WE News:
2025-11-03@02:40:57 GMT

اٹلی کے آسمان پر نظر آنے والے ‘روشنی کے ستون’ کیا ہیں؟

اشاعت کی تاریخ: 1st, September 2025 GMT

اٹلی کے آسمان پر نظر آنے والے ‘روشنی کے ستون’ کیا ہیں؟

اٹلی کے آسمان پر شعلہ نما سرخ روشنی کے حیرت انگیز مناظر نے مقامی لوگوں اور سائنس دانوں کو اپنی جانب متوجہ کرلیا۔

یہ دلکش مظاہرہ، جسے ‘اسپرائٹس’ کہا جاتا ہے، اطالوی فوٹوگرافر جیاکومو وینتورین نے مونٹے ٹومبا کی چوٹی سے اپنی کیمرہ آنکھ میں قید کیا۔ ان کی تصاویر میں سرخ روشنی کے یہ پراسرار جھرمٹ سرحد پار آسٹریا کے آسمان پر جھلملاتے دکھائی دیتے ہیں جو تقریباً 300 کلومیٹر دور تھے۔

یہ بھی پڑھیے:شارک نارنجی کیوں ہے؟ سائنسدانوں نے راز کھول دیا

ماہرین کے مطابق اسپرائٹس ایک نایاب فضائی مظہر ہیں جو شدید طوفانی بادلوں کے دوران بنتے ہیں۔ یہ روشنی دراصل بادل کے اوپر نمودار ہوتی ہے، جب زمین پر گرنے والی بجلی کا ایک طاقتور جھٹکا بادل کی بلند ترین سطح سے خلا کی طرف خارج ہوتا ہے۔

یہ خارج ہونے والی شعاعیں سرخ روشنی کے ستون کی صورت میں ظاہر ہوتی ہیں جنہیں عموماً ‘سرخ ستون’ کہا جاتا ہے۔ یہ روشنی اکثر گروپ کی شکل میں بھی نمودار ہوتی ہے۔

جیاکومو وینتورین نے بتایا کہ ہم سب جانتے ہیں کہ بادل کے نچلے حصے سے بجلی نکلتی ہے لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ اوپر سے کیا نکلتا ہے؟ اس کا جواب ہے اسپرائٹس۔

یہ غیر معمولی منظر فضا میں رقص کرتی روشنیوں کی ایسی جھلک پیش کرتا ہے جو دیکھنے والوں کو مسحور کر دیتی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

اٹلی اسپرائٹ روشنی سائنس.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: اٹلی روشنی کے

پڑھیں:

اسپینش فٹبال اسٹار لامین یامال ناقابل علاج انجری کا شکار

اسپینش فٹبال اسٹار لامین یامال ایسی دائمی انجری کا شکار ہوگئے ہیں جس کا مکمل علاج عام طور پر ممکن نہیں سمجھا جاتا۔

حالیہ رپورٹس کے مطابق بارسلونا کے میڈیکل اسٹاف نے تصدیق کی ہے کہ لامین یامال کو ایک دائمی جسمانی مسئلے ’پوبالجیا‘ کا سامنا ہے۔

یہ زیادہ تر فٹبالرز میں پائی جانے والی ایک پیچیدہ گروئن انجری ہوتی ہے جو مکمل طور پر ٹھیک نہیں ہوتی، بلکہ اس میں کھلاڑی کو درد، پٹھوں میں کھنچاؤ اور جسمانی حرکات میں کمی کا سامنا رہتا ہے۔

بارسلونا کے میڈیکل اسٹاف کے مطابق لامین یامال کو یہ مسئلہ کچھ عرصے سے لاحق ہے لیکن اب علامات زیادہ نمایاں ہو گئی ہیں۔

ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ یہ حالت ’ناقابلِ علاج‘ تو نہیں ہے مگر پھر بھی پوری طرح ختم نہیں کی جا سکتی۔ اسے صرف فزیوتھراپی، آرام اور مخصوص ٹریننگ سے کنٹرول میں رکھا جا سکتا ہے۔

رپورٹس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ اس انجری نے یامال کی موومنٹ اور شوٹنگ کی صلاحیت کو تقریباً 50 فیصد تک کم کردیا ہے جو ان کے درخشاں کیریئر کی راہ میں رکاوٹ بن سکتا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • آزادصحافت جمہوری معاشرے کی بنیاد ہوتی ہے، قاضی اشہد عباسی
  • شادی میں دلہن کے والد کا نیا انداز، جیب پر کیو آر کوڈ چسپاں کرکے ‘آن لائن سلامی’ وصول کی
  • اسپینش فٹبال اسٹار لامین یامال ناقابل علاج انجری کا شکار
  • پلیئنگ الیون میں ہوں یا نہ ہوں کوشش ہوتی ہے اچھا پرفارم کروں، سلمان مرزا
  • توہین عدالت میں توہین ہوتی ہے تشریح نہیں ،عدالت عظمیٰ
  • ملک بھرکی طرح پشاور میں بھی شدید دھند کے بادل منڈلارہے ہیں
  • آئرلینڈ: آسمان پر چمکتی پراسرار روشنی کا راز کھل گیا
  • ’کھودا پہاڑ نکلا تابنا‘، اٹلی کی سبز ممی کا معمہ حل ہوگیا!
  • چیئرمین کل مسالک علماء بورڈ مولانا عاصم مخدوم کی اٹلی میں پوپ لیو سے ملاقات
  • ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں پہلی بار کھانے کے وقفے سے پہلے ‘چائے کا وقفہ’ کرنے کا فیصلہ