ملک کے مختلف شہر زلزلے کے شدید جھٹکوں سے لرز اٹھے
اشاعت کی تاریخ: 19th, August 2025 GMT
سید نعمان شاہ: اسلام آباد، راولپنڈی اور پشاور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں جس کے باعث شہریوں میں مزید خوف و ہراس پھیل گیا۔
تفصیلات کے مطابق زلزلے کی شدت 5.2 ریکارڈ کی گئی ہے۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی گہرائی 190 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی جبکہ مرکز کوہ ہندوکش ریجن تھا۔ زلزلے کے جھٹکے اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور، سوات، چترال، ایبٹ آباد، صوابی، مردان، چارسدہ، بٹ خیل، ٹیکسلا، ڈی آئی خان اور گردونواح میں محسوس کئے گئے جس کے بعد شہری گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے۔
پنجاب کے تعلیمی اداروں میں کوڑا دان کی تنصیب لازمی قرار
دوسری جانب کئی متاثرہ علاقوں میں پہلے ہی شدید بارشوں اور سیلاب کی صورتحال جاری ہے جس کے باعث مکانات، فصلیں اور انفراسٹرکچر متاثر ہو چکا ہے۔ ایسے میں زلزلے کے جھٹکوں نے مزید نقصانات کے خدشات کو جنم دے دیا ہے۔
ریسکیو، پی ڈی ایم اے اور مقامی انتظامیہ کو ممکنہ آفٹر شاکس اور متاثرہ علاقوں میں نقصانات کے جائزے کے لیے الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کی گئی ہے۔
زلزلے کیوں آتے ہیں؟
چیف جسٹس کی زیر صدارت اجلاس، مقدمات کے فیصلوں کیلئے سخت، تیز رفتار ٹائم لائنز مقرر
زلزلے قدرتی آفت ہیں جن کے باعث دنیا بھر میں لاکھوں افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ ماہرین کے مطابق زمین کی تہہ تین بڑی پلیٹوں سے بنی ہے۔ پہلی تہہ کا نام یوریشین، دوسری بھارتی اور تیسری اریبین ہے۔ زیر زمین حرارت جمع ہوتی ہے تو یہ پلیٹس سرکتی ہیں۔ زمین ہلتی ہے اور یہی کیفیت زلزلہ کہلاتی ہے۔ زلزلے کی لہریں دائرے کی شکل میں چاروں جانب یلغار کرتی ہیں۔
زلزلوں کا آنا یا آتش فشاں کا پھٹنا، ان علاقوں ميں زیادہ ہے جو ان پلیٹوں کے سنگم پر واقع ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ جن علاقوں میں ایک مرتبہ بڑا زلزلہ آ جائے تو وہاں دوبارہ بھی بڑا زلزلہ آ سکتا ہے۔ پاکستان کا دو تہائی علاقہ فالٹ لائنز پر ہے جس کے باعث ان علاقوں میں کسی بھی وقت زلزلہ آسکتا ہے۔ کراچی سے اسلام آباد، کوئٹہ سے پشاور، مکران سے ایبٹ آباد اور گلگت سے چترال تک تمام شہر زلزلوں کی زد میں ہیں، جن میں کشمیر اور گلگت بلتستان کے علاقے حساس ترین شمار ہوتے ہیں۔
دریائے راوی میں نچلے درجے کا سیلاب، آئندہ 24 گھنٹے اہم قرار
زلزلے کے اعتبار سے پاکستان دنیا کا پانچواں حساس ترین ملک ہے۔ پاکستان انڈین پلیٹ کی شمالی سرحد پر واقع ہے جہاں یہ یوریشین پلیٹ سے ملتی ہے۔ یوریشین پلیٹ کے دھنسنے اور انڈین پلیٹ کے آگے بڑھنے کا عمل لاکھوں سال سے جاری ہے۔ پاکستان کے دو تہائی رقبے کے نیچے سے گزرنے والی تمام فالٹ لائنز متحرک ہیں جہاں کم یا درمیانے درجہ کا زلزلہ وقفے وقفے سے آتا رہتا ہے۔
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
باجوڑ کے مختلف علاقوں میں 5 دن کیلیے کرفیو نافذ کرنے کا فیصلہ
خیبرپختونخوا کے ضلع باجوڑ میں دہشت گردوں کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشن کے پیش نظر تحصیل ماموند کے 24 علاقوں میں کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے۔
محکمہ داخلہ خیبرپختونخوا کی منظوری سے ضلعی انتظامیہ نے اعلامیہ جاری کر دیا۔ جس کے مطابق کرفیوکے دوران سڑک پر آنا اور گھروں سے باہر نکلنا ممنوع ہوگا۔ کرفیو16 اگست شام 5 بجے سے 21 اگست شام 5 بجے تک نافذ رہے گی۔
اعلامیے میں اپیل کی گئی ہے کہ عوام مذکورہ اوقات میں اپنی تمام سرگرمیاں ختم کر کے اپنے گھروں تک محدود رہیں، بصورت دیگر کسی بھی ناخوشگوار واقعے کے ذمہ دار خود ہوں گے۔
نوٹی فکیشن کے مطابق جن علاقوں میں دفعہ 144 نافذ کردیا گیا ہے ان میں ملنگی، سپرائی، دواوگئی،مینہ سلیمان خیل، خوڑچئی، چمیار جوڑ، ذگئی، گٹ، اگرہ، غنڈئی، زری، نختر، ملا کلے، بکرو، گواٹی، چمیالوں،لرکلان، برکلان، غنم شاہ، چوترہ، ڈمہ ڈولہ، سلطان بیگ، انعام خورو اور نگا شامل ہیں۔