاری تجارتی اعداد و شمار کے مطابق ستمبر میں سالانہ بنیادوں پر تجارتی خسارے میں 45.83 فیصد کا اضافہ ہوا، گزشتہ مہینے ماہانہ بنیادوں پر تجارتی خسارہ 16.33 فیصد بڑھ کر3 ارب 34 کروڑ 10 لاکھ ڈالرز ریکارڈ کیا گیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ جولائی تا ستمبر 2025 میں درآمدات 13.49 فیصد بڑھ گئیں، جس کا حجم 16 ارب 97 کروڑ 10 لاکھ ڈالرز رہا، ادارہ شماریات کے مطابق ستمبر 2025 میں درآمدات 5 ارب 84 کروڑ 50لاکھ ڈالرز رہیں۔

رپورٹ کے مطابق جولائی تا ستمبر 2025 کے دوران ملکی برآمدات میں 3.83 فیصدکمی ہوئی، اور پہلی سہ ماہی میں اس کا حجم 7 ارب 60 کروڑ 30 لاکھ ڈالرز رہیں۔

ویب ڈیسک فاروق اعظم صدیقی

متعلقہ مضامین

  • معرکہ حق میں شکست کے باوجود مودی سرکار کی افواج میں جارحیت کا سلسلہ جاری
  • اسٹیٹ بینک آف پاکستان ،منی مارکیٹ آپریشن
  • ترکی میں افراط زر کی شرح میں غیر متوقع طور پر اضافہ
  • سال کا پہلا سپر مون، 7 اکتوبر کو پاکستانی عوام کو حسین نظارہ دیکھنے کا موقع ملے گا
  • اسرائیل نے صمود فلوٹیلا کو روک کر ثابت کردیا کہ وہ غزہ میں قحط جاری رکھنا چاہتا ہے: ایمنسٹی انٹرنیشنل
  • ملکی معیشت مستحکم بنیادوں پر کھڑی ہے،گورنر اسٹیٹ بینک،جمیل احمد
  • مہنگائی کی شرح ایک سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
  • رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں تجارتی خسارے میں 33 فیصد اضافہ
  • رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں تجارتی خسارہ 32.92 فیصد بڑھ گیا
  • مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں تجارتی خسارہ 32.92 فیصد بڑھ گیا