پاکستان رینجرز (سندھ) نے خفیہ اطلاع پر چھاپہ مار کارروائی کے دوران مچھر کالونی سے شہریوں کے اغوا میں ملوث بدنام زمانہ ملزم محمد نور عرف منا ڈانسر ولد عبدالشکور کو گرفتار کرلیا۔ رینجرز نے گرفتار ملزم کے قبضے سے غیر ملکی کرنسی اور موبائل فون بھی برآمد کرلیا۔

ترجمان رینجرز کے مطابق گرفتار ملزم کے خلاف جمشید کوارٹر تھانے میں اغوا برائے تاوان کا مقدمہ درج ہے جبکہ گزشتہ ماہ 14 اگست کو ملزم اور اس کے دیگر ساتھیوں نے مزار قائد  سے 15 سالہ راشد بلیدی کو اغوا کرنے کی کوشش کی تھی جس میں ملزم کے دیگر 7 ساتھیوں عامر علی ، بلال علی ، فیصل رانا ، محمد نعمان ، فرید الحق ، محمد نور اور ملزمہ گلزارہ شبیر رینجرز کے ہاتھوں گرفتار ہو چکے ہیں جبکہ ملزم محمد نور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا تھا۔

ترجمان کے مطابق ابتدائی تفتیش کے دوران گرفتار ملزم محمد نور نے انکشاف کیا ہے کہ وہ اغوا برائے تاوان ، پولیس مقابلوں ، اقدام قتل اور چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہے جبکہ ملزم نے دوران تفتیش  اعتراف بھی کیا ہے کہ وہ اپنے ایک ساتھی محمد آصف ولد اکبر کے ساتھ ملکر یکم اگست 2025 کو کراچی کے علاقے جمعہ گوٹھ ابراہیم حیدری کورنگی سے ایک 19 سالہ عورت مسکان زوجہ عمیر کو اغوا کر نے میں بھی ملوث ہے جس کا مقدمہ ابراہیم حیدری تھانے میں درج ہے اور اس مقدمے میں بھی وہ مفرور اور پولیس کو مطلوب تھا ۔ گرفتار ملزم عادی جرائم پیشہ ہے اور متعدد بار گرفتار ہو کر جیل بھی جا چکا ہے ، ملزم کے خلاف کراچی کے مختلف تھانوں میں متعدد مقدمات درج ہیں ، ترجمان رینجرز کے مطابق گرفتار ملزم کو برآمد شدہ سامان کے ساتھ مزید قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے ۔

ترجمان نے عوام سے اپیل ہے کہ ایسے عناصر کے بارے میں فوری طور پر قریبی رینجرز چیک پوسٹ ، رینجرز ہیلپ لائن 1101 یا رینجرز مددگار واٹس ایپ نمبر 03479001111 پر کال اور میسج کر کے اطلاع دیں ان کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: گرفتار ملزم ملزم کے

پڑھیں:

پنجاب میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ کا آغاز

پنجاب میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع کےلیے ڈرون مانیٹرنگ شروع کردی گئی ہے۔ ترجمان پنجاب حکومت کا کہنا ہے ڈرون مانیٹرنگ سے سیلابی ریلے کی آمد کی نشاندہی ممکن ہوگی۔

ترجمان پنجاب حکومت کے مطابق وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر تمام بیراجوں، دریاؤں اور ہیڈ ورکس کی ڈرون سرویلنس شروع کردی گئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ تریموں بیراج میں ڈرون سرویلنس کے دوران واٹر لیول نارمل پایا گیا، پاکپتن میں دریائے راوی اور ستلج میں بھی واٹر لیول کی ڈرون مانیٹرنگ کی گئی۔ 

ان کا کہنا تھا کہ سرگودھا میں دریائے چناب کے طالب والا پل پر ڈرون مانیٹرنگ میں پانی کا بہاؤ نارمل پایا گیا۔ ہیڈسدھنائی پر ڈرون مانیٹرنگ سے پانی کے بہاؤ کا جائزہ لیا گیا۔

ترجمان پنجاب حکومت کے مطابق ہیڈ مرالہ میں ڈرون سرویلنس کے دوران پانی کا بہاؤ ایک لاکھ 74 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔ منڈی بہاؤالدین کے رسول بیراج پر بھی پانی کا مانیٹر کیا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • بالآخر بنگلہ دیش کے صدر محمد شہاب الدین نے بھی مستعفی ہونے کا فیصلہ کرلیا
  • کراچی: ملیر 15 میں رینجرز اور ایس آئی یو کی کارروائی، 3 بھتہ خور ہلاک
  • کراچی، رینجرز اور ایس آئی یولیس کے ساتھ مقابلے میں 3 بھتہ خور ہلاک، ایک زخمی گرفتار
  • کراچی، شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس مقابلے، 5 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
  • پنجاب میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ کا آغاز
  • کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • اسحاق ڈار ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس کیلئے کرغزستان پہنچ گئے
  • کراچی: کیماڑی میں 6 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث مرکزی ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • خیبرپختونخوا؛ کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • کراچی، 7 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک