ٹیکس دہندگان کی بائیو میٹرک نظام میں تبدیلی کیلئے اہم تجویز
اشاعت کی تاریخ: 17th, August 2025 GMT
کلم اختر: ٹیکس دہندگان کیلئے بائیومیٹرک تصدیق کا نظام بہتر نہ ہو سکا، بائیو میٹرک تصدیق کا نظام بہتر نہ ہونے سے ٹیکس دہندگان کو مشکلات کا سامنا ہے۔
ذرائع ابلاغ کے مطابق موجودہ نظام سے بیرون ملک مقیم پاکستانی اور معذور افراد مشکلات میں مبتلا ہیں، ٹیکس دہندگان بروقت رجسٹریشن اور ریٹرن فائلنگ میں مشکلات کا شکار ہیں۔
ٹیکس کنسلٹنٹ کی ایف بی آر کو بائیومیٹرک تصدیق فعال کرنے کی تجویز، ایپ میں چہرے کی شناخت ،فنگر پرنٹ سکیننگ کی سہولت شامل کرنے کی سفارش کی گئی۔
جعلی ادویات کا خاتمہ، 2D بارکوڈ نظام پر عمل درآمد کیلئے اہم اجلاس طلب
موبائل ایپ کو ایف بی آر ،نادرا ڈیٹا بیس سے براہِ راست جوڑنے پرزور دیا جانے لگا۔
صارفین کا کہنا تھا کہ ڈیجیٹل حل سے رجسٹریشن میں تاخیر ختم ہوگی، تعمیل کی شرح بڑھے گی، تجویز پر عملدرآمد سے بیرون ملک پاکستانیوں ،ٹیکس دہندگان کو سہولت ملے گی،جدید نظام سے ٹیکس نیٹ وسیع ہوگا اور ریونیو میں اضافہ ہوگا۔
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: ٹیکس دہندگان
پڑھیں:
ریونیو شارٹ فال پورا کرنے کیلئے اضافی ٹیکس نہیں لگائیں گے: وزیر خزانہ
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ + آئی این پی) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ ریونیو شارٹ فال پورا کرنے کے لیے اضافی ٹیکس نہیں لگائیں گے۔وفاقی دارالحکومت میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ جو اہداف طے ہیں ان پر مکمل عمل کیا جائے گا۔ آئی ایم ایف کے ساتھ اس سال ٹیکس ٹو جی ڈی پی کی شرح 11 فیصد تک لے جانے کا ہدف طے ہے اور اس پر ہم قائم ہیں۔انہوں نے کہا کہ عدالتوں میں ٹیکسوں کے مقدمات زیر التوا ہیں۔ ٹیکس تنازعات کے کیسز سے حاصل ہونے والا ریونیو شارٹ فال کم کرنے میں معاون ہوگا۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ ریونیو شارٹ فال پورا کرنے کے لیے کوئی اضافی ٹیکس نہیں لگائیں گے۔وزیر خزانہ نے بتایا کہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ساتھ جاری مذاکرات پر پیش رفت ہو رہی ہے اور ابھی تک جتنی بات ہوئی ہے، وہ مثبت رہی۔ حکومت ٹیکس ٹو جی ڈی پی ریشو 11 فی صد پر لانے کے لیے پرعزم ہے۔ اورنگزیب نے کہا ہے کہ امریکا پہلے مرحلے میں ریکوڈک میں سرمایہ کاری کرے گا۔اپنے ایک بیان میں محمد اورنگزیب نے کہا کہ امریکی سرمایہ کاروں کا پہلا وفد پاکستان آگیا ہے، امریکا پہلے مرحلے میں ریکوڈک میں سرمایہ کاری کرے گا۔انہوں نے کہا کہ مرکزی سرمایہ کاری ریکوڈک میں ہے، اس کے بعد اگلے مراحل آئیں گے ۔وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ ٹیرف کا فیصلہ سامنے ہے اب سرمایہ کاری کے معاملے کو آگے لے کر جانا ہے، امریکا سے معاہدے اور تجارت کی سب تفصیلات سامنے آچکی ہیں۔