تل ابیب میں ہزاروں اسرائیلیوں کا مظاہرہ، صدر ٹرمپ سے غزہ جنگ ختم کرنے کا مطالبہ WhatsAppFacebookTwitter 0 7 September, 2025 سب نیوز

اسرائیل کے دارالحکومت تل ابیب میں ہزاروں اسرائیلی شہریوں نے ایک بڑے مظاہرے میں شرکت کی ہے۔
برطانوی خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق اس احتجاج کے دوران مظاہرین نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے مطالبہ کیا کہ وہ غزہ کی جنگ کے خاتمے کے لیے فوری اقدامات کریں اور یرغمالیوں کی رہائی کو یقینی بنائیں۔


تل ابیب میں فوجی ہیڈکوارٹر کے باہر کا علاقہ مظاہرین سے بھرا ہوا تھا۔ ان کے ہاتھوں میں اسرائیلی جھنڈے اور یرغمال افراد کی تصاویر والے پلے کارڈز تھے۔

ایک بینر پر درج تھا ’غزہ کی جنگ جاری ہے، ٹرمپ کی میراث بکھر رہی ہے‘ جبکہ ایک اور بینر پر لکھا تھا ’صدر ٹرمپ! یرغمال افراد کو فوراً بچائیں!‘


تل ابیب کے رہائشی بوعز نے کہا کہ ’ہم سمجھتے ہیں کہ ٹرمپ واحد عالمی رہنما ہیں جو وزیراعظم نیتن یاہو پر اثرانداز ہو سکتے ہیں اور انہیں یرغمالیوں کی رہائی کے لیے قدم اٹھانے پر مجبور کر سکتے ہیں۔‘


اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کی پالیسیوں پر عوامی مایوسی بڑھ رہی ہے بالخصوص ان کے اس فیصلے پر جس کے تحت فوج کو غزہ شہر پر حملے کا حکم دیا گیا ہے جہاں ممکنہ طور پر یرغمالی موجود ہیں۔


یرغمال افراد کے اہل خانہ اور ان کے حامیوں کو خدشہ ہے کہ یہ کارروائی ان کے پیاروں کی جان کو خطرے میں ڈال سکتی ہے۔
ایک شہری اورنا نیوٹرا کے بیٹے عمر کو سات اکتوبر 2023 کو قتل کیا گیا اور اس کی لاش اب بھی غزہ میں عسکریت پسندوں کے قبضے میں ہے۔ انہوں نے مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’ہم امید کرتے ہیں کہ امریکہ فریقین پر دباؤ ڈالے گا تاکہ ایک جامع معاہدہ ہو سکے جو ہمارے بچوں کو واپس گھر لانے کا سبب بنے۔‘
تل ابیب میں ہر ہفتے مظاہرے ہو رہے ہیں جن میں عوام حکومت سے مطالبہ کر رہے ہیں کہ وہ حماس کے ساتھ جنگ بندی کرے تاکہ یرغمالیوں کی رہائی ممکن ہو سکے۔


اس حالیہ مظاہرے کے منتظمین کے مطابق ہفتہ کی شب کے مظاہرے میں دسیوں ہزار افراد شریک ہوئے جبکہ یروشلم میں بھی ایک بڑا مظاہرہ منعقد ہوا۔
اس سے قبل صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی انتخابی مہم کے دوران غزہ کی جنگ کے جلد خاتمے کا وعدہ کیا تھا تاہم اپنی دوسری مدتِ صدارت کے آٹھ ماہ گزرنے کے باوجود کوئی واضح حل سامنے نہیں آیا۔

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ حماس کو شکست دینے کے لیے غزہ پر قبضہ

جمعے کو امریکی صدر نے کہا کہ واشنگٹن حماس کے ساتھ ’انتہائی گہرے‘ مذاکرات میں مصروف ہے۔
ادھر اسرائیلی افواج نے غزہ شہر کے مضافات پر شدید حملے کیے ہیں جہاں ایک عالمی ادارے کے مطابق لاکھوں فلسطینی قحط کا سامنا کر رہے ہیں۔


اسرائیلی حکام نے غزہ میں بھوک کی موجودگی کو تسلیم کیا ہے تاہم قحط کی تردید کی ہے۔ ہفتہ کو فوج نے شہریوں کو غزہ شہر چھوڑ کر جنوبی علاقوں کی طرف منتقل ہونے کی ہدایت دی۔
واضح رہے کہ غزہ شہر جو جنگ سے قبل تقریباً ایک ملین افراد کا مسکن تھا، اب بھی لاکھوں فلسطینیوں کی پناہ گاہ بنا ہوا ہے۔
دوسری جانب حماس نے ایک مرتبہ پھر کہا ہے کہ اگر اسرائیل جنگ ختم کرنے اور غزہ سے اپنی افواج نکالنے پر رضامند ہوا تو وہ تمام یرغمال افراد کو رہا کر دیں گے۔
اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ غزہ شہر حماس کی مضبوط پناہ گاہ ہے، اس پر قبضہ اس گروہ کو شکست دینے کے لیے بہت ضروری ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبررواں سال کا دوسرا مکمل چاند گرہن آج رات ہوگا غزہ میں بدترین اسرائیلی مظالم جاری، ہرگھنٹے ایک بچہ شہید ہونے کا انکشاف قوم اپنے شہداء اور غازیوں کو سلام پیش کرتی ہے، صدر مملکت کا یوم فضائیہ پر پیغام نیلسن منڈیلا کے پوتے منڈیلا منڈیلا کا غزہ جانے والے گلوبل صمود فلوٹیلا میں شمولیت کا اعلان دشمن یاد رکھے اگلی بار اسکور 60 صفر ہوگا، ایئر وائس مارشل شہریار خان امریکی صدر کا محکمہ دفاع کا نام بدل کر ’محکمہ جنگ‘ رکھنے کا اعلان اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا نہ کیا تو سخت اقدامات کیے جائیں گے، ٹرمپ کی حماس کو وارننگ TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: تل ابیب میں

پڑھیں:

مغربی کنارے میں اسرائیلی فورسز اور آبادکاروں کا دھاوا، 4 فلسطینی شہید

مغربی کنارے میں اسرائیلی جارحیت جاری ہے جبکہ حالیہ حملے میں 4 فلسطینی شہید ہوگئے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق شمالی مقبوضہ مغربی کنارے کے نابلس کے جنوب مغرب میں واقع قصبے طیل پر جمعہ کے روز اسرائیلی فوج اور اسرائیلی آبادکاروں کے حملے میں چار فلسطینی شہید اور چار زخمی ہوگئے، جن میں سے تین کی حالت نازک ہے۔

فلسطینی وزارت صحت نے ایک بیان میں کہا کہ نابلس کے جنوب مغرب میں واقع طیل میں ہلاکتوں کی تعداد چار ہو گئی ہے اور چار دیگر زخمی ہیں جن میں سے تین کی حالت نازک ہے۔

مقامی اور سیکورٹی ذرائع نے بتایا کہ اسرائیلی قابضین نے قصبے میں فلسطینیوں کے گھروں پر حملہ کیا اور دو گھروں کی طرف براہ راست فائرنگ کی۔

متعلقہ مضامین

  • فیفا ورلڈکپ: ٹرمپ کی مداخلت پر فیصلہ تبدیل، ناروے کا فیفا کیخلاف بڑا اقدام اٹھانے کا فیصلہ
  • مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی کارروائیاں تیز، ہزاروں کشمیریوں کی گرفتاریاں، سرچ آپریشن جاری
  • مغربی کنارے میں اسرائیلی فورسز اور آبادکاروں کا دھاوا، 4 فلسطینی شہید
  • ایمنسٹی انٹرنیشنل کا نیتن یاہو کی گرفتاری کا مطالبہ، آئی سی سی میں مقدمہ چلانے پر زور
  • ایرانی اثاثے ضبط کرنے کی ٹرمپ کی دھمکی خطرناک نظیر ہے، عباس عراقچی کا سخت ردعمل
  • امریکا کے ایران پر مسلسل 13ویں شب بھی حملے، ٹرمپ نے مزید بڑی کارروائی کا عندیہ دے دیا، تہران کا سخت ردعمل
  • ٹرمپ کو ریلیف مل گیا؛ امریکی سینیٹ نے ایران جنگ ختم کرنے کی قرارداد مسترد کر دی
  • بلوچستان، جج کے قتل کے بعد کالعدم بی ایل اے اور داعش کا گٹھ جوڑ سامنے آگیا، اقوام متحدہ سے کارروائی کا مطالبہ
  • برطانیہ؛ 70 ارکانِ کا نئے وزیراعظم کو خط؛ اسرائیل کیخلاف سخت اقدامات کا مطالبہ
  • سعودی عرب ابراہام معاہدوں میں شامل ہوا تو یہ تاریخی پیش رفت ہوگی؛ اسرائیلی وزیراعظم