بارشوں، سیلاب کی تباہ کاریاں، ہلال احمر خیبر پختونخوا کا ایمرجنسی ریلیف سینٹر قائم
اشاعت کی تاریخ: 16th, August 2025 GMT
گورنر خیبر پختونخوا کی ہدایت پر انجمن ہلال احمر کا ایمرجنسی ریلیف سینٹر قائم کر دیا گیا۔ فلش فلڈ سے متاثرہ اضلاع کے عوام کے لیے ایمرجنسی ریلیف سینٹر فعال ہو گیا۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں بارشوں، کلاؤڈ برسٹ سے تباہ کاریاں، گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کی ہدایت پر انجمن ہلال احمر کا ایمرجنسی ریلیف سینٹر قائم کر دیا گیا۔ فلش فلڈ سے متاثرہ اضلاع کے عوام کے لیے ایمرجنسی ریلیف سینٹر فعال ہو گیا، متاثرہ علاقوں میں امداد و معلومات کی بروقت ترسیل کے لیے فلش سیل مرکز ہوگا۔ کسی بھی ایمرجنسی یا ضرورت کی صورت میں درج ذیل نمبرز پر رابطہ کیا جاسکتا ہے، 03005849255 ، 03349086169 ، 0919333666 ، 091-2590846۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: ایمرجنسی ریلیف سینٹر خیبر پختونخوا
پڑھیں:
کفایت شعاری اقدامات میں بڑا ریلیف ؛ مارکیٹوں کے اوقات کار میں توسیع
سٹی 42: کفایت شعاری اقدامات میں نائب وزیر اعظم نے مارکیٹوں کے اوقات کار بڑھا کر بڑا ریلیف دےدیا
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابقنائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار نے آج وزارتِ خارجہ میں کفایت شعاری اقدامات کی نگرانی اور عملدرآمد سے متعلق کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کی
کمیٹی نے جاری کفایت شعاری اقدامات کا جائزہ لیا ۔کمیٹی نے مارکیٹوں کے اوقاتِ کار، دن کے اوقات میں اضافے اور گرمیوں کے بلند درجۂ حرارت کو مدنظر رکھتے ہوئے کاروبار بند کرنے کے اوقات میں توسیع کا فیصلہ کیا۔
پاکستان آسٹریلیا دوسرا ون ڈے، قذافی اسٹیڈیم میں سیکیورٹی و ٹریفک انتظامات مکمل
کمیٹی کے فیصلے کے مطابق دکانیں، بازار، شاپنگ مالز اور عمومی ریٹیل کاروبار رات 9:00 بجے تک کھلے رہیں گے۔کمیٹی کے فیصلے کے مطابق ریستوران، کیفے اور کھانے پینے کے مراکز رات 11:00 بجے تک کھلے رہیں گے۔
تاہم ٹیک اوے اور ڈیلیوری سروسز ان اوقات کار سے مستثنیٰ ہوں گی۔شادی ہالز اور تقریبات کے مقامات رات 10:00 بجے تک کھلے رہیں گے۔ضروری خدمات بشمول فارمیسی، ہسپتال، پٹرول پمپس، آئی ٹی اور ٹیلی کام سے متعلق خدمات کو بھی مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے۔
غیر ملکی خاتون کے مبینہ اغوا کیس میں نیا موڑ، پولیس تفتیش میں اہم انکشافات
کمیٹی نے صوبائی حکومتوں کو ہدایت کی کہ وہ وفاقی حکام کے ساتھ رابطے میں رہتے ہوئے ان ہدایات پر مؤثر عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔کمیٹی نے ایجنڈے میں شامل دیگر معاملات اور کیسز پر بھی غور کیا اور ان کی منظوری دی۔
اجلاس میں وفاقی وزراء برائے پیٹرولیم، موسمیاتی تبدیلی، اطلاعات، اور آئی ٹی و ٹیلی کام شریک ہوئے۔اجلاس میں وزیرِ اعظم کے معاونِ خصوصی برائے خزانہ؛ نائب وزیرِ اعظم کے معاونِ خصوصی بھی موجود تھے
نجی کمپنیاں گندم کے مقابلے میں آٹا دوگنی قیمت پر فروخت کرنے لگیں، کارروائی کا مطالبہ
سیکریٹریز تجارت، کابینہ، پیٹرولیم، اور آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشنز؛ نیز صوبائی حکومتوں کے سینئر حکام نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔