نئی دہلی (نیوز ڈیسک) آپریشن سندور میں پاکستان کے ہاتھوں رسوائی کے بعد بھارت نے نیا محاذ کھولنے کی تیاری شروع کر دی ہے۔ بی جے پی حکومت نے پاکستان مخالف ڈرون ڈراما رچایا ہے تاکہ عوام کو خوفزدہ کر کے جنگی جنون کو ہوا دی جا سکے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق جموں و کشمیر کے پونچھ سیکٹر میں مبینہ پاکستانی ڈرونز کی موجودگی کا دعویٰ کیا گیا ہے۔ دی ہندو کے مطابق نصف درجن ڈرونز مینڈھر سیکٹر میں بالاکوٹ، لنگوٹ اور گرسائی نالہ کے قریب پرواز کرتے دیکھے گئے جو چند منٹ بعد واپس پاکستانی حدود میں چلے گئے۔

سکیورٹی فورسز نے دعویٰ کیا کہ ڈرونز نگرانی کے لیے لانچ ہوئے اور صرف پانچ منٹ میں واپس لوٹ گئے۔ تاہم مبصرین کے مطابق یہ من گھڑت پروپیگنڈا بی جے پی اور فوج کی مشترکہ مہم ہے جس کا مقصد اندرونی ناکامیاں چھپانا اور عوام کو پاکستان مخالف ایجنڈے پر اکسانا ہے۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ لائن آف کنٹرول پر ڈرونز کی فرضی کہانیاں بی جے پی سرکار کے سیاسی مقاصد کی عکاسی کرتی ہیں۔ مودی حکومت اندرونی انتشار اور دباؤ سے نکلنے کے لیے جنگی ماحول پیدا کر رہی ہے جس سے خطے کا امن داؤ پر لگ چکا ہے۔

Post Views: 4.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

واشنگٹن میں لبنان اور اسرائیل کے درمیان مذاکرات شروع

اسرائیل کی جانب سے لبنان پر خون ریز حملوں کے بعد دونوں ممالک کے درمیان واشنگٹن میں مذاکرات شروع ہوگئے ہیں۔

الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق لبنان اور اسرائیل کے درمیان واشنگٹن میں شروع ہونے والے مذاکرات جنگ بندی مذاکرات کا تسلسل اور چوتھا دور ہے۔

لبنان کی سرکاری خبرایجنسی نے بتایا کہ لبنان اور اسرائیل کے درمیان مذاکرات کا چوتھا دور واشنگٹن میں امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے ہیڈکوارٹرز میں شروع ہوگئے ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ مذاکرات کے لیے دونوں فریق کے نمائندے واشنگٹن پہنچے، جس کے بعد مذاکرات شروع ہوئے ہیں۔

قبل ازیں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیلی وزیراعظم کو لبنان پر حملوں کے حوالے سے ٹیلی فون پر سخت الفاظ کا استعمال کیا تھا۔

رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ ٹرمپ نے نیتن یاہو کو پاگل قرار دیا اور کہا کہ ہر کوئی تم سے نفرت کرتا ہے، اسی وجہ سے لوگ اسرائیل سے بھی نفرت کرتے ہیں۔

دوسری جانب لبنان پر اسرائیل کے حملے جاری ہیں جہاں جنوبی لبنان کے بڑے شہروں میں سے ایک نباطیہ پر شدید بم باری کی گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • الیکشن مہم‘ سلمان اکرم راجہ کو دیامر سے واپس بھیج دیا گیا
  • روس کے کیف سمیت مختلف یوکرینی شہروں پر شدید حملے، 18 افراد ہلاک، 100 سے زائد زخمی
  • جانتی ہوں، عثمان ہادی کو کس نے قتل کروایا؟، ممتا بنر جی کے مودی سرکار سے متعلق سنسی خیز انکشافات
  • لبنان میں اسرائیلی حملے پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی خاموش کیوں ہیں، جے رام رمیش
  • واشنگٹن میں لبنان اور اسرائیل کے درمیان مذاکرات شروع
  • بحرین میں شیعہ مخالف اقدامات کی نئی لہر
  • پنجاب بھر میں دفعہ 144 کے نفاذ میں توسیع
  • سیکیورٹی خدشات: ڈرون اڑانے پر پابندی میںمزید 30 دن کی توسیع
  • بھارتی سرپرستی میں ملک دشمن پروپیگنڈا، کالعدم بی ایل اے سے منسلک ملک دشمن شاعرہ حبیبہ پیرجان کی گرفتاری کے لیے 10 لاکھ روپے انعام کا اعلان
  • کالعدم بی ایل اے سے منسلک ملک دشمن شاعرہ کی تلاش جاری، بھارتی سرپرستی اور اور ریاست مخالف پروپیگنڈے کے شواہد برآمد