لاہور ،7سالہ بچی سے نازیباحرکات کرنے والا ملزم گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 16th, August 2025 GMT
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اگست2025ء) پولیس نے کارروائی کر کے 7سالہ بچی سے نازیباحرکات کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا ۔ترجمان پولیس کے مطابق ملزم محمد جان پٹھان نے بچی سے نازیبا حرکات کیں ،بچی کے شور مچانے پر تھپڑ مارے۔
(جاری ہے)
ایس پی ڈاکٹر محمد عمر نے بتایا کہ سفاک ملزم ریڑھی پر بچوں کے کھلونے فروخت کرتا تھا، ملزم محمد جان پٹھان بچی کے شور مچانے پر موقع سے فرار ہو گیا، 7 سالہ متاثرہ بچی مریم کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا ، ساندہ پولیس نے شیطان نما سفاک ملزم کو ٹریس کر کے فوری گرفتار کر لیا، ملزم محمد جان پٹھان مزید انٹیروگیشن کے لئے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہے ۔
ایس پی ڈاکٹر محمد عمر نے فوری کارروائی پر ایس ایچ او ساندہ انسپکٹر شرجیل اور پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ بچوں اور عورتوں کو حراساں کرنے والے شیطان صفت ملزمان سخت سزا کے مستحق ہیں۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے
پڑھیں:
کرپشن کیس میں گرفتار سابق ایڈیشنل ڈپٹی کمشںر ریونیو راولپنڈی پولیس کی حراست سے فرار
کرپشن کیس میں گرفتار سابق ایڈیشنل ڈپٹی کمشںر ریونیو اقبال سنگھیڑا راولپنڈی پولیس کی حراست سے فرار ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق سی پی او کے حکم پر تھانہ چکری کے اسسٹنٹ سب انسپکٹر سمیت چار اہلکاروں پر مقدمہ درج کردیا گیا ہے۔ ملزم کو راولپنڈی لاہور ٹرانسفر کیا جارہا تھا، موٹروے چکری ریسٹ ایریا سے فرار ہونے میں کامیاب ہوا۔
پولیس نے بتایا کہ کرپشن کیس لاہور میں گرفتار سابق ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو اقبال سنگھیڑا کے فرار کا مقدمہ اےایس آئی ظفراقبال، کانسٹیبل یاسر، احمدبلال، محرم شہزاد کے خلاف درج کیا ہے۔
اہلکاروں کے خلاف پولیس آرڈر کی سیکشن155سی،کے تحت مقدمہ درج کیا، مقدمہ میں تعزیرات پاکستان کی سیکشن 223 ،224 ،225 بھی شامل کی گئیں، ملزم اقبال سنگھیڑا کو اینٹی کرپشن عدالت میں پیشی کے لئےلاہور سے راولپنڈی لایا گیا تھا۔
راولپنڈی سے واپس لاہور منتقلی کے دوران ملزم چکری ریسٹ ایریا میں پولیس حراست سے فرار ہوا، ملزم کو 3 سال قبل راولپنڈی میں درج مقدمہ میں عدالت پیشی کے لئے لایا گیا تھا۔ چکری موٹروے سروس ایریا پر واش روم استعمال کرنے گئے، سروس ایریا میں پہلے سے موجود ملزم کے بھائی اسے اپنی گاڑی میں بٹھا کر لے گئے۔ ملزم کے بھائی کے ہمراہ 6 نامعلوم افرادبھی تھے۔