صدر آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی اجلاس طلب کرلیا
اشاعت کی تاریخ: 29th, August 2025 GMT
اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کی منظوری دے دی۔ اجلاس یکم ستمبر کو شام پانچ بجے منعقد ہوگا۔
یہ اجلاس وزیراعظم کی ایڈوائس پر طلب کیا گیا ہے جس میں ملک کے اہم قومی امور پر غور کیا جائے گا۔
قومی اسمبلی اجلاس میں سیاسی اور پارلیمانی معاملات کے ساتھ ساتھ حالیہ ملکی صورت حال بھی ایجنڈے کا حصہ ہوگی۔
Post Views: 7.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
سی پیک پاک چین دوستی کا عملی ثبوت، علاقائی ترقی کا منصوبہ ہے، بلاول بھٹو
تصویر بشکریہ سوشل میڈیاچیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سی پیک پاک چین دوستی کا عملی ثبوت اور علاقائی ترقی و خوشحالی کا منصوبہ ہے۔
ایک بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ پاکستان اور چین کی دوستی کی دنیا میں کوئی مثال نہیں، دونوں ممالک نے ہر مشکل میں ایک دوسرے کا ساتھ دیا ہے۔
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے جے 10 سی طیارے بنانے والے ایئر کرافٹ کمپلیکس کا دورہ کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین کے تعلقات مضبوط بنیادوں پر استوار ہیں، ہر علاقائی اور عالمی فورم پر دونوں ممالک نے ایک دوسرے کا ساتھ دیا۔
پی پی پی چیئرمین نے مزید کہا کہ چین کے ساتھ تعلقات کا فروغ پاکستان کی خارجہ پالیسی کی کلید ہے، سی پیک دونوں ممالک کی دوستی کا عملی ثبوت اور خطے کی ترقی و خوشحالی کا منصوبہ ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ بطور وزیر خارجہ چین کے ساتھ تعلقات کی بہتری میں اہم کردار ادا کیا، پاک چین دوستی کی میراث آئندہ نسلوں کو منتقل کرنا ہے۔