بھارت بدمعاش ریاست، عالمی امن کیلئے مستقل خطرہ ہے: حنا ربانی کھر
اشاعت کی تاریخ: 17th, August 2025 GMT
حنا ربانی کھر—فائل فوٹو
سابق وزیرِ خارجہ اور پیپلز پارٹی کی رہنما حنا ربانی کھر نےبھارت کو عالمی امن کے لیے مستقل خطرہ قرار دے دیا۔
امریکی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں حنا ربانی کھر نے کہا ہے کہ بھارت بدمعاش ریاست ہے جو علاقائی اور عالمی امن و استحکام کے لیے مستقل خطرہ ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ بھارت پہلا جوہری بدمعاش ملک ہے، جس نے دوسرے جوہری ملک پر براہِ راست میزائل حملہ کیا ہے۔
امریکی جریدے بلوم برگ نے کہا ہے کہ امریکا میں پاکستانی آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر کو طاقتور شخصیت کے طور پر دیکھا جاتا ہے۔
حنا ربانی کھر کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف جارحیت کو نیو نارمل بنانے کی بھارتی کوشش پاکستان کی مؤثر جوابی کارروائی سے بری طرح ناکام ہو گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ بھارت جنگ میں ناکامی کے بعد جنگ بندی پر اپنے اسٹریٹیجک پارٹنر امریکا کو بھی مسلسل جھٹلا رہا ہے۔
حنا ربانی کھر کا کہنا ہے کہ بھارت دنیا کا ایسا پہلا ملک بن گیا ہے جس نے کسی فضائی جنگ میں رافیل طیارے گنوائے ہیں۔
پی پی رہنما نے یہ بھی کہا کہ بھارت جنگ میں پاکستان سے ناکامی کے بعد جنگ بندی پر اپنے اسٹریٹجک پارٹنر امریکا کو مسلسل جھٹلا رہا ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: حنا ربانی کھر کہ بھارت نے کہا
پڑھیں:
عالمی صمود فلوٹیلا سے گرفتار پاکستانیوں کی رہائی کیلئے اقدامات شروع
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستانی شہریوں کی رہائی اور ان کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے خطے میں بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ مل کر اقدامات کر رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ اسرائیل کی جانب سے سینیٹر مشتاق سمیت دیگر پاکستانی شہریوں کی عالمی صمود فلوٹیلا سے گرفتاری، پاکستان نے رہائی سے متعلق اقدامات شروع کردیئے۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستانی شہریوں کی رہائی اور ان کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے خطے میں بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ مل کر اقدامات کر رہے ہیں۔
دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ پاکستان اسرائیل کو تسلیم نہیں کرتا اس لئے دیگر شراکت داروں کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان اپنے شہریوں کی حفاظت کے لئے اتحادی ممالک کے ساتھ رابطے میں ہے، پاکستان اپنے شہریوں کی جلد اور محفوظ واپسی کے عزم کا اعادہ کرتا ہے۔