سینیٹ میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی پارٹی لیڈر اور قائمہ کمیٹی خارجہ امور کے سربراہ سینیٹر عرفان صدیقی سے سویڈن پارلیمنٹ کے رکن ، کرسچن ڈیموکریٹس (KD) پارٹی کے راہنما اور خارجہ امور کمیٹی کے سینئر رکن یوسف آیدن کی ملاقات ہوئی جس میں پاکستان اور سویڈن کے درمیان پارلیمانی رابطوں اور تعلقات کے فروغ پر اتفاق کیاگیا۔ اس موقع پر سویڈن میں پاکستان کے سفیر بلال حئی بھی موجود تھے۔ یوسف آیدن نے سینیٹر عرفان صدیقی کو سویڈن آمد پر خوش آمدید کہا ۔ سینیٹر عرفان صدیقی نے نیک تمناؤں کے اظہار پر یوسف آیدن کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر سویڈن پاکستان پارلیمانی دوستی گروپ کے قیام کی تجویز پر تبادلہ خیال ہوا۔ دونوں راہنماؤں نے پاکستان اور سویڈن کے درمیان تجارت ، سیاحت، ثقافت اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے کے امکانات پر بھی گفتگو کی۔سینیٹر صدیقی نے یوسف آیدن اور خارجہ امور کمیٹی کے اراکین کو پاکستان کے دورے کی دعوت بھی دی ۔ یوسف آیدن نے سویڈن میں مقیم پاکستانیوں کے متحرک کردا ر کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستانی اپنی محنت، قابلیت اور ہنرمندی سے سویڈن کی کمیونٹی میں نمایاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اپنی بڑی منڈی اور محنتی افرادی قوت کی بدولت سویڈن کے لیے اہم ملک ہے۔ انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان پارلیمانی تعلقات کو مزید مضبوط کرنے میں اپنا کردار ادا کرنے کی یقین دہانی کرائی۔سینیٹر عرفان صدیقی نے باہمی تجارت کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے پاکستان میں کام کرنے والی 40 سے زائد سویڈش کمپنیوں کے کردار کی تعریف کی اور کہا کہ یہ کمپنیاں پاکستان کی معیشت میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔ انہوں نے سویڈش کمپنیوں کو پاکستان میں اپنے کاروبار کو مزید وسعت دینے کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان میںسرمایہ کاری کے مواقع سے فائدہ اٹھاسکتے ہیں۔ اسی طرح سیاحت کے بے پناہ مواقع موجود ہیں ۔ دریں اثناءپاکستان ہاوس میں سفیربلال حئی کی جانب سے اپنے اعزاز میں منعقدہ عشائیے کے موقع پر پاکستانیوں سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ معرکہ حق کے بعد ایک نیا پاکستان جنم لے چکا ہے۔ معرکہ حق کی عظیم فتح سے دنیا بھر میں پاکستان کو ایک نئی شناخت، مقام اور وقار ملا ہے جس نے اندرون و بیرون ملک ہر پاکستانی کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے۔ انہوں نے ریکارڈ ترسیلات زر بھجوانے پر بیرون ملک پاکستانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ وطن سے دور دیار غیر میں محنت سے اپنا مقام بنانے والے پاکستانی وطن عزیز کا سرمایہ افتخار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ پاکستان کی قیادت پر بھروسہ رکھیں جو عوام کی فلاح و بہبود کے لیے پوری محنت، دیانت داری اور عزم سے کام کر رہی ہے۔ سٹاک ہوم کے ایک روزہ دورے کے دوران، سینیٹر عرفان صدیقی نے پاکستانی سفارت خانے کا دورہ بھی کیا۔ پاکستان کے سفیر بلال حئی نے سینیٹر عرفان صدیقی کو سویڈن کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کے بارے میں بریفنگ دی۔انہوں نے پاکستانی سفارت خانے کی جانب سے سویڈن اور فن لینڈ میں مقیم پاکستانیوں کو فراہم کی جانے والی خدمات اور سہولیات کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔سینیٹر عرفان صدیقی ان دنوں ڈنمارک، سویڈن اور ناروے کے پانچ روزہ دورے پر ہیں جس کے دوران ان کی تینوں ممالک کی سفارتی اور سیاسی شخصیات سے ملاقاتیں طے ہیں۔ سویڈن کے ایک روزہ دورے کے بعد وہ ناروے کے دارالحکومت اوسلو روانہ ہوگئے جہاں ان کی ناروے میں موجود اہم ممالک کے سفارت کاروں سے ملاقاتیں متوقع ہیں۔ وہ 29 اگست کو پاکستان اور سویڈن کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 75 سالہ تقریبات میں شرکت کریں گے جس کی دعوت ڈینش پاکستانی بزنس کونسل کی طرف سے دی گئی ہے۔ اوسلو اور کوپن ہیگن میں سینیٹر عرفان صدیقی پاکستانی کمیونٹی کے نمائندہ اجتماعات میں بھی شرکت کریں گے۔

Post Views: 7.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: سینیٹر عرفان صدیقی نے پاکستان اور سویڈن میں پاکستان یوسف ا یدن کے درمیان انہوں نے سویڈن کے کہا کہ

پڑھیں:

پاکستان کے زرمبادلہ میں اضافے کے لیے سرمایہ کاری ناگزیر، قونصلیٹ ہر ممکن تعاون کرے گا: قونصل جنرل سید مصطفیٰ ربانی

پاکستان کے زرمبادلہ میں اضافے کے لیے سرمایہ کاری ناگزیر، قونصلیٹ ہر ممکن تعاون کرے گا: قونصل جنرل سید مصطفیٰ ربانی WhatsAppFacebookX 0 24 July, 2026 سب نیوز


جدہ (خالد نواز چیمہ) پاکستان کے قونصل جنرل برائے جدہ سید مصطفیٰ ربانی نے کہا ہے کہ پاکستان کی معیشت کو مستحکم بنانے اور زرمبادلہ میں خاطر خواہ اضافے کے لیے بیرونِ ملک مقیم پاکستانی سرمایہ کاروں کو مربوط، مؤثر اور عملی سرمایہ کاری کی حکمتِ عملی اپنانا ہوگی۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ قونصلیٹ جنرل پاکستان، جدہ پاکستانی سرمایہ کاروں اور کاروباری برادری کی ہر ممکن رہنمائی اور تعاون کے لیے ہمیشہ دستیاب ہے، جبکہ قونصلیٹ کے دروازے ان کے لیے ہر وقت کھلے ہیں۔
وہ پاکستان انویسٹر فورم (PIF) کی جانب سے اپنے اعزاز میں منعقدہ استقبالیہ و عشائیہ سے خطاب کر رہے تھے۔ تقریب میں سعودی عرب میں مقیم ممتاز پاکستانی سرمایہ کاروں، کاروباری شخصیات، کمیونٹی رہنماؤں اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
قونصل جنرل سید مصطفیٰ ربانی نے کہا کہ سعودی عرب وژن 2030 کے تحت سرمایہ کاری، تجارت اور صنعتی ترقی کے حوالے سے دنیا کے تیزی سے ابھرتے ہوئے ممالک میں شامل ہے، جہاں سرمایہ کاروں کے لیے شفاف، محفوظ اور جدید نظام قائم کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی سرمایہ کاروں کو اس سازگار ماحول سے بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنے کاروبار کو وسعت دینی چاہیے تاکہ نہ صرف وہ اپنی کامیابیوں میں اضافہ کریں بلکہ پاکستان میں سرمایہ کاری، برآمدات اور زرمبادلہ میں اضافے کے ذریعے قومی معیشت کو بھی مضبوط بنانے میں مؤثر کردار ادا کر سکیں۔
انہوں نے پاکستان انویسٹر فورم سعودی عرب کے چیئرمین چوہدری شفقت محمود کو عہدہ سنبھالنے پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی قیادت میں فورم سعودی عرب میں پاکستانی سرمایہ کاروں کو مزید منظم، متحد اور فعال بنائے گا اور پاکستان و سعودی عرب کے درمیان تجارتی اور سرمایہ کاری کے تعلقات کو نئی جہت دے گا۔ انہوں نے فورم کے ساتھ مکمل تعاون اور مضبوط رابطوں کے عزم کا بھی اظہار کیا۔
اس موقع پر پاکستان انویسٹر فورم سعودی عرب کے چیئرمین چوہدری شفقت محمود نے کہا کہ سعودی عرب میں مقیم پاکستانی سرمایہ کاروں کو ایک مضبوط پلیٹ فارم پر متحد کرنا فورم کا بنیادی مقصد ہے۔ اسی وژن کے تحت حال ہی میں ریاض اور مشرقی صوبہ (دمام) میں پاکستان ایگزیکٹو فورم کو فعال کیا گیا ہے، جس کے چیئرمین منیر احمد شاد مقرر کیے گئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان انویسٹر فورم (PIF)، ریاض، مشرقی صوبہ (دمام) اور پاکستان ایگزیکٹو فورم کے درمیان مفاہمتی یادداشت (MoU) پر دستخط کیے جا چکے ہیں، جس کے ذریعے سعودی عرب بھر کے پاکستانی سرمایہ کاروں کو ایک مشترکہ پلیٹ فارم پر لا کر باہمی تعاون، مشترکہ سرمایہ کاری اور کاروباری روابط کو مزید مضبوط بنایا جائے گا۔
چوہدری شفقت محمود نے بتایا کہ فورم کی مسلسل کاوشوں کے نتیجے میں 124 ملین، 38 ملین، 7 ملین اور 3 ملین مالیت کے متعدد اہم کاروباری معاہدے طے پا چکے ہیں، جو پاکستانی سرمایہ کاروں کے بڑھتے ہوئے اعتماد اور فورم کی کامیاب حکمت عملی کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ حال ہی میں پاکستان انویسٹر فورم کے ایک اعلیٰ سطحی وفد نے سوڈان کا دورہ کیا، جہاں معدنیات، توانائی، زراعت، انفراسٹرکچر اور صنعتی شعبوں میں سرمایہ کاری کے وسیع امکانات پر اعلیٰ حکام سے تفصیلی مذاکرات کیے گئے۔ اسی طرح خیبرپختونخوا بورڈ آف انویسٹمنٹ کے ساتھ ہونے والے آن لائن اجلاس میں سعودی عرب میں مقیم پاکستانی سرمایہ کاروں کے لیے زراعت، سیاحت، معدنیات، توانائی، آئی ٹی اور دیگر ترقی پذیر شعبوں میں سرمایہ کاری کے نئے مواقع پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔
پاکستان انویسٹر فورم کے سیکریٹری جنرل عبدالخالق لک نے اپنے خطاب میں کہا کہ ایک مضبوط، منظم اور خوشحال پاکستانی کمیونٹی ہی کسی بھی ملک میں کامیاب قوم کی پہچان ہوتی ہے۔ انہوں نے تعلیم، صحت، رہائشی منصوبوں، نوجوانوں کی فنی تربیت، کاروباری رہنمائی اور بنیادی سہولیات کی فراہمی کو وقت کی اہم ضرورت قرار دیتے ہوئے کہا کہ بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کی فلاح و بہبود، باہمی اتحاد، مثبت سوچ اور مشترکہ ذمہ داریوں کے احساس سے ہی مضبوط اور باوقار کمیونٹی تشکیل پاتی ہے۔
تقریب کے اختتام پر مقررین نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان انویسٹر فورم سعودی عرب پاکستانی سرمایہ کاروں، صنعت کاروں اور نوجوان کاروباری افراد کے لیے نئے مواقع پیدا کرنے، پاکستان میں سرمایہ کاری کو فروغ دینے، برآمدات بڑھانے اور دونوں برادر ممالک کے درمیان اقتصادی و تجارتی تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان مضبوط اقتصادی شراکت داری مستقبل میں دونوں ممالک کی ترقی، خوشحالی اور عوامی فلاح کے لیے نئے امکانات پیدا کرے گی۔
۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookX پچھلی خبروزیراعظم نے لیفٹیننٹ جنرل عامر رضا کو فور اسٹار جنرل کے عہدے پر ترقی دے دی اگلی خبربرطانوی ہائی کمیشن میں گلاسگو 2026 دولتِ مشترکہ کھیلوں کے آغاز کی تقریب اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی ڈپٹی سیکرٹری وزارتِ خزانہ عائشہ جاوید کو بین الاقوامی اعزاز پر مبارکباد پاکستان اور آذربائیجان نے دیرینہ دوستی مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کردیا کیوبا کے سفارتخانے میں فوٹو نمائش کے ذریعے فیڈل کاسترو کی صد سالہ تقریبات کا انعقاد چینی وزیر خارجہ سے ملاقات، علاقائی امن کے لیے پاکستان کی سفارتی کوششوں کو سراہنے پر اسحاق ڈار کا اظہارِ تشکر برطانوی ہائی کمیشن میں گلاسگو 2026 دولتِ مشترکہ کھیلوں کے آغاز کی تقریب وزیراعظم نے لیفٹیننٹ جنرل عامر رضا کو فور اسٹار جنرل کے عہدے پر ترقی دے دی TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2026, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • پاکستان اور آذربائیجان نے دیرینہ دوستی مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کردیا
  • پاکستان کے زرمبادلہ میں اضافے کے لیے سرمایہ کاری ناگزیر، قونصلیٹ ہر ممکن تعاون کرے گا: قونصل جنرل سید مصطفیٰ ربانی
  • ایس سی او اجلاس: اسحاق ڈار کا علاقائی امن اور تعاون کے فروغ کے عزم کا اعادہ
  • رائل کمیشن کی مکہ کے تاریخی ورثے کے تحفظ اور فروغ کے لیے اہم پیشرفت
  • پاکستانی سفیر کی جانب سے پاکستان اور میانمار کی ممتاز کاروباری شخصیات کے اعزاز میں عشائیہ
  • پاکستان ڈی ایٹ ممالک کے ساتھ مضبوط معاشی شراکت داری قائم کرنا چاہتا ہے، عرفان سومرو
  • وزیر اعظم شہباز شریف سے چینی کاروباری وفد کی ملاقات، بزنس ٹو بزنس شراکت داری سے پاک چین دوستی مزید مستحکم ہو گی ، وزیر اعظم
  • حکومت نے نیشنل امیگریشن اینڈ ویلفیئر پالیسی 2026 کا اجرا کر دیا
  • پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
  • سیلابی صورتِ حال کو ہتھیار بنانا بھارت کی آبی جارحیت کا ثبوت ہے:سینیٹر شیری رحمان