معاشی استحکام کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز کو یکجا ہونا ہوگا، وزیر خزانہ
اشاعت کی تاریخ: 27th, August 2025 GMT
وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان کی معاشی سمت درست ہے اور پائیدار استحکام کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز کو مل کر کام کرنا ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستان کی معیشت بہتری کی طرف گامزن، وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب
اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ ملکی نظام و نسق کی بہتری میں پبلک سرونٹس کا بنیادی کردار ہے۔ ان کے مطابق بہتر نظم و نسق کے لیے بروقت اور درست فیصلہ سازی کلیدی اہمیت رکھتی ہے۔
محمد اورنگزیب نے بتایا کہ عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی ریٹنگ کو بہتر کیا ہے جو کہ ملکی معیشت کے درست سمت میں آگے بڑھنے کا ثبوت ہے۔
انہوں نے زور دیا کہ پائیدار معاشی ترقی کے لیے حکومت، نجی شعبے اور دیگر تمام اسٹیک ہولڈرز کو یکساں ذمہ داری کے ساتھ اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اورنگزیب پاکستان معیشت موڈیز وزیرخزانہ.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اورنگزیب پاکستان موڈیز
پڑھیں:
ترسیلات زر پاکستان کی لائف لائن، پالیسی تسلسل یقینی بنائیں گے: وزیر خزانہ
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ+خبر نگار خصوصی ) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم کی قیادت میں حکومت ملک میں اقتصادی استحکام کیلئے کوشاں ہے۔ ترسیلات زر پاکستان کی لائف لائن ہیں۔ بین الاقوامی ریٹنگ ایجنسیوں نے پاکستان کی بہتر معاشی کارکردگی کی تصدیق کی ہے پاکستان کی معیشت درست سمت میں گامزن ہے یہ ایک آغاز ہے اور ہم نے مزید آگے بڑھنا ہے حکومت انتظامی اصلاحات متعارف کرا رہی ہے۔ توانائی بنکاری نظام اور ایس او ایز کے حوالے سے مختلف اقدامات کئے جا رہے ہیں ہم پالیسیوں کے تسلسل کو یقینی بنائیں گے۔