Express News:
2026-07-24@03:52:06 GMT

بھارت نے دریائے راوی میں اچانک پانی چھوڑا، عظمی بخاری

اشاعت کی تاریخ: 27th, August 2025 GMT

لاہور:

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ جنہیں جرمنی جاپان کی سرحد کا نہیں پتا، ان کا فون کوئی اٹھاتا نہیں ان کو مریم نواز کے دورہ جاپان سے تکلیف ہوئی۔

یہ بات انہوں ںے ڈی جی پی آر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کے ساتھ ، وزیربلدیات ذیشان رفیق اور وزیر قانون صہیب بھرت بھی موجود تھے۔

عظمی بخاری نے کہا کہ دریائے راوی میں 38 سال بعد اتنا پانی آیا ہے، بھارت کی طرف اچانک دریائے راوی میں پانی چھوڑا گیا، پنجاب کے مختلف اضلاع میں آرمی طلب کرلی گئی، گزشتہ 48 گھنٹوں میں پنجاب میں سیلاب کی وجہ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا،  جاپان کے دورہ کے دوران بھی وزیراعلی سیلاب کے حوالے سے اپ ڈیٹس لیتی رہیں، جہاں جہاں سیلابی صورتحال تھی اداروں نے لوگوں کو ریسکیو کیا گیا۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ جاپان میں وزیراعلیٰ نے زراعت کے حوالے سے دیگر محکموں کے ساتھ ایم او یو سائن کیے ہیں، وزیراعلی پنجاب جاپان کی حکومت کی دعوت پر گئی تھیں، وزیر اعلی نے جاپانی کمپنیوں کو پاکستان میں انویسٹمنٹ پر راضی کیا، جن کو جرمنی جاپان کی سرحد کا پتا نہیں فون کوئی اٹھاتا نہیں ان کو اس دورے سے تکلیف ہوئی، یہ دورہ پنجاب اور پاکستان کے لئے اہم تھا پی ٹی آئی مقابلہ کارکردگی پر نہیں کرسکتی تو پھر غلاظت بکتی ہے۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ سیلاب سے قصور، وہاڑی، اوکاڑہ، دیپالپور کے علاقے متاثر ہوئے، قصور میں پچھتر دیہات سیلاب سے متاثر ہوئے، تمام علاقوں میں ریلیف کیمپ قائم کر دیے گئے ہیں۔

وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا کہ ادویات کی پنجاب بھر میں کہیں بھی قلت نہیں ہے، ایسا نہیں ہوسکتا گودام میں میڈیسن پڑی ہو باہر کہیں ادویات نہیں، وزیراعلی تنخواہ بھی نہیں لیتیں بلکہ چھٹی بھی نہیں کرتیں، وزیراعلی تمام تر اخراجات اپنی جیب سے کرتی ہیں،  باقی صوبے تو کہہ رہے ہے ہمارے پاس وزیر اعلیٰ مریم نواز ہوتی۔

وزیر قانون صہیب بھرت نے کہا کہ جاپان میں ہم مکمل تیاری کے ساتھ گئے تھے، جاپان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیسن کا ہم نے دورہ کیا، جاپان کے دورے کے معاملات کو مکمل پلان کے ساتھ شروع کیا جائے گا۔

 

وزیر بلدیات ذیشان رفیق نے کہا کہ ہمارے تمام ادارے سیلابی صورتحال میں کام کررہے ہیں،

جاپان میں ہمارے چیف منسٹر کے ستھرا پنجاب پروگرام کو سراہا گیا، ہم نے بتایا روزانہ پچاس لاکھ ٹن کوڑا اٹھا رہے ہیں، جاپان نے واٹر ٹریٹمنٹ اور ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کا وزٹ کیا، پنجاب کے تیرہ شہروں میں اس پر کام شروع کیا جائے گا۔

 

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: بخاری نے کہا کہ کے ساتھ

پڑھیں:

لاہور ڈی ایچ اے میں بارش کے بعد پانی بھرگیا، رابی پیرزادہ کا مریم نواز سے شکوہ

پنجاب میں بارشوں کے بعد لاہور کے ڈی ایچ اے میں بھی گھٹنوں گھٹنوں پانی کھڑا ہوگیا۔ رابی پیرزادہ نے بھی اپنے گھر کے قریب کھڑے پانی کی ویڈیو بناتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے شکوہ کر ڈالا۔

رابی پیرزادہ نے اپنے فیس بک پیج پر بارش کے بعد کھڑے ہوئے پانی کی ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس کا کیپشن ’’بارش کے بعد لاہور کی صورت حال اور مریم نواز کا ستھرا پنجاب‘‘ دیا ہے۔ اور ویڈیو پر لکھا ہے ’’مریم نواز صاحبہ، دیکھیں لاہور کے ساتھ کیا ہورہا ہے‘‘۔

رابی پیرزادہ نے وزیراعلیٰ پنجاب کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ’’مریم نواز صاحبہ! یہ میں اپنے گھر میں کھڑی ہوں، جو کہ لاہور کے مہنگے ترین علاقے میں آتا ہے، یہ ڈی ایچ اے فیز ون ہے۔ میرے آفس ، میرے اسکول کے اندر بہت نقصان ہوا ہے۔ وہ شعیب صاحب جن سے آپ ساری انفارمیشن لیتی ہیں وہ پتا نہیں کس علاقے میں رہتے ہیں۔ ڈی ایچ اے کا حال بہت خراب ہے۔ مجھے نہیں پتا وہ 960 گاڑیاں کہاں کام کررہی ہیں۔‘‘

https://www.facebook.com/RabiPirzadaMusic/videos/%D8%A8%D8%A7%D8%B1%D8%B4-%DA%A9%DB%92-%D8%A8%D8%B9%D8%AF-%D9%84%D8%A7%DB%81%D9%88%D8%B1-%DA%A9%DB%8C-%D8%B5%D9%88%D8%B1%D8%AA-%D8%AD%D8%A7%D9%84-%D8%A7%D9%88%D8%B1-%D9%85%D8%B1%DB%8C%D9%85-%D9%86%D9%88%D8%A7%D8%B2-%DA%A9%D8%A7-%D8%B3%D8%AA%DA%BE%D8%B1%D8%A7-%D9%BE%D9%86%D8%AC%D8%A7%D8%A8lahore-rain-suthrapunj/1344354571218376/

رابی پیرزادہ نے بارش کے بعد علاقے کی زبوں حالی کا شکوہ کیا۔ بعد ازاں ویڈیو کے کمنٹس میں لکھا ’’یہ ویڈیو ڈی ایچ اے میں ضرور ریکارڈ ہوئی ہے، مگر بارش کے بعد تقریباً پورے لاہور کا یہی حال ہے۔ اس ویڈیو کا مقصد کسی مخصوص علاقے یا ادارے پر تنقید کرنا نہیں، بلکہ اربابِ اختیار تک عوام کی مشکلات پہنچانا ہے تاکہ بروقت اور مؤثر اقدامات کیے جا سکیں۔‘‘

رابی پیرزادہ کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ تاہم کئی صارفین نے کمنٹ کیا کہ شدید بارش کے بعد پانی کا کھڑا ہونا عام بات ہے، جو کہ فوری نہیں نکالا جاسکتا۔ لیکن چند گھنٹوں بعد پانی کی نکاسی کردی گئی۔

متعلقہ مضامین

  • لاہور ڈی ایچ اے میں بارش کے بعد پانی بھرگیا، رابی پیرزادہ کا مریم نواز سے شکوہ
  • بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
  • ہیڈ مرالہ میں پانی کی سطح میں ایک بارپھر اضافہ
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان
  • بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا
  • دریائے چناب میں ہیڈ مرالہ اور خانکی کے بعد ہیڈ قادرآباد پر بھی اونچے درجے کا سیلا ب آ گیا
  • سیلابی صورتِ حال کو ہتھیار بنانا بھارت کی آبی جارحیت کا ثبوت ہے:سینیٹر شیری رحمان
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا
  • دریائے چناب میں ہیڈ مرالہ اور خانکی کے بعد ہیڈ قادرآباد پر بھی اونچے درجے کا سیلا ب
  • مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشیں، بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا