اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 اگست 2025ء ) وفاقی حکومت نے برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں کے لیے زمین کے ریکارڈ اور پاسپورٹ پروسیسنگ کی ڈیجیٹل خدمات کا آغاز کردیا، وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ان اقدامات کو سمندر پار پاکستانیوں کے حقوق کے تحفظ اور سرمایہ کاری کے فروغ کی جانب ڈیجیٹل چھلانگ قرار دیا۔ دفترخارجہ کے مطابق پاکستان ہائی کمیشن لندن میں نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے اس اقدام کا افتتاح کیا، یہ سہولت برطانیہ میں مقیم 16 لاکھ سے زیادہ پاکستانیوں کے دیرینہ مسائل کے حل کی جانب ایک بڑی پیشرفت ہے جنہیں پاکستان میں جائیداد کی خرید و فروخت، منتقلی اور تنازعات کے حل میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے حالاں کہ یہ لوگ رقوم کی منتقلی، کاروبار اور ثقافتی تعلقات میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

ترجمان فارن آفس نے بتایا کہ لینڈ ریکارڈ سروس کے ذریعے برطانیہ میں مقیم پاکستانی پنجاب میں اپنی جائیدادوں کے ریکارڈ تک رسائی حاصل کرسکیں گے، یہ پلیٹ فارم آن لائن سیل ڈیڈز، فرد یا ریکارڈ آف رائٹس، ای گرداوری، انتقال اور دستاویزات کی تصدیق جیسی خدمات فراہم کرے گا، تمام ریکارڈ بلاک چین ٹیکنالوجی کے ذریعے محفوظ بنایا گیا ہے تاکہ شفافیت کو یقینی بنایا جا سکے اور جعل سازی روکی جا سکے، ابتدائی طور پر لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن میں لینڈ سروسز ڈیسک قائم کیا گیا ہے جب کہ مستقبل میں یہ سہولت برطانیہ میں دیگر پاکستانی قونصل خانوں تک بھی بڑھائی جائے گی۔

معلوم ہوا ہے کہ ڈائریکٹوریٹ جنرل آف امیگریشن اینڈ پاسپورٹس نے ون ونڈو پاسپورٹ پروسیسنگ سسٹم کا بھی آغاز کیا ہے، جس کے تحت پاسپورٹ کی درخواست کے تمام مراحل ایک ہی کاؤنٹر پر مکمل ہوں گے، یہ نظام پروسیسنگ کا وقت کم کر کے تقریباً 10 منٹ فی درخواست کر دے گا جس سے برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں کو سہولت، شفافیت اور رش میں کمی کی سہولت ملے گی۔.

ذریعہ

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے برطانیہ میں مقیم

پڑھیں:

پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے، چین نے مکئی کی درآمد کے لئے پاکستانی تاجروں کی رجسٹریشن بھی شروع کردی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق رائس ایکسپورٹرز ایسوسی کے وفد کا دورہ چین کامیابی سے جاری ہے ، جس دوران چاول کی برآمد کیلئے چین کے دو صوبوں کے ساتھ  وفد نے ایم او یو سائن کر لیے ہیں، 30 سے 40 کروڑ ڈالر مالیت کے چاول کی فروخت کے معاہدے متوقع ہیں ہیں۔رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین جاوید جیلانی کا کہناتھا کہ چین کو پاکستان سے مکئی کی برآمد بھی جلد شروع ہو جائے گی،چین کو باسمتی اور نان باسمتی دونوں اقسام کے چاول برآمد کریں گے،رواں مالی سال چاول کی برآمدات دوبارہ 3ارب ڈالر کی سطح عبور کر جائیں گی، چین کا دورہ جاری ہے مزید آرڈرز ملنے کا امکان ہے۔

اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل، 21 کروڑ روپے سے زائد رقم بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم

مزید :

متعلقہ مضامین

  • کوئٹہ، سرکاری دفاتر میں ایجنٹس کیخلاف ایف آئی اے کی کارروائی، 14 افراد گرفتار
  • پنجاب میں پہلی بار سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ شروع
  • آزادکشمیرکے ضلع میرپور میں انٹرنیٹ سروسز مرحلہ وار بحال ہونا شروع
  • یورپی یونین کا گوگل پر 89 کروڑ یورو جرمانہ، سرچ انجن پر اجارہ داری کے غلط استعمال کا الزام
  • امریکا کی جانب سے ایران پر بمباری کیلئے برطانوی ائیربیس کا استعمال، پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو سخت ردعمل کی دھمکی
  • یو اے ای ویزا آن ارائیول کی نئی شرائط اور فیس جاری
  • حکومت نے نیشنل امیگریشن اینڈ ویلفیئر پالیسی 2026 کا اجرا کر دیا
  • پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
  • کوئٹہ: سرکاری دستاویزات میں شہریوں کو غیرقانونی سہولت دینے والے 14 ایجنٹ گرفتار
  • ایک ملک نے پاکستانیوں کیلیے ویزہ فیس ختم کردی