پاک ایئرفورس کی پیشہ ورانہ مہارت دنیا بھر میں تسلیم شدہ ہے، یوم فضائیہ پر وزیراعظم کا پیغام
اشاعت کی تاریخ: 7th, September 2025 GMT
اسلام آباد:
وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے 7 ستمبر کو یومِ فضائیہ کے موقع پر پاک فضائیہ کے بہادر سپوتوں اور ان کی بے مثال کارکردگی کو خراج تحسین پیش کیا۔
وزیراعظم نے کہا کہ پاک فضائیہ کی قربانیاں تاریخ کا روشن باب ہیں، اور ان کی پیشہ ورانہ مہارت دنیا میں کسی سے کم نہیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ پاک فضائیہ کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنا میرے لیے فخر کی بات ہے۔ ان کی قربانیاں ہمیشہ ہمارے دلوں میں زندہ رہیں گی۔
7 ستمبر کا دن پاک فضائیہ کے بہادر سپوتوں کی قربانیوں اور شجاعت کی یاد دلاتا ہے، جنہوں نے 1965 کی پاک بھارت جنگ میں اپنے عظیم کارناموں سے ملک کا دفاع کیا۔
وزیراعظم نے مزید کہا کہ پاک فضائیہ نے اپنی پیشہ ورانہ صلاحیت اور طاقت سے فضائی معرکوں میں اپنی دھاک بٹھائی اور دشمن کو بھرپور جواب دیا۔
وزیراعظم نے یہ بھی کہا کہ مسلح افواج نے یکجہتی اور ہم آہنگی کے ساتھ دشمن کو چاروں شانے چت کر کے دنیا کو حیران کن انداز میں شکست دی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے اس بات پر زور دیا کہ کثیرالجہتی صلاحیتیں حالیہ سالوں میں پاک فضائیہ کی جدت کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔
انہوں نے یقین ظاہر کیا کہ پاک فضائیہ ہمیشہ کی طرح ہر موقع اور معیار پر پورا اُترے گی اور ان شاء اللہ ملک کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کا بھرپور تحفظ کرتی رہے گی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کہ پاک فضائیہ فضائیہ کے کہا کہ
پڑھیں:
دہشتگرد گروپس میں جرائم پیشہ افراد کی موجودگی کے شواہد مل رہے ہیں: آئی جی پولیس
انسپکٹر جنرل آف خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا کے کسی بھی ضلع میں چند سو سے زیادہ دہشتگرد موجود نہیں، جنوبی وزیرستان میں دہشتگروں کی تعداد زیادہ ہوسکتی ہے، دہشتگرد گروپس میں جرائم پیشہ افراد کی موجودگی کے شواہد مل رہے ہیں۔پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آئی جی ذوالفقار حمید نے کہا کہ جنوبی اضلاع کے تمام ہائی ویز پر پولیس کی پٹرولنگ بحال ہے، دہشتگروں کے خلاف صوبے کے پہاڑی اضلاع میں بھی آپریشنز کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جنوبی اضلاع بنوں اور ڈی آئی خان میں پولیس ہائی الرٹ پر ہے، دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پولیس کیلئے کوئی ضلع چیلنجنگ نہیں۔آئی جی ذوالفقار حمید نے کہا کہ دہشتگردی کے واقعات میں غیرملکیوں کے ملوث ہونے پر تشویش ہے، یہ معاملہ ہر جگہ اٹھایا جارہا ہے۔