یکساں ٹیرف کا نفاذ، بجلی کے بلوں پر کیا اثر پڑے گا؟
اشاعت کی تاریخ: 27th, August 2025 GMT
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وفاقی حکومت نے پورے ملک میں بجلی کے لیے یکساں ماہانہ ٹیرف پالیسی نافذ کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ اس پالیسی کے تحت اب نہ صرف بجلی کا بنیادی نرخ اور سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ بلکہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ بھی پورے ملک میں یکساں لاگو ہوگا۔
ماہرین توانائی کے مطابق، اس فیصلے کے بعد کراچی کے صارفین پر بجلی کے بلوں میں نمایاں فرق پڑ سکتا ہے کیونکہ اب ان پر بھی وہی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ لاگو ہوگی جو باقی ملک میں پہلے سے موجود تھی۔
پس منظر
پاکستان میں اب تک دو الگ سسٹمز رائج تھے:
ایک کے الیکٹرک کے صارفین کے لیے
دوسرا باقی 10 سرکاری ڈسکوز کے لیے
دونوں میں فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ اور کپیسیٹی چارجز کی کیلکولیشن الگ الگ کی جاتی تھی۔ نیشنل گرڈ کا ٹیرف وفاقی حکومت کے مقرر کردہ فارمولے کے تحت تھا، جبکہ کے الیکٹرک اپنی پیداوار اور لاگت کی بنیاد پر علیحدہ ایڈجسٹمنٹ کرتا تھا۔
فیصلے کی وضاحت
انرجی اکانومسٹ ڈاکٹر خالد ولید کے مطابق، مالی سال کے آغاز پر بجلی پیدا کرنے کی لاگت کا ریفرنس ٹیرف بنایا جاتا ہے جس میں فیول کی متوقع قیمت شامل ہوتی ہے۔ اگر اصل لاگت زیادہ نکلے تو صارفین پر اضافی چارجز ڈالے جاتے ہیں اور اگر کم ہو تو قیمت میں کمی کی جاتی ہے۔ اب کے الیکٹرک کو بھی اسی نیشنل یونیفارم فارمولے پر لایا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ اقدام مثبت ہے کیونکہ پورے ملک میں یکساں ٹیرف برقرار رہے گا، تاہم مستقبل میں مسابقتی مارکیٹ لانے کے لیے ٹیرف سسٹم کی ازسرِ نو تشکیل ضروری ہے۔
ماہرِ معیشت راجا کامران کے مطابق، نئے فیصلے کے بعد کراچی کے صارفین پر فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں اضافی بوجھ پڑ سکتا ہے کیونکہ اب ان پر بھی وہی چارجز لاگو ہوں گے جو ملک بھر میں ہوتے ہیں۔
دوسری جانب شہباز رانا کا کہنا ہے کہ یہ کوئی نئی پیش رفت نہیں۔ یکساں ٹیرف پہلے ہی نافذ تھا اور پشاور جیسے زیادہ نقصانی علاقوں میں بھی صارفین لاہور یا فیصل آباد کے برابر نرخ ادا کرتے ہیں۔ اصل فرق صرف کراچی میں تھا جہاں فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ الگ طریقے سے کی جاتی تھی، جسے اب قومی فریم ورک میں شامل کر دیا گیا ہے۔
ممکنہ اثرات
کراچی کے صارفین کے بلوں میں اضافہ متوقع
باقی ملک کے لیے کوئی بڑی تبدیلی نہیں
ٹیرف سسٹم زیادہ شفاف اور یکساں ہوگا
ماہرین کے نزدیک یہ اقدام تکنیکی نوعیت کا ہے، جو کراچی کے لیے اہم تبدیلی ہے لیکن باقی ملک کے لیے صورتحال جوں کی توں رہے گی۔
Post Views: 5.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے صارفین کراچی کے ملک میں کے لیے
پڑھیں:
معیشت بہتر ہوتے ہی ٹیکس شرح‘ بجلی گیس کی قیمت کم کریں گے: احسن اقبال
نارووال (نوائے وقت رپورٹ) وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ جس جذبے سے ہماری افواج دہشت گردی کیخلاف جنگ میں جانوں کا نذرانہ دے رہی ہیں، ملکی معاشی بہتری کے لیے کردار ادا نہ کیا تویہ فورسز کی قربانیوں کے صلے میں ان سے زیادتی ہوگی۔ احسن اقبال نے نارووال میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ پاکستان کی معیشت بحالی کی جانب گامزن ہے، حکومت کی کوشش ہے کہ ملک میں بجلی، گیس اور توانائی کے بحران پر قابو پائیں۔ احسن اقبال نے مزید کہا کہ معشیت بہتر ہوتے ہی بجلی کے شعبے میں نرخوں میں کمی کو ممکن بنائیں گے، گیس کی قیمتیں بھی کم کرنا ہوں گی۔ ساتھ ہی وزیراعظم اور حکومت کی خواہش ہے کہ ٹیکسوں کی شرح میں کمی لائیں، تاہم اس کے لیے ضروری ہے کہ ٹیکس چوری کے خلاف ہم سب کو مل کر جہاد کرنا ہوگا۔ اگر ٹیکس چوری نہیں رکے گی تو تنخواہ دار طبقے پر مزید بوجھ بڑھے گا۔ ٹیکس کے بغیر حکومت ترقیاتی کام نہیں کر سکتی، حکومت کے پاس پیسے چھاپنے کی کوئی مشین نہیں ہوتی۔