کوئٹہ میں چھاپے، حوالہ ہنڈی میں ملوث 4 ملزمان گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 11th, September 2025 GMT
کوئٹہ:
ایف آئی اے کمرشل بینکنگ سرکل کوئٹہ نے حوالہ ہنڈی میں ملوث 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
ایف آئی اے کے مطابق حوالہ ہنڈی کے جرم میں گرفتار ملزمان میں محمد یعقوب، تاج محمد، رحمت اللہ اور حکمت اللہ شامل ہیں، ملزمان کے قبضے سے ایرانی ریال، یو اے ای درہم اور غیر قانونی ایکس چینج سے متعلق ریکارڈ برآمد ہوا۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزمان سے 5 موبائل فونز اور حوالہ ہنڈی سے متعلق شواہد بھی برآمد کر لیے گئے۔
ترجمان کے مطابق ملزمان حوالہ ہنڈی میں ملوث بین الاقوامی گینگ کا حصہ ہیں، ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: حوالہ ہنڈی
پڑھیں:
اسلام آباد: 26 نومبر احتجاج کیس میں 11 گرفتار ملزمان پر فردِ جرم عائد
اسلام آباد:انسداد دہشتگردی عدالت نے 26 نومبر احتجاج کے مقدمے میں 11 گرفتار ملزمان پر فردِ جرم عائد کردی۔
انسداد دہشتگردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے کیس کی سماعت کی، ملزمان نے فرد جرم عائد ہونے پر صحت جرم سے انکار کردیا، عدالت نے کیس کی سماعت 24 ستمبر تک ملتوی کر دی۔
مقدمے میں پی ٹی آئی قیادت 13 نومبر تک عبوری ضمانتوں پر ہے۔ پولیس نے تھانہ سیکرٹریٹ میں درج مقدمے میں شامل 195 کارکنان میں سے گرفتار ملزمان کا چالان عدالت میں پیش کر دیا، جبکہ 184 غیر حاضر ملزمان کو عدالت اشتہاری قرار دے چکی ہے۔