وزیر اعظم کی بیجنگ روانگی سے قبل چینی پاور پلانٹس کو 100 ارب روپے ادا کرنے فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 26th, August 2025 GMT
اسلام آباد:
وزیراعظم کے دورہ چین سے قبل چینی پاور پلانٹس کو 100 ارب روپے ادا کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا، اس سے چینی پلانٹس کے واجبات ایک چوتھائی کم کرنے اور بیجنگ کی ایک بڑی شکایت دور کرنے میں مدد ملے گی۔
ذرائع کے مطابق اس پیش رفت کی وجہ وزیراعظم شہباز شریف کی شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس میں شرکت کیلئے چین روانگی ہے، جہاں وزیراعظم کی پاکستانی سفارتخانے میں ہونیوالی سرمایہ کاری کانفرنس میں شرکت بھی متوقع ہے۔
وزیراعظم نے وزارت خزانہ کو 100 ارب روپے چینی پاور پلانٹس کو ادا کرنے کی ہدایات دیں ، جس پر وزارت خزانہ نے پاور سیکٹر کیلئے مختص سبسڈیز سے فنڈز جاری کرنے کی ہدایات کر دیں، آئندہ چند روز میں 100 ارب روپے چینی پاور پلانٹس کو ادا ہو جائیں گے، ریگولر بجٹ میں چینی پلانٹس کیلئے مختص فنڈز سے بھی 8 ارب روپے ادا کر دیئے گئے۔
ذرائع نے کہا کہ رواں سال جون میں چینی پاور پلانٹس کے واجبات423 ارب روپے تک پہنچ گئے تھے، سکیورٹی کے علاوہ سی پیک معاہدوں کا پورا نہ ہونا دونوں ملکوں کے مابین مالی وتجارتی روابط میں سست روی کی بڑی وجہ ہیں۔
سی پیک انرجی فریم ورک معاہدے کے تحت چینی پلانٹس کو گردشی قرضوں سے محفوظ رکھنے کیلئے پاکستان نے پاور بلز کے21 فیصد پرمبنی فنڈ قائم کرنا تھا، سابق حکومت نے اکتوبر 2022 میں اسٹیٹ بینک میں پاکستان انرجی ریوالونگ اکاؤنٹ کھولا جس کیلئے سالانہ 48 ارب روپے مختص کئے گئے، مگر صرف 4 ارب روپے ماہانہ نکلوائے جا سکتے تھے، اس کا نتیجہ 423 ارب کے واجبات کی صورت میں نکلا۔
رواں مالی سال کیلئے مختص48 ارب میں جولائی اگست کے8ارب روپے ادا کردیئے گئے۔ حکام وزارت توانائی کے مطابق چینی پارو کمپنیوں میں ان کے بلوں کے مطابق 100 ارب روپے تقسیم ہوں گے، بڑا حصہ کوئلے سے چلنے والے تین پاور پلانٹس کو ملے گا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: چینی پاور پلانٹس کو ارب روپے ادا
پڑھیں:
24 جولائی کیلئے بھی ڈیزل اور پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا
علامتی فوٹوحکومت نے مسلسل تیسرے روز پیٹرول جبکہ چوتھے روز ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں اضافہ کردیا ہے۔
اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 62 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت 327 روپے 12 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔ اسی طرح ڈیزل کی نئی قیمت 378 روپے 66 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
اس میں کہا گیا ہے کہ پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتیں 24 جولائی کے لیے ہوں گی۔
خیال رہے کہ حکومت کی جانب سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ خطے کی بگڑتی صورتحال کے پیش نظر روزانہ کی بنیاد پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین کیا جائے گا۔
اوگرا وزیراعظم یا حکومت کی منظوری کے بغیر قیمتوں کا اعلان کرے گا، جبکہ ہفتہ اور اتوار کو گزشتہ اعلان کردہ قیمتیں برقرار رہیں گی۔
یومیہ اعلان کے تحت اب تک کی تبدیلیعلم میں رہے کہ 21 جولائی کےلیے حکومت نے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 35 پیسے کمی جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 71 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا تھا۔
22 جولائی کیلئے پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 93 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 15 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا تھا۔
اسی طرح 23 جولائی کےلیے حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 6 روپے 39 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 83 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا تھا۔