ایشین تھروئنگ چیمپئن شپ: جیولین تھرور یاسر سلطان کوریا پہنچ گئے
اشاعت کی تاریخ: 19th, August 2025 GMT
پاکستان کے نوجوان جیولین تھرور یاسر سلطان ایشین تھرونگ چیمپئن شپ کے لیے کوریا پہنچ گئے۔
تفصیلات کے مطابق یاسر سلطان کے کوچ فیاض بخاری بھی ان کے ہمراہ کوریا گئے ہیں۔
اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کے بعد یاسر سلطان پاکستان کے اسٹار ایتھلیٹ ہیں، جنہوں نے گزشتہ ایشین تھروئنگ چیمپئن شپ میں بھی میڈل جیتا تھا۔
ارشد ندیم اوربھارت کے نیرج چوپڑا اس ایونٹ میں شرکت نہیں کررہے ہیں۔ یاسر سلطان واحد پاکستانی ایتھلیٹ ہوں گے جو 22 اگست کو ایکشن میں نظر آئیں گے۔
یاسر سلطان کے کوچ فیاض بخاری کے مطابق یاسر سے گزشتہ ایونٹ کی نسبت زیادہ بہتر کارکردگی کی امید ہے، پاکستان کو میڈل کا تحفہ دیں گے۔
جیولین تھرو کے ساتھ شاٹ پٹ، ڈسکس تھرو اورہیمر تھرو کےمقابلے بھی ہوں گے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: یاسر سلطان
پڑھیں:
شنگھائی تعاون تنظیم کا اجلاس: نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار ماسکو پہنچ گئے
پاکستان کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار ماسکو پہنچ گئے۔ وہ 17 سے 18 نومبر 2025 کو شنگھائی تعاون تنظیم سربراہان حکومت کونسل کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے شنگھائی تعاون تنظیم کے ریجنل اینٹی ٹیررسٹ اسٹرکچر کی چیئرمین شپ سنبھال لی
ایئرپورٹ پر وزیر خارجہ کا استقبال روسی نائب وزیر خارجہ میخائل گالوزن، سٹیٹ پروٹوکول کے ڈپٹی ڈائریکٹر، مسٹر الیگزینڈر پرسوف، روسی وزارت خارجہ کے سیکنڈ ایشیا ڈیپارٹمنٹ کے ڈپٹی ڈائریکٹر، مسٹر الیگزی سورووتسیف اور پاکستان ایمبیسی کے اہلکاروں نے کیا۔
مزید پڑھیے: شنگھائی تعاون تنظیم امن، ترقی اور مشترکہ خوشحالی کی ضامن ہے، صدر زرداری
اجلاس میں شرکت کے دوران وزیر خارجہ مختلف دوطرفہ اور علاقائی امور پر بات چیت کریں گے اور شنگھائی تعاون تنظیم کے پلیٹ فارم پر علاقائی تعاون اور سلامتی کے مسائل پر تبادلہ خیال کریں گے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ایس سی او ڈپٹی وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار شنگھائی تعاون تنظیم ماسکو