Express News:
2025-09-17@23:55:07 GMT

اسپیکٹرم نیلامی میں تاخیر سے 1.8 ارب ڈالر نقصان کا خدشہ

اشاعت کی تاریخ: 31st, August 2025 GMT

اسلام آباد:

پاکستان میں اسپیکٹرم نیلامی میں مزید تاخیرکی صورت میں آئندہ دو سالوں میں 1.8 ارب ڈالر کے نقصان کا سامنا ہو سکتا ہے، کیونکہ موجودہ مختص شدہ اسپیکٹرم تقریباً ختم ہو چکا ہے ملک کے سب سے بڑے ٹیلی کمیونیکیشن آپریٹر "جاز" نے وزیراعظم شہباز شریف کو اس بارے میں آگاہ کیا ہے۔

جاز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر عامر ابراہیم نے اپنے خط میں بتایا کہ نیٹ ورک میں جام ہونے کی وجہ سے صارفین کو معیارکی کمی کا سامنا ہے اور اگر 2025 کی نیلامی میں مزید تاخیر ہوئی تو پاکستان کی معیشت کو 1.

8 ارب ڈالر (یا 500 ارب روپے) کا نقصان ہو سکتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اگر یہ تاخیر 2030 تک جاری رہی تو نقصان 4.3 ارب ڈالر (یا 1.2 کھرب روپے) تک پہنچ سکتا ہے۔ عامر ابراہیم نے وزیراعظم کو خبردارکیا کہ پاکستان کے "ڈیجیٹل پاکستان" کے وژن کو شدید خطرہ لاحق ہو سکتا ہے کیونکہ اسپیکٹرم نیلامی میں مسلسل تاخیر ہو رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ موبائل ڈیٹا کا استعمال پچھلے دو سالوں میں 45 فیصد بڑھ چکا ہیاور اس کے ساتھ ہی اسمارٹ فونزکی تعداد بھی دگنا ہو چکی ہے، تاہم اس کے باوجود اسپیکٹرم کی مقدار 2021 کے بعد سے نہیں بڑھائی گئی۔

آئی ٹی کی وزیر شزا فاطمہ خواجہ نے حال ہی میں بیان دیا کہ 5G سپیکٹرم نیلامی میں تاخیر کی بنیادی وجہ پی ٹی سی ایل اور ٹیلی نارکے انضمام پر جاری مقدمات اور غیر یقینی صورتحال ہے۔ 

ٹیلی کمیونیکیشن آپریٹر  نے مزیدکہاکہ اگر فوری طور پر نیا اسپیکٹرم فراہم نہ کیاگیا تو نیٹ ورک پر مزید بوجھ بڑھے گا اور صارفین کو مزید مشکلات کا سامنا ہو گا، جس سے ڈیجیٹل پاکستان کے خواب کی تکمیل خطرے میں پڑ جائے گی۔

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: نیلامی میں ارب ڈالر سکتا ہے

پڑھیں:

مولی کا باقاعدہ استعمال صحت کے کونسے مسائل سے بچا سکتا ہے؟

مولی معدے اور آنتوں کی صحت کو برقرار رکھنے کے لیے بہت مفید ہے۔

روس کے ماہر غذائیت اور اینڈو کرائنولوجسٹ ڈاکٹر اوکسانا میخالیوا نے کئی سبزیوں کی ایک فہرست جاری کی ہے جو معدے اور آنتوں کی صحت کے لیے بہترین ہیں، اس فہرست میں مولی بھی شامل ہے۔

مولی کم کیلوریز والی سبزی ہے، اس کا استعمال معدے اور آنتوں کے لیے بہترین ہے کیونکہ اس میں فائبر زیادہ ہوتا ہے جو ہاضمے کو منظم کرنے میں مدد کرتا ہے اور آنتوں کی صحت کو فروغ دیتا ہے۔

مولی کھانے سے بھوک بھی کم لگتی ہے اس لیے یہ ان افراد کے لیے ایک مؤثر انتخاب ہے جو وزن کم کرنا چاہتے ہیں۔

تحقیق کے مطابق مولی میں کیلشیم اور وٹامن سی کی اعلیٰ مقدار ہوتی ہے جو ہڈیوں کی صحت، بالوں اور جلد کی قدرتی خوبصورتی کو برقرار رکھنے کے لیے ضروری ہیں۔

اس کے علاوہ یہ غذائی اجزاء مدافعتی نظام کو بھی مضبوط بناتے ہیں اور وائرل انفیکشن کے خطرے کو کم کرتے ہیں۔

مولی میں سیلیکون ہوتا ہے جو آنتوں کی حرکت، ہڈیوں کی مضبوطی، جلد، بالوں اور ناخنوں کے مسائل کو حل کرنے کے لیے ایک نایاب لیکن ضروری عنصر ہے۔

اس میں کوبالٹ، کاپر، مولیبڈینم اور کرومیم جیسے ٹریس عناصر بھی شامل ہیں جو جسم کے قدرتی ہارمونل توازن کو برقرار رکھنے کے لیے ضروری ہیں۔

یہی وجہ ہے کہ ڈاکٹرز مولی کو باقاعدگی سے استعمال کرنے کا مشورہ دیتے ہیں۔

Post Views: 5

متعلقہ مضامین

  • ایشیا کپ: یو اے ای کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ
  • ڈی ایم اے کی جی نائن اور آئی الیون بس اسٹینڈز کی کامیاب نیلامی
  • آئی فون 17 کی قیمت میں پاکستان میں کونسے منافع بخش کاروبار کیے جا سکتے ہیں؟
  • پاکستان کی معاشی ترقی کی شرح صفر ہو جانے کا خدشہ
  • انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں روپیہ مزید تگڑا
  • مولی کا باقاعدہ استعمال صحت کے کونسے مسائل سے بچا سکتا ہے؟
  • ریاست کے خلاف کوئی جہاد نہیں ہو سکتا، پیغام پاکستان اقلیتوں کے تحفظ کا ضامن ہے ،عطاء تارڑ
  • ٹرمپ مودی بھائی بھائی
  • نسلہ ٹاور کے پلاٹ کی نیلامی کیلئے کوئی خریدار سامنے نہ آسکا‘ذرائع
  • بھارت سے میچ کے دوران تنازع، ردعمل دینے میں تاخیر پر ڈائریکٹر پی سی بی معطل