نیویارک میں منعقدہ گریویارڈ گالا کے دوران لیڈی گاگا نے اعلان کیا کہ وہ نیٹ فلکس کے مقبول شو ویڈنسڈے کے دوسرے سیزن کے حصے دوم کے لیے خصوصی گیت ’دی ڈیڈ ڈانس‘ ریلیز کریں گی۔

یہ بھی پڑھیں:لیڈی گاگا کی منگنی کی افواہیں سرگرم

یہ ایونٹ جمعرات کو Guastavino’s میں منعقد ہوا، جس میں کاسٹ اور شائقین بڑی تعداد میں شریک ہوئے۔

لیڈی گاگا کا نیا کردار

اس بار لیڈی گاگا نہ صرف گلوکارہ کے طور پر جلوہ گر ہوں گی بلکہ ڈرامے میں ایک منفرد کردار بھی ادا کریں گی۔

وہ نیورمور اکیڈمی کی پروفیسر روزالین روٹ وُڈ کا کردار نبھا رہی ہیں، جو اپنی پراسرار شخصیت کے باعث طلبہ اور ناظرین کے لیے خاص دلچسپی کا باعث بنیں گی۔

جینا اورٹیگا کا ردِعمل

مرکزی کردار ’ویڈنسڈے ایڈمز‘ ادا کرنے والی اداکارہ جینا اورٹیگا نے کہا کہ لیڈی گاگا کو قریب سے کام کرتے دیکھنا ایک غیر حقیقی تجربہ ہے۔ وہ وہی کر رہی ہیں جس کے لیے پیدا ہوئی ہیں۔

ایونٹ میں جینا اورٹیگا سرمئی لمبا گاؤن پہن کر شریک ہوئیں جبکہ لیڈی گاگا نے سیاہ لباس اور بڑی ہیٹ کے ساتھ اپنا منفرد انداز اپنایا۔

سیزن 2 کی جھلکیاں

سیریز کا دوسرا سیزن جادوئی اور پراسرار رنگ لیے ہوئے ہے، جس میں ویڈنسڈے ایڈمز اپنے اسکول نیورمور اکیڈمی میں نت نئے معمہ حل کرتی نظر آئیں گی۔ حصہ دوم 3 ستمبر 2025 کو ریلیز ہوگا۔

دیگر کاسٹ

اس سیزن میں گوینڈولین کرسٹی، ہنٹر ڈوہان، ایما مائرز، کیتھرین زیٹا جونز، لوئز گزمین اور آئزک اورڈونیز بھی اہم کرداروں میں شامل ہیں۔

یاد رہے کہ ’ویڈنسڈے‘ نیٹ فلکس کی سب سے زیادہ دیکھی جانے والی نوجوان ناظرین کی سیریز میں شمار ہوتی ہے۔

پہلے سیزن کی مقبولیت کے بعد مداحوں کو سیزن 2 کا شدت سے انتظار ہے، اور اب لیڈی گاگا کے گانے اور کردار کے باعث اس کی مقبولیت مزید بڑھنے کی توقع ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

دی ڈیڈ ڈانس لیڈی گاگا نیٹ فلکس ویڈنسڈے ایڈمز.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: دی ڈیڈ ڈانس نیٹ فلکس نیٹ فلکس کے لیے

پڑھیں:

ابوظہبی ٹی10؛عالمی کرکٹ اسٹارز کے ساتھ رائل چیمپس کی انٹری

ابوظہبی ٹی10؛عالمی کرکٹ اسٹارز کے ساتھ رائل چیمپس کی انٹری WhatsAppFacebookTwitter 0 1 November, 2025 سب نیوز

ابوظہبی ٹی10 لیگ میں اس سال ایک نئی اور بھرپور توانائی سے بھرپور ٹیم کی انٹری ہونے جا رہی ہے، رائل چیمپس عالمی شہرت یافتہ کرکٹ اسٹارز اور ابھرتے ہوئے ٹیلنٹ پر مشتمل یہ ٹیم ٹورنامنٹ میں دھماکہ خیز انداز میں قدم رکھنے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔ٹیم میں مختلف ممالک کے نامور کھلاڑی شامل ہیں، جن میں انگلینڈ کے جارحانہ اوپنر جیسن رائے، سری لنکا کے تجربہ کار آل راؤنڈر اینجلو میتھیوز، بنگلادیش کے عالمی شہرت یافتہ آل راؤنڈر شکیب الحسن، اور آسٹریلیا کے ایکسپلوسیو آل راؤنڈر ڈینیئل سیمز شامل ہیں۔

ٹیم کا اسکواڈ تجربہ، اعتماد اور جدید کرکٹ اسٹائل کے امتزاج سے سجا ہوا ہے۔رائل چیمپس اسکواڈ میں شامل کھلاڑی:جیسن رائے، اینجلو میتھیوز، شکیب الحسن، کرس جورڈن، ڈینیئل سیمز، محمد شہزاد، نیروشن ڈکویلا، رشی دھون، لیام ڈاؤسن، برینڈن میکملن، ایسرو اُڈانا، کوئنٹن سیمپسن، راہول چوپڑا، حیدر رزا، زاہد علی، کیلون پٹ مین، وشن ہلامابیج، ضیاء الرحمان شریف اور آرون جونز۔سر کورٹنی واش ہیڈ کوچ مقررٹیم کی کوچنگ کی ذمہ داری ویسٹ انڈیز کے لیجنڈری فاسٹ بولر سر کورٹنی واش کو سونپی گئی ہے۔ رائل چیمپس اپنا پہلا میچ 19 نومبر 2025 کو وسٹا رائیڈرز کے خلاف ابوظہبی کے زیڈ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گی۔جبکہ ٹورنامنٹ 18 نومبر سے 30 نومبر 2025 تک جاری رہے گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرتنزانیہ؛ متنازع صدارتی انتخاب میں سامیہ حسن 98 فیصد ووٹوں سے کامیاب قرار دوسرا ٹی ٹوئنٹی، پاکستان نے جنوبی افریقہ کو 9 وکٹوں سے شکست دیدی محمد عامر ابوظہبی ٹی10 لیگ میں کوئٹہ کیولری کے کپتان مقرر کرکٹ میں پاک بھارت ٹیمیں ایک بار پھر مد مقابل ہونے کو تیار ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی 20 ماسکوٹ ڈیزائن مقابلہ مکمل ون ڈے رینکنگ: بابر اعظم کی چوتھی پوزیشن برقرار، رضوان کی ترقی محمد رضوان کا سینٹرل کنٹریکٹ پر دستخط کرنے سے انکار ، پی سی بی کے سامنے مطالبات رکھ دیے TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • بلبل صحرا گلوکارہ ریشماں کو مداحوں سے بچھڑے 12 برس بیت گئے
  • راولپنڈی؛ گھریلو ملازمہ کے روپ میں چوری کی وارداتیں کرنے والا لیڈی گینگ گرفتار
  • ریاض سیزن میں بین الاقوامی ہم آہنگی کا رنگ، سویدی پارک میں مختلف ممالک کے ثقافتی ویک کا آغاز
  • ابو ظہبی ٹی10؛عالمی کرکٹ اسٹارز کے ساتھ رائل چیمپس کی انٹری
  • میٹا کے سربراہ زکربرگ کا ہالووین لُک وائرل، رومن بادشاہ بن کر انٹری
  • ابوظہبی ٹی10؛عالمی کرکٹ اسٹارز کے ساتھ رائل چیمپس کی انٹری
  • ایپل واچ صارفین کیلیے خوشخبری:واٹس ایپ کا نیا ورژن آزمائشی مرحلے میں داخل
  • ’’اسٹرینجر تھنگزکےآخری سیزن کا سنسنی خیز ٹریلر جاری،ریلیز کی تاریخوں کا اعلان
  • نیٹ فلکس کی مقبول ترین سیریز ’اسٹرینجر تھنگز‘ کا سنسنی سے بھرپور ٹریلر جاری، کب ریلیز ہوگی؟
  • باہوبلی کے مداحوں کے لیے بڑا سرپرائز، پروڈیوسر نے تصدیق کردی