سونا اسمگلنگ کیس؛ معروف بھارتی اداکارہ پر سوا تین ارب روپے سے زائد جرمانہ
اشاعت کی تاریخ: 4th, September 2025 GMT
بالی وُوڈ اور ساؤتھ انڈین فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ رانیا راؤ چند ماہ قبل تقریباً 15 کلو گرام سونا اسمگل کرنے کی کوشش میں بنگلورو ایئرپورٹ سے رنگے ہاتھوں پکڑی گئی تھیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس تفتیش کے دوران اداکارہ کے گھر سے مزید 2 کروڑ مالیت کے زیورات اور 2 کروڑ 67 لاکھ بھارتی روپے نقدی بھی برآمد ہوئی تھی۔
اداکارہ کو رواں سال مارچ میں 14.
دلچسپ یا چونکا دینے والا پہلو یہ ہے کہ رانیا راؤ مبینہ طور پر بار بار بیرونِ ملک سفر کرتی رہیں اور پولیس اسکواڈ کے ذریعے کسٹمز چیک سے بچ نکلتی تھیں۔
تحقیقات مکمل ہونے پر ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلیجنس (DRI) نے اداکارہ پر 1.02 ارب بھارتی روپوں (3 ارب 37 کروڑ پاکستانی) کا بھاری جرمانہ عائد کیا ہے۔
اداکارہ کے ساتھ ساتھ شریک ملزمان ایک بڑے ہوٹل کے مالک ترن کونڈراجو اور دو جیولرز سہیل سکریا جین اور بھارت کمار جین پر بھی کروڑوں روپے جرمانہ عائد ہوا ہے۔
یاد رہے کہ جولائی میں بھی رانیا راؤ کو ایک سال کی سزا سنائی جا چکی ہے اور اب ایک بار پھر وہ سرخیوں میں ہیں۔
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
ایک تولہ سونے کی قیمت 3لاکھ 86ہزار وپے برقرار
کراچی(کامرس رپورٹر)ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونا 3لاکھ 86ہزار 300 روپے پر مستحکم رہا۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق پیر کوسونے کی 10 گرام قیمت 3لاکھ31ہزار189 روپے پر برقرار رہی جبکہ عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 3643 ڈالر پر مستحکم رہا۔