بھارتی اسٹینڈ اپ کامیڈین ذاکر خان نے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنی بگڑتی صحت کے خدشات کی وجہ سے وسیع دوروں اور اسٹیج سے ’وقفہ‘ لے رہے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ذاکر خان نے انسٹاگرام اسٹوری شیئر کی ہے جس میں ’دی ہیلتھ اپ ڈیٹ‘ لکھ کر مداحوں کو اپنی حالت سے آگاہ کیا ہے۔

38 سالہ کامیڈین نے اپنے سخت شیڈول کے صحت پر پڑنے والے اثرات کا ذکر کرتے ہوئے بتایا ہے کہ میں ایک سال سے بیمار محسوس کر رہا تھا البتہ مجبوری کے تحت کام جاری رکھے ہوئے تھا۔

ان کا کہنا ہے کہ میں گزشتہ 10 سال سے ٹور پر ہوں، حالانکہ یہ بہت بڑی نعمت ہے کہ مجھے آپ سب کی محبت اور پیار مل رہا ہے، لیکن اتنے بڑے پیمانے پر ٹور کرنا صحت کے لیے اچھا نہیں ہے، ہر ایک کو خوش کرنے کی کوشش، ایک دن میں 2، 3 شوز، بے خوابی، صبح سویرے پرواز اور کھانے پینے کا کوئی ٹائم ٹیبل نہ ہونے کے باعث میں ایک سال سے بیمار ہوں، لیکن مجھے کام کرنا پڑا کیونکہ اس وقت یہ کرنا ضروری تھا۔

ذاکر خان نے کہا ہے کہ مجھے لائیو پرفارم کرنا بہت پسند ہے لیکن میں نے مصروف دورے کے شیڈول پر اپنی صحت کو ترجیح دینے کا فیصلہ کیا ہے، میں ایسا نہیں کرنا چاہتا لیکن میں ایک سال سے اسے نظر انداز کر رہا تھا، مجھے لگتا ہے کہ اس سے پہلے کہ بہت دیر ہو جائے، اب مجھے وقفہ لینا پڑے گا، لہٰذا اس بار ہم محدود شہروں میں ایک انڈیا ٹور کریں گے، میں مزید شوز نہیں کر پاؤں گا اور اس کے بعد مجھے ڈاکٹروں کی جانب سے لمبے وقفے پر جانے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

اپنی اگلی پوسٹ میں ذاکر خان نے اپنے مداحوں اور پرستاروں کو بتایا ہے کہ میں اپنا آئندہ انڈیا ٹور ’پاپا یار‘ کے عنوان سے کروں گا، جس کے دوران محدود تعداد میں شوز کروں گا، اندور میں کوئی شو نہیں ہو گا، لوگوں سے بھوپال آنے کی درخواست ہے۔

ذاکر خان کا انڈیا ٹور’پاپا یار‘ 24 اکتوبر سے شروع ہو گا اور اگلے سال 11 جنوری تک جاری رہے گا، اس دوران وہ ودودڑا، احمد آباد، دہلی، بنگلورو، کولکتہ، بھوپال، ادے پور، جودھپور اور منگلورو میں پرفارم کریں گے۔

Post Views: 7.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: ذاکر خان نے میں ایک سال سے

پڑھیں:

کبھی لگتا ہے کہ سب اچھا ہے لیکن چیزیں آپ کے حق میں نہیں ہوتیں، بابر اعظم

قومی کرکٹ ٹیم کے بلے باز بابر اعظم کا کہنا ہے کہ کبھی ایسا لگتا ہے کہ سب اچھا چل رہا ہے لیکن کچھ چیزیں آپ کے حق میں نہیں ہوتیں۔

جنوبی افریقا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں فتح کے بعد کپتان سلمان علی آغا کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے بابر اعظم نے اپنی حالیہ کارکردگی پر اظہار خیال کیا۔

بابر اعظم نے کہا کہ ابتداء میں 40 رنز تک محتاط انداز میں کھیلنے کا پلان بنایا تھا۔ بیچ میں اسپنرز کو کھیلنا مشکل ہورہا تھا تو پلان کیا کہ ان کو محتاط انداز میں کھیلیں، اگر گیند رینج میں آئی تو ہٹ لگائیں گے، جو کہ پھر آگئی۔

سلمان آغا نے بابر اعظم سے کہا کہ ٹیم اور قوم آپ کی اس کارکردگی پر بہت خوش ہے کیونکہ ہمیں لگتا ہے کہ آپ رنز بناتے جائیں گے تو ہم کوئی بھی ایونٹ جیت سکتے ہیں۔

بابر اعظم نے اپنی حالیہ ناقص فارم پر بات کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں اور ٹیم کی توقعات پر پورا نہیں اتر پارہا تھا لیکن میں مثبت رہا اور محنت جاری رکھی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ کبھی کچھ لمحات ایسے آتے ہیں جس میں لگتا ہے کہ سب اچھا ہے لیکن چیزیں آپ کے حق میں نہیں ہوتیں لیکن الحمداللہ، اللہ نے آج کرم کیا۔

Post-match chat with skipper @SalmanAliAgha1 and @babarazam258 ????️

Breaking down the series-clinching win in Lahore and the incredible support from fans ????????#PAKvSA | #GreenPeYaqeen | #BackTheBoysInGreen pic.twitter.com/JuJJZqfjS2

— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) November 2, 2025

 

متعلقہ مضامین

  • ماں سے بچے واپس لینے کی درخواست مسترد، لاہور ہائیکورٹ باپ پر برہم
  • برطانوی حکومت کا معزول شہزادہ اینڈریو سے آخری فوجی عہدہ واپس لینے کا اعلان
  • لاہور: ضیاالدین انصاری ایڈووکیٹ دوسری مرتبہ جماعت اسلامی لاہور کے امیر منتخب ہونے کے بعد حلف اٹھارہے ہیں ، لیاقت بلوچ امیر العظیم ، اظہر بلال اور میاں ذکراللہ مجاہد اسٹیج پر موجودہیں
  • پاکستان کرکٹ زندہ باد
  • کراچی: نالہ متاثرین کو حکومت سندھ کی جانب سے پلاٹ فراہمی میں تاخیر، سپریم کورٹ سے نوٹس لینے کامطالبہ
  • کس پہ اعتبار کیا؟
  • کبھی لگتا ہے کہ سب اچھا ہے لیکن چیزیں آپ کے حق میں نہیں ہوتیں، بابر اعظم
  •  اہوریوں کو غیر معیاری گوشت فروخت کرنے والوں کیخلاف شکنجہ سخت 
  • مجھے اختیارات سے محروم رکھاگیا ہے، عمر عبداللہ کا اعتراف
  • مقبوضہ وادی میں اسلامی لٹریچر نشانہ