نیٹ فلکس کی ہٹ سیریز میں لیڈی گاگا کی انٹری، مداحوں کے لیے خوشخبری
اشاعت کی تاریخ: 30th, August 2025 GMT
نیویارک میں منعقدہ گریویارڈ گالا کے دوران لیڈی گاگا نے اعلان کیا کہ وہ نیٹ فلکس کے مقبول شو ویڈنسڈے کے دوسرے سیزن کے حصے دوم کے لیے خصوصی گیت ’دی ڈیڈ ڈانس‘ ریلیز کریں گی۔
یہ ایونٹ جمعرات کو Guastavino’s میں منعقد ہوا، جس میں کاسٹ اور شائقین بڑی تعداد میں شریک ہوئے۔
اس بار لیڈی گاگا نہ صرف گلوکارہ کے طور پر جلوہ گر ہوں گی بلکہ ڈرامے میں ایک منفرد کردار بھی ادا کریں گی۔
وہ نیورمور اکیڈمی کی پروفیسر روزالین روٹ وُڈ کا کردار نبھا رہی ہیں، جو اپنی پراسرار شخصیت کے باعث طلبہ اور ناظرین کے لیے خاص دلچسپی کا باعث بنیں گی۔
جینا اورٹیگا کا ردِعملمرکزی کردار ’ویڈنسڈے ایڈمز‘ ادا کرنے والی اداکارہ جینا اورٹیگا نے کہا کہ لیڈی گاگا کو قریب سے کام کرتے دیکھنا ایک غیر حقیقی تجربہ ہے۔ وہ وہی کر رہی ہیں جس کے لیے پیدا ہوئی ہیں۔
ایونٹ میں جینا اورٹیگا سرمئی لمبا گاؤن پہن کر شریک ہوئیں جبکہ لیڈی گاگا نے سیاہ لباس اور بڑی ہیٹ کے ساتھ اپنا منفرد انداز اپنایا۔
سیزن 2 کی جھلکیاںسیریز کا دوسرا سیزن جادوئی اور پراسرار رنگ لیے ہوئے ہے، جس میں ویڈنسڈے ایڈمز اپنے اسکول نیورمور اکیڈمی میں نت نئے معمہ حل کرتی نظر آئیں گی۔ حصہ دوم 3 ستمبر 2025 کو ریلیز ہوگا۔
دیگر کاسٹاس سیزن میں گوینڈولین کرسٹی، ہنٹر ڈوہان، ایما مائرز، کیتھرین زیٹا جونز، لوئز گزمین اور آئزک اورڈونیز بھی اہم کرداروں میں شامل ہیں۔
یاد رہے کہ ’ویڈنسڈے‘ نیٹ فلکس کی سب سے زیادہ دیکھی جانے والی نوجوان ناظرین کی سیریز میں شمار ہوتی ہے۔
پہلے سیزن کی مقبولیت کے بعد مداحوں کو سیزن 2 کا شدت سے انتظار ہے، اور اب لیڈی گاگا کے گانے اور کردار کے باعث اس کی مقبولیت مزید بڑھنے کی توقع ہے۔
Post Views: 8.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: کے لیے
پڑھیں:
گلاسگو کی فضاؤں میں دیو ہیکل ڈریگن کی پرواز، وائرل ویڈیوز نے سب کو دنگ کردیا
اگر آپ نے اب تک صرف فلموں اور ٹی وی سیریز میں آسمان پر اڑتے ہوئے ڈریگن دیکھے ہیں تو اسکاٹ لینڈ کے شہر گلاسگو میں حقیقت سے قریب ایک ایسا ہی حیرت انگیز منظر لوگوں کی آنکھوں کے سامنے آگیا۔ شہر کی فضاؤں میں ’’ہاؤس آف دی ڈریگن‘‘ کا مشہور ڈریگن سائریکس (Syrax) پرواز کرتا دکھائی دیا، جس نے دیکھنے والوں کو حیرت میں مبتلا کردیا۔
2026 کامن ویلتھ گیمز کی افتتاحی تقریب سے قبل گلاسگو کے دریائے کلائیڈ، ایس ای سی آرماڈیلو اور او وی او ہائیڈرو کے اوپر آٹھ میٹر طویل دیو ہیکل ڈریگن نے فضائی چکر لگائے۔ ایسا محسوس ہو رہا تھا جیسے مشہور فینٹسی سیریز کا منظر حقیقت میں تبدیل ہوگیا ہو۔
یہ فلائنگ ماڈل دراصل ’ایچ بی او‘ کی مقبول سیریز ’ہاؤس آف دی ڈریگن‘ میں رینیرا ٹارگرین کے ڈریگن سائریکس کی ہوبہو نقل ہے، جسے سیریز میں استعمال ہونے والے تھری ڈی اسکینز کی مدد سے انتہائی حقیقت پسندانہ انداز میں تیار کیا گیا۔
View this post on Instagramاس منفرد شاہکار کی تیاری میں 14 ماہرین نے مسلسل تین ماہ تک کام کیا اور تقریباً 3 ہزار گھنٹے صرف کیے۔ صرف 13 کلوگرام وزنی اس ڈریگن کو کاربن فائبر، ایلومینیم اور خصوصی فوم سے بنایا گیا، جبکہ اس کے پروں، سر اور دم سمیت 23 متحرک حصے اسے زندہ مخلوق جیسی حرکات کرنے کے قابل بناتے ہیں۔ اس کی ٹانگوں میں نصب جدید پروپلشن سسٹم نے اسے حقیقی پرواز ممکن بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔
منتظمین کے مطابق یہ دنیا کا اپنی نوعیت کا سب سے بڑا اڑنے والا ڈریگن ماڈل ہے، جسے خاص طور پر گلاسگو 2026 کامن ویلتھ گیمز کے استقبال اور کھیلوں، جدید ٹیکنالوجی اور فینٹسی کی دنیا کو ایک ساتھ پیش کرنے کے لیے تیار کیا گیا۔
https://www.facebook.com/stvnews/videos/syrax-the-dragon-of-rhaenyra-targaryen-played-by-emma-darcy-has-been-spotted-fly/28747469711519864/واضح رہے کہ 23 جولائی سے شروع ہونے والے کامن ویلتھ گیمز کی تمام مقابلے برطانیہ اور آئرلینڈ میں ایچ بی او میکس پر براہِ راست نشر کیے جائیں گے، جبکہ نشریاتی کوریج ٹی این ٹی اسپورٹس فراہم کرے گا۔ منتظمین کا کہنا ہے کہ اس بار شائقین کو جدید ٹیکنالوجی، خصوصی چینلز اور کھیلوں کے ماہرین کی بڑی ٹیم کے ساتھ ایک منفرد اور پہلے سے مختلف نشریاتی تجربہ فراہم کیا جائے گا۔
https://www.facebook.com/stvnews/videos/did-you-see-a-dragon-flying-over-glasgowa-dragon-from-game-of-thrones-prequel-ho/2166414303916270/