غزہ: اسرائیلی حملے میں ایک اور بہادر خاتون صحافی شہید
اشاعت کی تاریخ: 1st, September 2025 GMT
غزہ میں اسرائیلی فوج کے فضائی حملے میں ایک اور فلسطینی صحافی اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھیں۔
فلسطینی حکومتی میڈیا آفس کے مطابق اتوار کو القدس الیوم سیٹلائٹ چینل سے وابستہ خاتون صحافی اسلام موحارب عابد اسرائیلی بمباری میں شہید ہوئیں۔
میڈیا آفس نے اس واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل منظم انداز میں صحافیوں کو نشانہ بنا رہا ہے تاکہ سچ کو دبایا جا سکے۔
بیان میں عالمی صحافتی تنظیموں اور فیڈریشنز سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ غزہ میں صحافیوں پر ہونے والے جرائم کے خلاف آواز بلند کریں۔
اعداد و شمار کے مطابق، اکتوبر 2023 میں جنگ شروع ہونے کے بعد سے اب تک غزہ میں شہید ہونے والے صحافیوں اور میڈیا ورکرز کی تعداد 278 تک جا پہنچی ہے۔
گزشتہ ہفتے بھی اسرائیل نے النصر اسپتال پر حملہ کیا تھا جس میں 5 صحافی شہید ہوئے تھے، جب کہ اس سے قبل الجزیرہ کے صحافی انس الشریف بھی اپنے ساتھیوں کے ہمراہ اسرائیلی نشانے پر آ گئے تھے۔
.
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
شیرانی: دہشتگردوں کے لیویز اور پولیس تھانوں پر حملے، 4 اہلکار شہید، 6 شدید زخمی
شیرانی(ویب ڈیسک) بلوچستان اور کے پی کے سرحدی علاقے ضلع شیرانی میں نامعلوم دہشتگردوں کے حملے میں لیویز کے 3 اہلکار اور کانسٹیبلری کا جوان شہید ہوگیا۔
نامعلوم دہشت گردوں کی جانب سے رات گئے لیویز اور پولیس تھانوں پر راکٹوں سے حملے کئے گئے جس کے نتیجہ میں لیویز اور پولیس تھانوں میں آگ بھڑک اٹھی، حملوں کے دوران 6 اہلکار شدید زخمی بھی ہوئے۔
حملوں کے باعث تھانوں میں کمیونیکیشن سسٹم مکمل طور پر تباہ ہوگیا جبکہ لیویز کی ایک گاڑی کو بھی شدید نقصان پہنچا، واقعہ کی اطلاع ملتے ہی اضافی فورس کو ژوب سے طلب کر لیا گیا۔
امدادی ٹیموں نے زخمیوں کو فوری طور پر ژوب کے سول ہسپتال میں منتقل کر دیا، سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر دہشت گردوں کے خلاف آپریشن شروع کر دیا۔
Post Views: 5