’’واپس بھیجنے سے روکا جائے‘‘، پاکستانیوں سے شادی کرنے والی تین افغان خواتین عدالت پہنچ گئیں
اشاعت کی تاریخ: 26th, August 2025 GMT
اسلام آ باد:
پاکستانی شہریوں سے شادی شدہ تین افغان خواتین نے افغانستان واپس بھجوانے سے روکنے کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس انعام امین منہاس نے تین افغان خواتین کی افغانستان واپس نہ بھجوانے کی درخواستوں پر سماعت کی جو پاکستانی شہریوں سے شادی کے بعد یہاں مقیم ہیں۔
درخواست گزاوں کی جانب سے بیرسٹر عمر اعجاز گیلانی عدالت میں پیش ہوئے اور موقف اختیار کیا کہ پاکستانی شہریوں سے شادی کرنے والی غیرملکی خواتین شہریت کی حق دار ہیں، درخواست گزار خواتین کے بچے پاکستانی ہیں، ان کے فارم بی بنے ہوئے ہیں لیکن پاکستانی بچوں کی ماؤں اور پاکستانی شہریوں کی بیویوں کو ملک بدر کیا جا رہا ہے۔
وکیل نے عدالت کو بتایا کہ اسی نوعیت کا ایک کیس چیف جسٹس کی عدالت میں پہلے سے زیر سماعت ہے، یہ کیس بھی وہیں بھیج دیں۔
عدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئے کیس کی فائل چیف جسٹس کو بھجوا دی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: پاکستانی شہریوں
پڑھیں:
بیرون ممالک جانے والے پاکستانیوں کیلئے بری خبر، بڑی وجہ سامنے آگئی
سعید احمد:لاہور ایئرپورٹ پر طیاروں کی کمی اور دیگر فنی وجوہات کے باعث پروازوں کا شیڈول بری طرح متاثر ہوا ہے۔
ایئرپورٹ حکام کے مطابق لاہور آنے اور جانے والی 3 پروازیں منسوخ کر دی گئیں جبکہ 9 سے زائد پروازیں کئی گھنٹوں کی تاخیر کا شکار ہوئیں۔ منسوخ ہونے والی پروازوں میں لاہور سے کراچی جانے والی ایئر بلیو کی پرواز پی اے 401، گوانگ زو سے لاہور آنے والی پرواز سی زیڈ 6037 اور گوانگ زو جانے والی چائینہ سدرن کی پرواز سی زیڈ 6038 شامل ہیں۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نےڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ عثمان واہلہ کو معطل کر دیا
تاخیر کا شکار پروازوں میں شارجہ جانے والی ایئر بلیو کی پرواز پی اے 412 شامل ہے جو 12 گھنٹے سے زائد تاخیر کا شکار ہوئی۔ اسی طرح جدہ جانے والی پی کے 745 دو گھنٹے 45 منٹ، سعودی ایئر کی پرواز ایس وی 735 ایک گھنٹہ 20 منٹ اور ایس وی 739 ایک گھنٹہ تاخیر سے روانہ ہوئی۔
لاہور سے دمام جانے والی فلائی جناح کی پرواز نائن پی 570 ایک گھنٹہ تاخیر سے روانہ ہوئی۔ دبئی سے لاہور آنے والی ایئر بلیو کی پرواز پی اے 417 آٹھ گھنٹے تاخیر کا شکار رہی جبکہ شارجہ سے لاہور آنے والی ایئر بلیو کی پرواز پی اے 413 گیارہ گھنٹے 20 منٹ کی تاخیر سے پہنچی۔
جب انکم ٹیکس مسلط نہیں کر سکتے تو سپر ٹیکس کیسے مسلط کر سکتے ہیں، جج سپریم کورٹ